پلوامہ حملہ:’جیش محمد‘ گروہ کیا ہے؟

جمعرات کو کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں کم ازکم 49اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سنہ 1989 کے بعد انڈین فورسز پر کشمیر میں ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند گروپ جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جیش … Read more

غیر مسلموں کے لیے لفظ "شہید” کا استعمال

یاسر ندیم الواجدی 14 فروری 2019 کو کشمیر کے پلوامہ میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی ایک دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جس کی اسلام میں قطعا گنجائش نہیں ہے۔ انسانوں کے اس جانی نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے … Read more

شراب:ایک سماجی ناسور

عبدالرشید طلحہ نعمانیؔ اسلام نے فرد سے لے کر معاشرے تک ہر ایک کی تعمیر کے حوالے سے وہ زریں اصول اور رہنما خطوط دیے،جن پر عمل پیرا ہوکر بہت جلد انفرادی و اجتماعی سطح پر صالح انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے،جنہیں اپناکر ظلم و طغیان اور فتنہ و فساد سے بچاجاسکتا ہےاور اعلی انسانی … Read more

یہ دورِ ترقی ہے یا دورِ جہالت

ذوالقرنین احمد محترم حضرات آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے گھر میں دین کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں آج کل جو لوگ حیا سوز، غیر اخلاقی، غیر شراعی حرام عوامل انجام دے رہے ہیں یہ کوئی اجنبی مخلوق نہیں ہے اور نہ ہی معاشرے سے الگ تھلگ ہے جو افراد حرام کاموں … Read more

معروف شاعر فیض احمد فیض کے یومِ ولادت 13 فروری کے موقع پر خصوصی پیش کش

محمد عباس دھالیوال مالیر کوٹلہ پنجاب اردوادب میں جب ترقی پسند تحریک سے وابستہ شعراء کا تذکرہ ہوتا ہے تو فیض احمد فیضؔ کا نام سرِ فہرست ابھر کرسامنے آتا ہے۔فیض کی پیدائیش ہندوستان کی تقسیم سے قبل سیالکوٹ موجودہ پاکستان میں 13 فروری 1911ء کو ایک معزز گھرانہ میںہوئی ،آپ کے والدچودھری سلطان محمد … Read more

جب ولدیت کے خاکے میں لکھا نام مشکوک ہوگا

ذوالقرنین احمد ویلنٹائن ڈے منانے والوں سے گزارش ہے کہ ویلنٹائن ڈے نا مناتے ہوئے نکاح کو آسان کرتے ہوئے شرعی طریقے پر نکاح کی سنت کی تکمیل کریں جسے آدھا دین کہا گیا ہے اس ہفتہ کو #نکاح_آسان_کرو_مہم کے طور پر منایا جائے۔ اور جو حضرات شادی شدہ ہوکر بھی ایسے حرام کام کرنے … Read more

वेलेंटाइन डे बेषर्मी और अय्याषी का दिन

हाफ़िज़ हाषिम क़ादरी मिस्बाह़ी जमशेदपुर मुह़ब्बत, प्यार, इश्क़ इस काएनात का ज़्ाहूर, उसकी तमाम तर रोनक़ और रेनाई मुह़ब्बत ही के दम से हैं। मुह़ब्बत पाक लफ़्ज़ है, मुह़ब्बत के नाम पर अय्याशी करना हवस परस्ती करना सख़्त बुराई और घिनौना काम है। जैसे कि आज कल के नौजवानों में यह आम बात है। इसी … Read more

ویلنٹائن ڈے بدنگاہی اور عیاشی کا دن

*حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور* محبت،LOVE، پیار، عشق،,,اس کائنات کا ظہور،اس کی تمام تر رونقیں اور رعنائی محبت ہی کے دم سے ہے- محبت پاک لفظ ہے، محبت کے نام پر عیاشی کرنا ہوش پرستی کر نا سخت برائی اور گھناؤنا فعل ہے جیسے کہ آجکل کے نوجوانوں میں یہ وبا عام ہے-اسی لیے … Read more

خوشیوں کو چرانے والی بیماری

Missing Tile syndrome; (2 minutes read.) معزالرحمان، ناندیڑ ایک خوبصورت ہال کی چھت(سیلنگ) میں بہت ہی خوبصورت ٹائیلس لگی ہوئی تھیں لیکن اس میں سے ایک ٹائیل غائب تھی۔ ہر آنے والا جب اس ہال میں آتا تو اس ہال کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتا اور بہت خوش ہوتا لیکن جیسے ہی اسکی … Read more

ایم آئی ایم ‘ونچت اگھاڑی‘لوک سبھا انتخابات موضوعات پر اشوک راوچوہان کاتفصیلی انٹرویو

انڈین ایکسپریس۔فروری 3‘ 2019۔ ترجمہ و تلخیص : محمد بہاؤ الدین ایڈوکیٹ ناندیڑ۔موبائل : 9890245367 کویتا ایئر : اپوزیشن اتحاد کی مہاراشٹر میں اس وقت کیا حیثیت ہے؟ کیا آپ ہر ایک کو اپنے ساتھ لیں گے یا پھر ایک یا دو چھوٹی جماعتوں کو؟ جواب : ہماری ےہ کوشش ہے کہ 2014میں 70فیصد ووٹوں … Read more

