Missing Tile syndrome;
(2 minutes read.)
معزالرحمان، ناندیڑ
ایک خوبصورت ہال کی چھت(سیلنگ) میں بہت ہی خوبصورت ٹائیلس لگی ہوئی تھیں لیکن اس میں سے ایک ٹائیل غائب تھی۔
ہر آنے والا جب اس ہال میں آتا تو اس ہال کی خوبصورتی دیکھ کر دنگ رہ جاتا اور بہت خوش ہوتا لیکن جیسے ہی اسکی نظر اس سیلنگ پر غائب ٹائیل کی جگہ جاتی اسکی خوشی ختم ہوجاتی اور وہ الجھن میں مبتلا ہوجاتا۔ سائیکولوجی میں ایسی علامت کو "مسنگ ٹائیل سنڈروم” کہا جاتا ہے۔ اسے ڈینس پریگر (Deniss Preger) نے اسے تفصیل سے بیان کیا ہے۔ وہ کہتا ہے؛
اس جگہ پر ٹائیل لگا دی جائے تو وہ سیلنگ ‘پرفیکٹ’ ہوجائے گی، لیکن انسانی زندگی میں "پرفیکشن” نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہر انسان کسی نہ کسی لحاظ سے ادھورا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ آپ کے سر پر بال ہیں تو آپ کی توجہ کبھی بھی دوسروں کے بالوں کی طرف نہیں جائے گی، لیکن اگر کوئی آدمی گنجہ ہے اور وہ کسی ہال میں داخل ہوتا ہے جہاں کچھ لوگ موجود ہوں تو اس کی نظر سب سے پہلے سب کے بالوں پر جائے گی، اور اس طرح وہ مایوسی کا شکار ہوجائے گا۔
اس سنڈروم کی سب سے پریشان کن بات یہ ہیکہ آدمی اپنے پاس موجود وسائل اور نعمتوں سے لطف اندوز نہیں ہو پاتا۔ جو افراد شکر ادا کرنا جانتے ہیں وہ اس سنڈروم میں کبھی مبتلہ نہیں ہوتے۔ اسی لئے این۔ ایل۔ پی۔ یا لائف کوچنگ میں سب سے پہلے جو چیز آپ کو سکھائی جاتی ہے وہ یہ ہے:
I love my self as the way i am!!
اسکے بعد تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ایک سیشن لیا جاتا ہے جس میں سکھایا جاتا ہیکہ:
I love my (spouse,dad, mom, colleagues,….etc) as the way he/she is…!!
اس نکتہ کو سیکھ لیں زندگی کا سفر آسان اور پر لطف ہوجائے گا۔ 😀😊
خوش رہیں خوشیاں بانٹتے رہیں۔💐💐💐