وہ نغمے چھیڑ جن سے باغ میں اپنے بہار آئے!

جب کوئی ایسا قافلہ راہ سے بھٹک جاتا ہے جس کی منزل پر پہنچنے کی خواہش ہی نہ ہو اور جسے یونہی گھنے جنگلات او وحشت ناک تاریکیوں میں بھٹکتے رہنے میں ہی مزہ آنے لگے تو اس کا آخری انجام یہی ہوتا ہے کہ اسے وحشی درندے اچک لیتے ہیں اور اس کو اپنا … Read more

حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیرسمنانی چر خِ ولایت کے نیرتاباں

(28محرم الحرام1440 ہجری آپؒ کے 632ویں عرس مبارک کے موقع پرخصوصی تحریر) محمد صدرِعالم قادری مصباحی’امام روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور۔Mobile: 09108254080 اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہردورمیں اپنے محبوبِ پاک،صاحبِ لولاک،دانائے خفاوغیوب صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ پاک ترجمان سے نکلنے والے الفاظ ،آپ کے مقدس افعال واعمال کوتاقیامِ قیامت اپنے نیک بندوں کے ذریعے باقی رکھنے … Read more

ہندوستان میں اٹھتی ارتداد کی لہروں کی روک تھام: کیوں اور کیسے ؟

از: اظہارالحق قاسمی استاذ:مدرسہ عربیہ قرآنیہ ،اٹاوہ، یوپی 8686691311 گزشتہ دنوں باغپت کے تیرہ لوگوں کے اسلام سے پھرکرہندوبن جانے کی خبرایک بجلی بن کر گری جس نے قلب کے اندرون تک کو جنجھوڑ ڈالا۔ وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ وہ ہماری قوم کے کچھ دبنگ لوگوں سے پریشان تھے جس سے مجبورہوکر انھوں … Read more

ہندستانی سیاست میں کماری مایاوتی ہونے کا مطلب کیا ہے؟

صفدر امام قادری سیاسی زندگی کے ہر موڑ پر مایاوتی نے جب جیسے چاہا اور جس سے چاہا سمجھوتے کیے یا وفاداریاں بدلیں مگر ان کے ووٹ کا تناسب بتاتا ہے کہ عوام کا ایک حلقہ ان کے ساتھ ہے، مگر کیوں؟ جیسے ہی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے انتخابات کے دن قریب … Read more

برائیاں سر چڑھ کر بول رہی ہیں

سعید پٹیل جلگاوں آج پوری دنیا تہذیبی تصادم کاشکار ہوچکی ہیں۔مغربی دنیا نے پوری دنیامیں کسی نہ کسی شکل میں اپنے برائی کے مراکز قائم کیے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ انفرادی اور اجتمائی شکل میں فوراً ان مراکز کی طرف متوجہ ہوکر برائیوں کو اپنارہے ہیں۔لیکن ان سب کے باوجود انھیں میں ان … Read more

ہندوستان کے سابق وزراءاعظم کو جانیں

پی وی نرسمہاراؤ ۲۱؍ جون ۱۹۹۱ – ۱۶؍ مئی ۱۹۹۶ | کانگریس (آئی) پی رنگا راؤ کے بیٹے، جناب پی وی نرسمہا راؤ، ۲۸؍ جون ۱۹۲۱ کو، کریم نگر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد، بامبے یونیورسٹی اور ناگپور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ جناب پی وی نرسمہاراؤ کے تین بیٹے اور پانچ … Read more

مسلم سماج اور ابرہی ذہنیت

محمد یاسین قاسمی جہازی 9871552408 امت مسلمہ کا دوسرا نام امت دعوت بھی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ امت کے ہر فرد میں دعوت کا کچھ نہ کچھ فطری جذبہ ضرور پایا جاتا ہے۔ اور اس جذبہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے؛ کیوں کہ سابقہ امتوں میں دعوت و ارشاد کا … Read more

خسرہ اور روبیلا کے امراض سے بچاو کےلئے ٹیکہ مہم

والدین خدشات میں مبتلا محمدی عظمیٰ خان، اسسٹنٹ ٹیچر، مدینتہ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ خسرہ اور روبیلا جیسی بیماریوں سے مقابلہ کرنے کے لئے مہاراشٹر میں جاری ٹیکہ مہم کے دوران بچوں کے والدین میں کئی قسم کی الجھن پائی جاتی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ پولیو کی طرز … Read more

پلکوں کے سائے میں!!!!