گئو کشی کے ملزمین پر این ایس اے کا اطلاق؟ گئوونش کے تحفظ میں کانگریس کسی طرح بی جے پی سے پیچھے نہیں ہے

فیصل فاروق مدھیہ پریش کے کھنڈوا میں مبینہ گئو کشی کے معاملہ میں تین لوگوں کو این ایس اے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مدھیہ پریش میں برسر اقتدار آنے والی کانگریس حکومت بھی یوپی کی یوگی سرکار کے نقش قدم پر چلتی نظر آرہی ہے۔ کمل ناتھ حکومت نے گئو کشی … Read more

مودی حکومت: آعندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں

کانگریس پارٹی میں گھوٹا لوں،گھپلوں اور مہنگائی زیادہ ہو نے کی وجہ سے عوام کا غصہ پھوٹ پڑا۔ اس سارے منظر نامہ کو بھانپتے ہوئے بھاجپا نے ۲۰۱۴ میں تو قع کے خلاف لال کرشن اڈوانی کو ہٹا کر ” اب کی با رمودی سرکار ” کا نعرہ دے کر الیکشن لڑااور اچھے دن آئیں … Read more

ویلنٹائن ڈے شریعت کی نظر میں

از :عبدالرزاق بنگلوری- متعلم :مدرسہ شاہی مراد آباد- درجہ :تکمیلِ افتاء انسان چونکہ فطرتاً جلد باز اور جدت پسند ہوتا ہے اگر اپنی عقل سے احکام شریعت کو سمجھ کر اس کے دائرے میں زندگی بسر نہ کرے تو یہ عادت اسے قدم قدم پر برائی میں مبتلا کرتی رہتی ہے اور اسے اپنے گناہ … Read more

”ویلنٹائن ڈے ”محبت نہیں اظہارِبے حیائی کادن

محمد صدرِعالم قادری مصباحی‘امام روشن مسجد،میسورروڈ،بنگلور۔Mobile: 09108254080 مغربی تہذیب کے جن ہدایاکوآج ہمارامعاشرہ تیزی سے اپنارہاہے ان میں سے ایک ہدیہ ”ویلن ٹائن ڈے“بھی ہے،آج سے کچھ سال پہلے توکوئی اُسے جانتاتک نہیں تھااوراچانک پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے نوجوان سرخ گلاب کے دیوانے ہوگئے ہیں اور14فروری کادن ان کے دلوں کی دھڑکنوں میں سماگیاہے،فروری … Read more

اونٹ کے منہ میں انسان

ایم۔ایم۔سلیم۔(آکولہ) ہم سب نے یہ محاورہ تو یقیناً سنا ہوگا کہ اونٹ کے منہ میں زیرہ، یہ اس وقت بولا اور استعمال کیا جاتا ہے جب کسی کو کھانے میں اس کی واقعی ضرورت سے بہت کم خوراک دی جائے۔ لیکن اس محاورے کو یہاں ہم نے تھوڑا تبدیل کیا ہے جو ہمیں مجبوراً کرنا … Read more

اسلام میں لباس و شرم و حیا کا تصوّر

محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور مولائے رحیم نے تمام نبی نوحِ انسان کو لباس پہننے کا حکم فرمایا اور لباس پہننے کیلئے کچھ بنیادی اصول بتائے لھذا لباس کے تعلق سے اِن اُصولوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ارشاد باری تعالی ہے پارہ 8 رکوع 9 شروع سورہ اعراف ایت نمبر 24 میں ہے یبنی … Read more

کرسی پر نماز کی فقہی تحقیق

تحریر: مفتی محمدشعیب اللہ خان ترتیب: عبدالعزیز آج کل مساجد میں کرسیوں کا رواج عام ہورہا ہے اورلوگ عذر سے یا بلاعذر کے کرسیوں کو نماز کیلئے استعمال کررہے ہیں اور واقعہ یہ ہے کہ کرسی پر نماز پڑھنے کا رواج ابھی چند سالوں سے شروع ہوا ہے، اس سے پہلے بھی لوگ بیمار ہوتے … Read more

بے گناہوں کی رہائی کے لیےجدوجہد ہی شاہد اعظمی کو سچی خراج عقیدت

شاہد ندیم شاہد اعظمی کے ماضی کے بارے میں بہت کچھ لکھا پڑھا جاچکا ہے لیکن ان کی خدمات کی اصل اہمیت وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کے مقدمات انہوں نے اس وقت لڑنا شروع کئے تھے جب ان کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی ان سے دور ہوگئے تھے۔ میں 11 فروری … Read more

موبائل پاس ورڈ:ایک فکریہ تحریر

ایک حاملہ خاتون سیڑھیوں سے گری اور گرتے ہی بےہوش ہو گئی. اس وقت گھر میں اسکی دس سالہ بیٹی کے سوا کوئی بھی نہیں تھا. بچی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کرے. پھر اس نے اپنی امی کا موبائل اٹھایا. تاکہ ابو کو کال کرے. لیکن موبائل پہ پاسورڈ لگا ہوا … Read more

