مولانامحمد اسرار الحق قاسمیؒ اور جمعیۃ علماء ہند

محمد یاسین قاسمی جہازی جمعیۃ علماء ہند بڑی نسبت کے حامل اگر بڑے کہلائیں، تو یہ خاندانی روایت ہوتی ہے اور یہاں پر اس تبصرہ کی گنجائش رہتی ہے کہ ’’بڑے باپ کا بیٹا تھا، تو بڑا بن گیا‘‘۔ لیکن خاندان کو بڑائی کی روایت بخشنا؛ یہ سب سے اعلیٰ درجے کا کمال ہوتا ہے۔ … Read more

یادیں ان کی، ان کی باتیں

مولانا محمد اسرارالحق قاسمی محمد یاسین قاسمی جہازی ’’میں نے اب تک ۔۔۔ لاکھ ۔۔۔ہزار ۔۔۔ سو گاوں کا دورہ کیا ہے‘‘۔ یہ پہلا جملہ تھا، جومیں نے مولانا مرحوم کے شیریں خطاب سے دارالعلوم دیوبند کے قدیم دارالحدیث میں سجاد لائبریری کے سالانہ اجلاس میں سنا تھا۔ حضرت مرحوم کو اس سے پہلے کبھی … Read more

جہازی میڈیا : ۔۔۔کیا اور کیوں؟

محمد یاسین قاسمی 9871552408 ایزی ایکسس کی وجہ سے سوشل میڈیا نے آج ہر شخص کے ہاتھ میں قلم پکڑا دیا ہے، جس کا منفی اثرات کے ساتھ ساتھ خوش آئند پہلو یہ بھی ہے کہ معمولی باہمی تعاون سے کم اخراجات میں بڑے بڑے کام ہوجاتے ہیں۔ کسی زمانے میں اخبار ورسائل نکالنا جوئے … Read more

کوے سے سیکھیں گناہ چھپانے کا ہنر

حمد یاسین قاسمی جہازی 9871552408 ہمارے سماج میں گناہوں کے تعلق سے مختلف طبقے اور نظریے کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ (۱) ایک طبقہ تو وہ ہے جو گناہ کو گناہ سمجھ کر ظاہری و باطنی ، ہر طرح سے خود بھی بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کرتے … Read more

جمعیۃ : ہند میں سرمایہ ملت کی نگہبان

۲۳؍ نومبر۱۹۱۹ مطابق یکم ربیع الاول ۱۳۳۸ھ یوم تاسیس جمعیۃ علماء ہند؛ ملت اسلامیہ ہند کے لیے عظیم تاریخی انقلاب کا دن ہے محمد یاسین قاسمی جہازی، شعبہ دعوت اسلام جمعیۃ علماء ہند چوں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت پورا عرب ترکوں کے زیر حکومت تھا، اس لییعالم اسلام کی نگاہوں میں ترکی … Read more

سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری پانچ دن

بارہ وفات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک خصوصی تحریر محمد یاسین قاسمی جہازی 9871552408 آج قلم کی روح بے چین و مضطرب ہے، کاغذ کا دل گریہ کناں و ماتم آسا ہے ، فکر کی لہریں درماندہ و افسردہ ہیں اور خامہ فرسانمدیدہ و دل گرفتہ ہے، اس کے آئینہ و فکر و … Read more

کیوں کہ ۔۔۔سماج ابھی بھی زیر تعمیر ہے

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیے بغیر اصلاح معاشرہ ممکن نہیں ہے محمد یاسین قاسمی جہازی 9871552408 ماہر سماجیات انسان کو ایک سوشل جانور کہتے ہیں؛ کیوں کہ سماج اور اجتماعیت سے کٹ کر رہنا اس کی فطرت کے خلاف ہے۔ انسان کو سماج سے الگ تھلگ کرنا سزا سے کم نہیں ہے، یہی وجہ … Read more

ماحولیات کے تحفظ کے لیے اسلامی فارمولے

آسماں ہے دھنواں دھنواں اور زمیں مسموم ہے محمد یاسین جہازی 9871552408 تہوار خوشی منانے، خوشی بانٹنے اور خوشی پھیلانے کے لیے منایا جاتا ہے، لیکن اگر وہ صحت خراب کرنے، سانس اٹکانے اور آگ لگانے کا ذریعہ بن جائے، تو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم تہوار نہیں؛ بلکہ موت کا جشن منا رہے ہیں۔ … Read more

دنیا سے راتیں غائب ہورہی ہیں!!

