اورنگ آباد نام تبدیلی معاملہ سپریم کورٹ سے خارج

✍️ سلیمان شاہین این سی پی اورنگ آباد اور عثمان آباد والے معاملے کو الیکشن سے پہلے ہی ختم کردینا چاہتی تھی تاکہ گلے میں پڑا طوق اتر سکے. عثمان آباد والے معاملے میں بھی پیٹینشر کا تعلق این سی پی سے تھا. جنھوں نے سپریم کورٹ میں انتہائی لاپرواہی برتی کیس آن لائن فائل … Read more

نیٹ امتحان:معصوم ذہن دبے جارہے ہیں ،کوئی رحم کھائے

’’جب بھی NEET کا رزلٹ آتا ہے، میرا دل کٹے پرندے کی طرح پھڑپھڑاتا ہے، میں نڈھال ہوجاتی ہوں، اس کرب ناک شام کا منظر نہیں بھول پاتی ،جب میں نےاسی رزلٹ کی شام اپنے جگر کا ٹکڑا کھودیا تھا۔‘‘ وہ یہ کہتے ہوئے زارو قطار رونے لگی، کچھ سمجھ میں نہیں آیا کہ اتنی … Read more

الوداع شاہد بدر !

تحریکِ اسلامی کے بےلوث جانباز ، مسلمانان ہند کی مشہور اور ممنوعہ طلباء تنظیم سیمی کے آخری کل ہند صدر، محترم دوست ، شاہد بدر فلاحی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں، یہ حادثہ تحریک اسلامی کے حلقوں میں غم و اندوہ کا سبب ہے. مرحوم نہایت نیک سیرت، بہادر طبیعت اور اصول پسند شخصیت … Read more

مہاراشٹر میں امارت شرعیہ کا قیام وقت کی ضرورت اور شرعی وملی ذمہ داری

وشال گڑھ کا جو دردناک واقعہ سامنےآیاہےاور مسلمانوں کے ساتھ جوسلوک وہاں کیاگیا،جس طرح مسجد پرحملہ ہوا، اور قران پاک کے نسخوں کو جلایا گیا یہ نہایت دردناک اور اندوہناک واردات ہے۔ اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کا رخ اوررویہ اور حکام بالا کاطور طریقہ دونوں اذیت ناک اور دکھ دینے والا ہے۔ اس سے … Read more

سقوط غرناطہ: ابوعبداللہ وہ مسلمان حکمران جنھوں نے ’جنت کی کنجیاں‘ مسیحی بادشاہوں کے حوالے کیں

ابو عبد اللہ محمد سنہ 1459 میں سپین کے الحمرا محل میں پیدا ہوئے تو نجومی نے پیش گوئی کی کہ وہ بڑے ہو کر مسلم غرناطہ کے حکمران بنیں گے، لیکن آخری۔ آٹھویں صدی کی ابتدا سے اگلے 300 سال تک سپین میں علم و ایجاد کو فروغ دیتی اموی خلافت رہی، پھر 40 … Read more

بے وقعت سے ہوکر رہ گئے ہم 200 کروڑ عالم کے مسلمان

ہم عالم کی سب سے بڑی آبادی 200 کروڑ مسلمان، اولاً مختلف فرقوں مسلکوں میں بٹے، آپس میں دست و گریبان رہتے، عالمی پس منظر میں، بے وقعت ہوکر ہی نہئں رہ گئے ہیں، بلکہ ٹرمپ ککے کان کو چھوکر نکلی گولی کا دھماکہ، 150 بےقصور فلسطینی مسلمانوں کے ناحق قتل عام یا نسل کشی … Read more