خدیجہ رحمان کا اقدام و پیغام قابل ستائش

مضمون نگار : سراج آرزوؔ، بیڑ ۔مہاراشٹر ۔موبائیل نمبر: 9130917777 خدیجہ رحمان ! وہ نام جو خاص طور پر گذشتہ روز سے میڈیا ،سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں زیر گفتگو ہے۔ خدیجہ گذشتہ روز ایک پروگرام میں نقاب کے ساتھ اسٹیج پر نمودار ہوئی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔ موقع تھا … Read more

ویلنٹائن ڈے! عزت و عصمت کی پامالی کا دن

از: ذوالقرنین احمد 909633154 مغربی دنیا کی طرف سے جاری کردہ بے حیا دنوں کا انعقاد دراصل تہذیبوں کے موت کے مترادف ہے نوجوان نسل میں بے حیائی کو فروغ دینے کی غیر محسوس طریقے سے سازش رچی جارہی ہے مغربی دنیا کا تصور دراصل مذہبی منافرت پر مبنی ہے یہ لوگ جدت پسندی کے … Read more

تبلیغی جماعت کے قدیم کارکن اورمہاراشٹر کے رکن شوریٰ حاجی محمد طٰہٰ صاحب کی خدمات

بروزاتوار ۲۷ ؍ جمادی الاولیٰ بمطابق ۳؍فروری مغرب کی نمازکے بعد حاجی محمد طہ ابن قاری محمد نوح عرف طہٰ بھائی ، طٰہٰ بھیّا اس دار فانی سے کوچ کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون ۔آپ کی عمر ۷۹سال شمسی اعتبار سےاور قمری اعتبار سے۸۱؍ سال ہوتی ہے۔ آپ کے صاحبزادے مولانا عبدالمنان صاحب کے … Read more

مدھیہ پردیش ! کانگریس کا بھگواکرن

گئوکشی کے الزام میں مسلمانوں پر NSAکے تحت کاروائی ،سیکولرحکومت کا پہلاتحفہ غلام مصطفےٰ نعیمی جنرل سیکریٹری تحریک فروغ اسلام دہلی gmnaimi@gmail.com زیادہ دن نہیں گزرے کہ ہندی بیلٹ کے تین صوبوں میں کانگریس کی جیت پر کچھ امید پرست مسلمان پھولے نہیں سما رہے تھے۔ایسا لگ رہا تھا کہ کانگریس نہیں بلکہ ہمارے یہی … Read more

عبوری بجٹ اور حقیقت

محمد اصغر محمد زاہد‘ناندیڑ (M.Com, DBM, D.T.L.) Cell : 9423140834 ASGAR & ASSOCIATES(Consultants in Taxation Law) مالی سال 2019-20 کیلئے فائنائنس منسٹر پیوش گوئل نے عبوری بجٹ پیش کیا۔ جس میں کچھ طبقوں کیلئے راحت دی گئی ہے۔ میڈیا نے یہ نیوز بہت ہی غلط طریقے سے چلائی ہے کہ 5 لاکھ روپئے تک کوئی … Read more

ایک خوبصورت واقعہ پڑھیے گا ضرور!!!

اﯾﮏ ﺩﻥ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﻏﻨﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﮐﯽ ﺟﺐ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﷺ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﻏﻨﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﻏﻨﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﻋﻨﮧُ ﻧﮯ ﺁﭖ ﷺ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭼﻞ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﷺ ﮐﮯ … Read more

گاندھی سے گوڈسے تک

تحریر: ڈاکٹر سلیم خان مودی جی اور یوگی جی نے گاندھی جی کے قاتلوں کا حوصلہ اس قدر بلند کردیا کہ ہندو مہاسبھا نے مہاتما گاندھی کے یوم وفات 30 جنوری کو ان کا پتلا بنا کر اس پر یکے بعد دیگرے تین گولیاں داغیں۔ علی گڈھ میں یہ کام علی الاعلان کیا گیا۔ اس … Read more

تعلیمی نظام اور ہماری ذمہ داری

تحریر۔ ریان داؤد ابن حافظ عبدالمنان داؤد بلا شبہ ہمارا موجودہ نظام تعلیم بے شمار خوبیوں کا حامل انتہائی جامع اور پختہ صلاحیتوں کا ضامن ہے اس کی جامعیت اور تعلیمی نظام میں کارگر ثابت ہونے میں برسہا برس کی جانفشانی سالوں کی عرق ریزی اور مختلف احوال کے تجربات شامل ہیں لیکن سب سے … Read more

جب جاگو تبھی سویرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسانغنی مشتاق احمد رفیقیؔ ملک عجیب منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔ پتہ نہیں مستقبلِ قریب اور بعید میں حالات کیسے کروٹ لیں گے۔ ایک طرف ملک کی اکثریت اپنے آپ کو منوانے کی ضد میں ترقی کے ہر راستے پر چابکدستی کے ساتھ دوڑے چلے جارہی ہے اور ایک طرف ملک کی سب سے … Read more