مختلف قسم کی کثافتوں کی وجہ سے عالمی ماحولیات کو درپیش خطرات ایک چیلنج بنتا جارہا ہے. محمد یاسین جہازی 9871552408 آج دہلی سمیت متعدد بڑے شہر و اطراف زہریلی ہوا کی زد میں ہے۔ ایک طرف آسمان میں (اسموگ) دھنواں کی چادریں تنی ہوئی ہیں،تو وہی دوسری طرف ہمہ وقت دوڑتی پھرتی گاڑیوں اور … Read more

بادشاہ اکبر الہ آباد شہر کے ہیرو یا پریاگ کے ویلن ؟

بقلم: مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی موجودہ بھارت میں تاریخ میں دروغ گوئی کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں ہے ،کچھ سالوں سے یہ ایک وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ قدیم استعماری حکومتوں کے طرح جھوٹا پروپیگنڈا اور تاریخ و معاشرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ایک ایسا نسخہ ہے جسے بڑی کامیابی سے … Read more

کیا نکاح محض ایک سماجی معاہدہ ہے؟

محمد یاسین جہازی( جہاز قطعہ، گڈا) واٹس ایپ:9871152408 مغربی تہذیب و ثقافت کے ذہنی و عملی مریض مساوات انسانی کے تصور سے اس قدر خیرہ چشمی میں مبتلا ہیں کہ جنس کے قدرتی اور طبعی فرق کی نزاکت کو ملحوظ رکھے بغیر ہر چیز میں مساوات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نظریہ انھیں اس نتیجہ … Read more

نیچرل اور ان نیچرل۔۔۔؟

جنوں کا نام خرد رکھ دیا خرد کا جنوں جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے محمد یاسین جہازی 871552408 خالق کائنات نے مخلوقات کے توالد و افزائش کے لیے ایک ہی مخلوق کودو الگ الگ صنفوں میں تخلیق کیا ہے۔ ایک کو مذکر اور دوسری کو مونث کہاجاتا ہے۔توالد کے تسلسل کے لیے … Read more

دیوبند میں صد سالہ اجلاس سے پہلے جمعیۃ علماء گڈا کرے گی عظیم الشان اجلاس عام 

مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی شرکت متوقع پریس ریلیز ، گڈا مؤرخہ ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۱۸ء کو مدرسہ بدرالعلوم مہگاما گڈا (جھارکھنڈ ) میں جمعیۃ علماء گڈا کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی و بلاک سطح کے ذمہ داران جمعیۃ کے علاوہ جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے ناظم … Read more

بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈاور جمعیۃ یوتھ کلب

محمد یاسین جہازی (جہاز قطعہ) 9871552408 جمعیۃ یوتھ کلب کے تعارف اور آغاز کیمقصد سے ۲۴؍ جولائی ۲۰۱۸ء کو دیوبند میں منعقد پروگرام میں ،جمعیۃ علماء ہند کے زیر انتظام بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے تربیت یافتہ کچھ بچوں اور نوجوانوں کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔ اس سے جہاں نوجوانوں میں جمعیۃ یوتھ کلب سے … Read more

انسان کی انسانیت کے تئیں ذہنیت

ضرورت ہے کہ انسان اپنی انسانیت کا سبق قرآنی کواکے کردار سے سیکھے محمد یاسین جہازی، جمعیۃ علماء ہند 9871552408 منطقی اصلاح کے مطابق انسان بھی حیوان کی ہی ایک قسم ہے؛ البتہ حیوان اور انسان میں فرق یہ ہے کہ انسان حیوان ناطق ہے اور حیوان حیوان غیر ناطق۔ اس فرق کے علاوہ ایک … Read more

ہندستان کے موجودہ حالات میں ہجرت کی بات

مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسم میڈیا انچارج جمعیۃ علماء ہند بھارت کے موجودہ حالات بھی میں شرعی ہجرت کی بات نہیں آنی چاہیے۔ایسے کوئی کچھ کہہ دے اور لکھ دے تو یہ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ لکھنے والا کون ہے اور اس کی کیا علمی حیثیت ہے ۔ کم ازکم وہ کسی معتبر … Read more