سیدہ تبسم منظور۔ممبئی ۔ 9870971871 شہر میں کام تھا اس لیے فجر کی نماز پڑھ کر نکلنے کا سوچا تھا۔مگر ڈرائیور کسی وجہ سے لیٹ ہوگیا۔ایک خاص کام کے سلسلے میں ہمیں اپنے خاندانی ایڈوکیٹ سے گیارہ بجے ملنا تھا۔ ساڑھے چھ بجے ڈرائیور کار لے آئے تو ہم گھر سے روانہ ہوئے۔برسات کا سہانا … Read more

اتنا مت جھکیے کہ سجدہ ہو جائے

کامران غنی صبا، پٹنہ گاندھی جینتی پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اور منائی بھی کیوں نہ جائے. جس شخص نے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی کی آخری سانس تک نذر کر دی وہ یقیناً عقیدت و احترام کا مستحق ہے لیکن کسی سے عقیدت … Read more

مسلم امہ کو ترجیحات کی ضرورت – دور ِ حاضر کے تناظر میں 

(مفتی محمد ابوذر جلگاؤں) اگر ہم اپنی زندگی پر غور کریں اور مادی،معنوی،فکری،معاشی، معاشرتی اور سیاسی ہر پہلو سے اس پر نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ہمارے یہاں ترجیحات کا توازن مکمل طور پر تہہ وبالا ہوچکاہے۔  تقریبا تمام ہی مسلم سوسائیٹی میں ایک عجیب طرح کی افراط و تفریط ہے۔ تفریح کو تعلیم … Read more

اسلام کے نام پر بلیک میلنگ ناقابل برداشت

✍ محمود احمدخاں دریابادی ۔ یہ تو پرانی بات ہے کہ ہندوستان کا ایک طبقہ جب کبھی اپنے لئے حکومت سے مزید مراعات حاصل کرنا چاہتا ہے تو دھمکی دیتا ہے کہ ہماری بات نہیں مانی گئی تو ہم سب مسلمان ہوجائیں گے، حکومت آناً فاناً حرکت میں آتی ہے اور ان کے مطالبات تسلیم … Read more

अल्लाह की कुदरत जम जम के कुवें मे 445 फिट तक अंदर कैमरा पहुंचा

अल्लाह की कुदरत जम जम के कुवें मे 445 फिट तक अंदर कैमरा पहुंचा  कर देखा गया मशा अल्लाह तूफान की तरह पानी निकल रहा है चार हजार साल से दुनिया का सब से साफ और आला पानी निकल रहा है ये एक खुला मोजेज्‍ह नहीं तो और किया है।

زنا سے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ،حیاء سوزاورانسانی اقدارکے خلاف

محمدصدرِعالم قادری مصباحی امام روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور.09108254080 ہندوستانی قوانین کے مطابق اب تک میاں بیوی کاکسی دوسرے شخص سے ناجائزتعلق جرم کے زمرے میں آتاتھا،لیکن سپریم کورٹ نے ۷۲ستمبر۸۱۰۲ءکو۷۵۱سالہ ہندوستانی قانون دفعہ۷۹۴ کوغیرآئینی قراردے دیا۔جس کے بعدشوہرکادوسری عورت کے ساتھ ناجائزتعلق اوربیوی کادیگرمردوں کے ساتھ ناجائزتعلق زنانہیں کہلائے گا،استغفراللہ۔یہ سراسرحرام کاری ہے اورہمارے ہندوستانی تہذیب وثقافت … Read more

دست بستہ شہر میں کھولے میری زنجیر کون

عابد انور

ملک میں جس قدر ان پڑھوں، مجرموں، فسادیوں،قاتلوں،گھپلے بازوں، بدعنوانوں، اشتعال انگیزی کرنے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا بول بالا ہے اس کی مثال گزشتہ حکومتوں اور دنیا کے کسی ملک میں نہیں ملتی۔ اچھے برے حکمراں ہر دو ر میں ہوئے ہیں جنہوں نے عوام کے ساتھ ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ، عوام کے جذبات کچلے ہیں، لوگوں کو بھوکا مارا ہے لیکن یہ سارے واقعات شہنشاہیت ، جاہلیت کے دور اور ڈارک ایچ کے ہیں ۔

Read more

دل میں احساس ِ عمل کی چنگاری پیدا کریں 

( مفتی محمد ابوذر جلگاؤں)          معاشرہ میں وہی چیز پروان چڑھے گی جس کی تبلیغ ہوگی، خیر و فلاح کا ماحول خیر و فلاح کی باتوں سے ہی پیدا ہوگا. فکر ِ اسلامی کی ارتقاء فکر ِ اسلامی سے لبریز نشریات سے ہی ہوگی.دینی رجحان پیدا کرنے کے لیے دینی باتوں … Read more