مسلم سماج اور ابرہی ذہنیت

محمد یاسین قاسمی جہازی 9871552408 امت مسلمہ کا دوسرا نام امت دعوت بھی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ امت کے ہر فرد میں دعوت کا کچھ نہ کچھ فطری جذبہ ضرور پایا جاتا ہے۔ اور اس جذبہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے؛ کیوں کہ سابقہ امتوں میں دعوت و ارشاد کا … Read more

محمد عربی سے ہے عالم عربی

پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں کرنے کا نایاب فارمولہ

محمد یاسین قاسمی جہازی ، جمعیۃ علماء ہند

9871552408

۱۸۹۶ء ؁ میں سوئزر لینڈ کے شہر باسیل (Basel) میں ایک صہیونی رہنما تھیوڈور ہزژل کی صدارت میں ایک خفیہ کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں مخلتف شعبہ ہائے زندگی کے ۳۰۰ صہیونی رہنماؤں اور ۳۰ خفیہ اور عوامی یہودی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں انھوں نے تمام دنیا پر اپنی بالادستی مسلط کرنے کے لائحہ عمل پر غور کیا ۔ انھوں نے Zionist sages protocols کے نام سے ۲۴؍ نکاتی تجاویز منظور کیں۔ یہ تجاویز نہایت خفیہ طریقے سے ترتیب دی گئیں۔ اور کسی کو بھی جو کانفرنس میں شریک نہیں تھا، ان تجاویز کی ہوا نہیں لگنے دی گئی ۔ لیکن باسیل کانفرنس کے بعد ایک صہیونی لیڈر کے ساتھ ایک فرانسیسی عورت نے ایک میٹنگ میں رسائی حاصل کرلی۔ اس نے مذکورہ تجاویز کی دستاویز چراکر مشرقی روس کے ایک لیڈر تک پہنچا یا ، جس نے اپنے سائننس داں دوست نائلس (Nylus)کو وہ دستاویز فراہم کیں۔ نائلس مشرق و مغرب کو مغلوب کرنے کے یہودیوں کے اس سازشی منصوبہ کو دیکھ کر بہت زیادہ بے چین ہوگیا۔ اس نے اس خفیہ صہیونی منصوبہ کو ۱۹۰۱ء ؁ میں روسی زبان میں شائع کیا تو وہاں کی سیاسی دنیا میں بھونچال آگیا۔ (وثائق یہودیت، ص۱۰، ۱۱)
اس اقتباس کو پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آج اگر پوری دنیا کے حالات پر غور کریں، تو معلوم ہوگا کہ مشرق و مغرب میں یہودیوں کے قبضہ کرنے کے جو سازشی منصوبے ہیں، اس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔ چوبیس دفعات پر مشتمل اس منصوبے کی تکمیل کے لیے یہودیوں کے بنیادی طریقہ ہائے کار میں میڈیا اورو سائل زر پر قبضہ ،پولیٹکل اور لیگل طاقتوں پر خود کا کنٹرول شامل ہے۔ موجودہ عالمی حالات شاہدہیں کہ ان چاروں چیزوں پر یہودی اور یہودی فکر پوری طرح قابض ہوچکی ہے۔
مشرق و مغرب پر قبضہ کرنے کے اس صہیونی منصوبے سے جہاں دیگر مذاہب و ادیان کے دانشوران بے خبر یا مجرمانہ غفلت کے شکار ہیں، وہیں امت مسلمہ کی قیادتیں بھی خاموش اور مہر بہ لب ہیں۔ البتہ کچھ مفکرین ملت اسلامیہ ایسے بھی ہیں، جو ان حالات سے بہت زیادہ فکر مند ہیں اور وہ ایسی راہیں تلاش کرنے میں سرگرداں ہیں، جن سے پوری دنیا کی ملت مسلمہ کو یہودیوں کے خوف ناک منصوبے سے آگاہ کرکے اسے غلام بننے سے بچایا جاسکے اور اسلام کے مستقبل کو تابناک کرنے کے سلسلہ میں انقلابی کردار ادا کیا جاسکے۔ چنانچہ اس حوالے سے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب نے۱۲، ۱۳؍ فروری ۲۰۱۸ء کو پورے بھارت کے کونے کونے سے منتخب، ذمہ دار اور کریم علمائے کرام کا نئی دہلی میں واقع جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں ایک پروگرام کیا اور لیڈر شپ کے عالمی ٹرینر جناب شیخ مرزا یاور بیگ صاحب کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔ یہ پروگرام دو دن تک چلا، جس میں عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ امت مسلمہ اگر ابھی نہیں کھڑی ہوگی، تو امت شاید مزید پچاس سال پیچھے چلی جائے اور انقلاب کی کوئی امید مستقبل قریب میں نظر نہیں آئے گی۔ اس پروگرام میں یہ بھی خلاصہ کیا گیا کہ عالمی حالات بدلنے کے لیے مسلمانوں کو سردست چار کام کرنے پڑیں گے:
(۱) سیاسی قوت حاصل کرنا پڑے گا۔اس کے بغیر ہم دوسروں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر رہ گئے ہیں ۔ اگر ہمیں دوسروں کو اپنے ماتحت کرنا ہے، تو اس کے لیے سیاسی قوت حاصل کرنا ضروری ہے؛ البتہ ہندستان جیسے کثیر پارٹیوں کے بیچ مسلمان اپنا مقام کیسے بنائیں، یہ بحث طلب موضوع ہے ، جس پر سبھی مذاہب کے رہنماوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگااور پھر کوئی مشترکہ فارمولہ تیار کرنا ہوگا۔
(۲) اپنی معیشت کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ اگر صرف بھارتی مسلمان یہ طے کرلیں کہ وہ جتنی رقم فضول رسموں اور غیر ضروری اداروں کو پیش کرتے ہیں، اگر اس کا اجتماعی نظم ہوجائے، تو معیشت کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہ جائے گا۔
(۳) لیگل قوت کے اعتبار سے بھی ہمیں خود کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اور اس کے لیے آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم کچھ نو نہالوں کو بچپن سے ہی ان کی کفالت کرکے وکالت کی تیاری کرائیں اور انھیں امت مسلمہ کے لیے عالمی خادم بنائیں۔
(۴) میڈیا اور پریس پر کنٹرول۔ اگر کنٹرول سردست ممکن نہیں ہے تو کم از کم اپنا میڈیا ہاوس ہی بنالیں، جس سے ہم دنیا کو اپنے خیالات و افکار سے متاثر کریں اور یہودیوں کے خوف ناک منصوبوں سے دنیا والوں آگاہ کرتے ہوئے اس کے متبادل کے طور پر اسلامی نظریہ و فکر کی تبلیغ کریں۔
اسلامی نظریہ کے مطابق اسلام کسی بھی سرحد کی قید سے آزاد ہے۔ پوری دنیا اسلام کی جولان گاہ ہے اور ہرجگہ اپنے وجود و شناخت کے ساتھ زندگی گذارنا یہ انسان اور مسلمان کا فطری حق ہے۔ اور فطری حق کو کوئی چھین نہیں سکتا۔ اس لیے اسلام مسلمانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ آگے آئیں اور عالمی قیادت کو اپنے ہاتھ میں لیں تاکہ یہ دنیا دوبارہ اسی طرح امن و امان اور صلح و آشتی کا گہوارہ بن سکے، جس طرح شارع اسلام محمد عربی ﷺ نے عملی طور پر کرکے دنیا کے سامنے مثال پیش کردی ہے۔ ؂
نہیں وجود حدود و ثغور سے اس کا
محمدؑ عربی سے ہے عالم عربی
(علامہ اقبال)

اگر بھارتی مسلمان بالخصوص اور بالعموم پوری دنیا کے مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ پوری دنیا ان کی مٹھی میں ہو تو ان چار پہلووں والا فارمولہ پر عمل کرنا ہوگا۔اور کسی عملی منصوبہ کے بغیر محض کھوکھلا دعویٰ کہ ’’اسلام غالب آئے گا‘‘صرف دیوانے کا ایک خواب ہوگا، جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

!!اس تعجب پر تعجب ہے

بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ مال مفت دلے بے رحم کے نظریہ پر مبنی ہے محمد یاسین جہازی 9871552408 مورخہ ۲۷؍ ستمبر۲۰۱۸، جمعرات کو بھارت کی سب سے بڑی عدالت :سپریم کورٹ نے ایڈلٹری معاملہ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 497 (ایڈلٹری) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیر … Read more