غیر ازدواجی تعلقات کے مہلک اثرات

(سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں) از قلم: – مولوی محمد شہاب الدین فاضل (منتظم ادارہ مرکزالعلوم دیگلور ناکہ ناندیڑ) مشرقی اور مغربی تہذیب کا فرق یہی تھا مغرب نے بے حیائی ، شہوت پرستی ، نفسانی خواہشات کو حیوانی انداز میں تکمیل کے لئے انسانیت کو بے مہار چھوڑ دیا، جس طرح جانور … Read more

محمد عربی سے ہے عالم عربی

پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں کرنے کا نایاب فارمولہ

محمد یاسین قاسمی جہازی ، جمعیۃ علماء ہند

9871552408

۱۸۹۶ء ؁ میں سوئزر لینڈ کے شہر باسیل (Basel) میں ایک صہیونی رہنما تھیوڈور ہزژل کی صدارت میں ایک خفیہ کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں مخلتف شعبہ ہائے زندگی کے ۳۰۰ صہیونی رہنماؤں اور ۳۰ خفیہ اور عوامی یہودی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں انھوں نے تمام دنیا پر اپنی بالادستی مسلط کرنے کے لائحہ عمل پر غور کیا ۔ انھوں نے Zionist sages protocols کے نام سے ۲۴؍ نکاتی تجاویز منظور کیں۔ یہ تجاویز نہایت خفیہ طریقے سے ترتیب دی گئیں۔ اور کسی کو بھی جو کانفرنس میں شریک نہیں تھا، ان تجاویز کی ہوا نہیں لگنے دی گئی ۔ لیکن باسیل کانفرنس کے بعد ایک صہیونی لیڈر کے ساتھ ایک فرانسیسی عورت نے ایک میٹنگ میں رسائی حاصل کرلی۔ اس نے مذکورہ تجاویز کی دستاویز چراکر مشرقی روس کے ایک لیڈر تک پہنچا یا ، جس نے اپنے سائننس داں دوست نائلس (Nylus)کو وہ دستاویز فراہم کیں۔ نائلس مشرق و مغرب کو مغلوب کرنے کے یہودیوں کے اس سازشی منصوبہ کو دیکھ کر بہت زیادہ بے چین ہوگیا۔ اس نے اس خفیہ صہیونی منصوبہ کو ۱۹۰۱ء ؁ میں روسی زبان میں شائع کیا تو وہاں کی سیاسی دنیا میں بھونچال آگیا۔ (وثائق یہودیت، ص۱۰، ۱۱)
اس اقتباس کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج اگر پوری دنیا کے حالات پر غور کریں، تو معلوم ہوگا کہ مشرق و مغرب میں یہودیوں کے قبضہ کرنے کے جو سازشی منصوبے ہیں، اس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس دفعات پر مشتمل اس منصوبے کی تکمیل کے لیے یہودیوں کے بنیادی طریقہ ہائے کار میں میڈیا اورو سائل زر پر قبضہ ،پولیٹکل اور لیگل طاقتوں پر خود کا کنٹرول شامل ہے۔ موجودہ عالمی حالات شاہدہیں کہ ان چاروں چیزوں پر یہودی اور یہودی فکر پوری طرح قابض ہوچکی ہے۔
مشرق و مغرب پر قبضہ کرنے کے اس صہیونی منصوبے سے جہاں دیگر مذاہب و ادیان کے دانشوران بے خبر یا مجرمانہ غفلت کے شکار ہیں، وہیں امت مسلمہ کی قیادتیں بھی خاموش اور مہر بہ لب ہیں۔ البتہ کچھ مفکرین ملت اسلامیہ ایسے بھی ہیں، جو ان حالات سے بہت زیادہ فکر مند ہیں اور وہ ایسی راہیں تلاش کرنے میں سرگرداں ہیں، جن سے پوری دنیا کی ملت مسلمہ کو یہودیوں کے خوف ناک منصوبے سے آگاہ کرکے اسے غلام بننے سے بچایا جاسکے اور اسلام کے مستقبل کو تابناک کرنے کے سلسلہ میں انقلابی کردار ادا کیا جاسکے۔ چنانچہ اس حوالے سے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب نے۱۲، ۱۳؍ فروری ۲۰۱۸ء کو پورے بھارت کے کونے کونے سے منتخب، ذمہ دار اور کریم علمائے کرام کا نئی دہلی میں واقع جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں ایک پروگرام کیا اور لیڈر شپ کے عالمی ٹرینر جناب شیخ مرزا یاور بیگ صاحب کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔ یہ پروگرام دو دن تک چلا، جس میں عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ امت مسلمہ اگر ابھی نہیں کھڑی ہوگی، تو امت شاید مزید پچاس سال پیچھے چلی جائے اور انقلاب کی کوئی امید مستقبل قریب میں نظر نہیں آئے گی۔ اس پروگرام میں یہ بھی خلاصہ کیا گیا کہ عالمی حالات بدلنے کے لیے مسلمانوں کو سردست چار کام کرنے پڑیں گے:
(۱) سیاسی قوت حاصل کرنا پڑے گا۔اس کے بغیر ہم دوسروں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر رہ گئے ہیں ۔ اگر ہمیں دوسروں کو اپنے ماتحت کرنا ہے، تو اس کے لیے سیاسی قوت حاصل کرنا ضروری ہے؛ البتہ ہندستان جیسے کثیر پارٹیوں کے بیچ مسلمان اپنا مقام کیسے بنائیں، یہ بحث طلب موضوع ہے ، جس پر سبھی مذاہب کے رہنماوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگااور پھر کوئی مشترکہ فارمولہ تیار کرنا ہوگا۔
(۲) اپنی معیشت کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ اگر صرف بھارتی مسلمان یہ طے کرلیں کہ وہ جتنی رقم فضول رسموں اور غیر ضروری اداروں کو پیش کرتے ہیں، اگر اس کا اجتماعی نظم ہوجائے، تو معیشت کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہ جائے گا۔
(۳) لیگل قوت کے اعتبار سے بھی ہمیں خود کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اور اس کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم کچھ نو نہالوں کو بچپن سے ہی ان کی کفالت کرکے وکالت کی تیاری کرائیں اور انھیں امت مسلمہ کے لیے عالمی خادم بنائیں۔
(۴) میڈیا اور پریس پر کنٹرول۔ اگر کنٹرول سردست ممکن نہیں ہے تو کم از کم اپنا میڈیا ہاوس ہی بنالیں، جس سے ہم دنیا کو اپنے خیالات و افکار سے متاثر کریں اور یہودیوں کے خوف ناک منصوبوں سے دنیا والوں آگاہ کرتے ہوئے اس کے متبادل کے طور پر اسلامی نظریہ و فکر کی تبلیغ کریں۔
اسلامی نظریہ کے مطابق اسلام کسی بھی سرحد کی قید سے آزاد ہے۔ پوری دنیا اسلام کی جولان گاہ ہے اور ہرجگہ اپنے وجود و شناخت کے ساتھ زندگی گذارنا یہ انسان اور مسلمان کا فطری حق ہے۔ اور فطری حق کو کوئی چھین نہیں سکتا۔ اس لیے اسلام مسلمانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور عالمی قیادت کو اپنے ہاتھ میں لیں تاکہ یہ دنیا دوبارہ اسی طرح امن و امان اور صلح و آشتی کا گہوارہ بن سکے، جس طرح شارع اسلام محمد عربی ﷺ نے عملی طور پر کرکے دنیا کے سامنے مثال پیش کردی ہے۔ ؂
نہیں وجود حدود و ثغور سے اس کا
محمدؑ عربی سے ہے عالم عربی
(علامہ اقبال)

اگر بھارتی مسلمان بالخصوص اور بالعموم پوری دنیا کے مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ پوری دنیا ان کی مٹھی میں ہو تو ان چار پہلووں والا فارمولہ پر عمل کرنا ہوگا۔اور کسی عملی منصوبہ کے بغیر محض کھوکھلا دعویٰ کہ ’’اسلام غالب آئے گا‘‘صرف دیوانے کا ایک خواب ہوگا، جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

ہندوستانی مسلمانوں کو مسلم پرسنل لابورڈ پر پورا اعتماد. سیف الدین سوز حقیقت سے پرے

محمد منصور عالم رحمانی سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز کے حقیقت سے پرے ایک بیان کے جواب میں ، جس میں انہوں نے یہ اظہار خیال کیا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ عائلی قوانین کے تحفط میں غیر سنجیدہ اور غفلت کا شکار ہے۔ ۲۵ / ممالک میں تین طلاق ایک … Read more

چراغ سب کے بجھیں گے ۔۔۔

شکیل رشید(ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز؍سرپرست ایڈیٹر بصیرت آن لائن) ایک بار پھر ذکر یوگی آدتیہ ناتھ کا ہے۔ اور کیوں نہ ہو، وہ اور ان کی پولس ایسے ’کارنامے‘ کررہی ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ذکر کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ تازہ معاملہ یوپی کی راجدھانی لکھنوکا ہے۔ پولس نے اس بار ایپل … Read more

!بھارت چلا مغرب کی چال اور اپنی چال بھول گیا

جب کسی قوم کی مت ماری جاتی ہے تو وہ اپنی حقیقت و شناخت اور اپنی تہذیب و تمدن کو بھلا کر کسی غیر کے طور و طریق پر فریفتہ ہونے لگتی ہے، ہندوستانی عدلیہ کے حالیہ فیصلوں نے جہاں مشرقی تہذیب کا گلا گھونٹا ہے، وہیں غیرت کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، پہلے … Read more

انیس الحق قمر کی ناگہانی موت پرتعزیتی بیانات

٭ پروفیسرانیس قمر کے سانحہ ارتحال پراپنے گہرے رنج و ملال کااظہار کرتے ہوئے علامہ اعجاز فرخ نے کہا کہ اردودنیا اپنے ایک مایہ ناز سپوت سے محروم ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ پروفیسرانیس قمر ایک صرف ایک ادیب ‘محقق ‘استاد اور مقرر ہی نہیںبلکہ ایک علم دوست آگہی شعاراور جستجوپسند شخصیت بھی تھے ۔ … Read more

الیکشن جیتنے کے لیےبی جے پی کو بابری مسجد کی ضرورت

تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGESImage captionبابری مسجد چھ دسمبر 1992 میں بی جے پی کی زیر قیادت ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہجوم نے منہدم کر دیا تھا انڈیا کا سپریم کورٹ ایودھیا کی منہدم بابری مسجد کے تنازعے کی جلد ہی حتمی سماعت شروع کرنے والا ہے ۔ مندر۔ مسجد تنازعے کے ہندو فریق … Read more

ہمالہ کی چاندی پگھل گئی!

محمدتقی-مدیراعلیٰ ”ورقِ تازہ“ناندیڑ 29ستمبر2018۔ موبائل9325610858 میرے بے حد مخلص اور بے لوث دوست ڈاکٹر انیس الحق قمر© کو کیا پتہ تھا کہ اُن کے اردو ڈراموں کے مجموعہ کا عنوان ”ہمالہ کی چاندی پگھلتی رہے“ اُن کی زندگی کے آخری سفر کی سرخی بن جائے گی ۔ آج میرا قلم اپنے ہمدمِ دیرینہ انیس الحق … Read more

 بہت دیر کردی

    سیدہ تبسم منظور ۔ ممبئی .    9870971871   سہیلیوں نے  دلہن بنی شازیہ کو گھیر رکھا تھا مگر وہ سب سکھیوں کے بیچ بھی خود کو اکیلا محسوس کر رہی تھی۔ ماریہ جو اس کی سب سے اچھی دوست تھی اس کی وجہ جانتی تھی۔ بہت سمجھایا بھی ہنسانے کی بھی کوشش … Read more

بابری مسجد کی تاریخ: 6 دسمبر 1992 سے 27 ستمبر 2018

گزشتہ روز 27 ستمبر کو چیف جسٹس دیپک مشراکی سربراہی والی بنچ نے بابری مسجد معاملہ میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے یہ وضاحت کردی کہ اسماعیل فاروقی فیصلہ کا مقدمہ پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ اس فیصلہ کے بعد ایودھیا کے ملکیت معاملہ کی سماعت کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے … Read more

وقت کا ولی کون؟ ……سید ابوالاعلی مودودیؒ کا ایک واقعہ

سید ابوالاعلی مودودیؒ سے ایک دفعہ کسی نے پوچھا کہ آپ نے کبھی کسی ولی اللہ کو دیکھا ہے ؟ سید مودودیؒ نے جواب دیا ہاں ابھی دو دن پہلے ہی لاہور اسٹیشن پر دیکھا ہے۔ ہماری گاڑی جیسے ہی رکی تو قلیوں نے دھاوا بول دیا اور ہر کسی کا سامان اٹھانے اور اٹھا … Read more

!!اس تعجب پر تعجب ہے

بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ مال مفت دلے بے رحم کے نظریہ پر مبنی ہے محمد یاسین جہازی 9871552408 مورخہ ۲۷؍ ستمبر۲۰۱۸، جمعرات کو بھارت کی سب سے بڑی عدالت :سپریم کورٹ نے ایڈلٹری معاملہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 497 (ایڈلٹری) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر … Read more