اسلامک یوتھ فیڈریشن پوسد کی جناب سے دو روزہ سمر اسلامک کلاسز کا انعقاد

*اسلامک یوتھ فیڈریشن، پوسد کی جانب سے دو روزہ سمر اسلامک کیمپ کا انعقاد*

21 تا 22 جون 2024 _ اسلامک یوتھ فیڈریشن(IYF) کی جانب سے ہفتم تا دہم جماعت کے طلبہ کے لیے دو روزہ سمر اسلامک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر سے تقریباً 90 بچوں نے شرکت کی ۔طلبہ کو دین و دنیا میں کامیاب انسان بنانے کے لیے مختلف ذہنی آزمائش پر مبنی سرگرمیاں، کھیل کود اور کچھ تقاریر رکھی گئی۔
بنیادی اسلامی عقائد کی سمجھ پیدا کرنے اور ان میں پختگی پیداکرنے کی غرض سے لیکچر رکھے گئے -اسی طرح بچوں کو نماز اور وضو کا عملی طریقہ بتلایا گیا نیز اخلاقیات پر مبنی عناوین کے ذریعے بہتر کردار کو ڈھالنے کی کوشش کی گئی اسی طرح شخصیت کے ارتقاء پر بھی بات کی گئی ۔
اسلامی دنیا کے عظیم ہیرو سے متعارف کروانے اور ان جیسی خوبیاں پروان چڑھانے کے لیے*”صلاح الدین ایوبی* کی شخصیت پر اہم تقریر ہوئی جس میں صلاح الدین ایوبی کے بچپن اور ان کی حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی.

بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے ایک سرگرمی "CRAFT” لی گئی جس میں بچوں نے کاغذ کی مدد سے مختلف چیزیں بنائی ۔
بچوں میں شجاعت و بہادری کی صفات پروان چڑھانے والے میدانی کھیل او

Read more

مودی کو موہن بھاگوت کی کھری کھری

’مودی ایک اکیلا سب پر بھاری ہے‘ ’ہم نے دشمن کے گھر میں گھس کر مارا‘ ’مودی نہ کھائے گا نہ کھانے دے گا‘ ’میں تمام کرپٹ لوگوں کو جیل بھیجوں گا۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے‘ کیا ان جملوں سے ایسا نہیں لگتا کہ ان کو ادا کرنے والے نریندر مودی کے اندر غرور … Read more

یونیفارم سیول کوڈ۔ این آر سی کا نفاذ اب شاید ممکن نہیں،مسلمانوں کے سر سے بہت بڑا خطرہ ٹل گیا

بنارس جہاں گنگا ماں نے مودی کو بلایا تھا ‘ وہاں ۔ ٭ یہ دونوں لیڈرس اپنے سیکولرزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔’’ کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ‘‘ کے مصداق آج نریندر مودی ایک ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنا من مانی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ الیکشن کے دوران مودی کے مخالف مسلمان … Read more

لوک سبھا انتخابات میں سول سوسایٹیز کا رول

آٹھارہویں لوک سبھا کا الیکشن سات مرحلے سے گزرتا ہوا اپنی پوری ہنگامہ آرائی کے ساتھ یکم جون 2024کو تمام ہوگیا ۔ نتیجے بھی 4جون کووقت پر سامنے آگئے۔ اس کے بعد ان میں ہار جیت کی نئی بحث شروع ہوگئی ہے اوراسی کے ساتھ جوڑ توڑ بہلانے پھسلانے مننے روٹھنے اور سرکار بنانے کی … Read more

مسلمانوں کو سلام! تشدد، ذلت اور ظلم کا سامنا کیا لیکن جمہوری اقدار کو ترک نہیں کیا

ہندوستان میں جمہوریت دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے۔ بی جے پی کی طرف سے دئے گئے ہزاروں زخموں سے لہولہان ملک نے ہاتھ اٹھا کر اعلان کر دیا کہ وہ ابھی تک زندہ ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ ہندوتوا گروہ کے ٹھگوں کی طرف سے جمہوریت کو … Read more

یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا

میں 4 جون کی صبح ہی سے اپنے موبائل فون پر لوک سبھا الیکشن 2024 کے نتائج کو دیکھ رہا تھا کہ سہ پہر ہوتے ہوتے خبرآئی کہ لوک سبھا حلقہ کھیری ضلع لکھیم پور(یو پی) کے بی جے پی کے امیدوار اجئے شرما جو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ہیں چناؤ ہار گئے ہیں۔ … Read more

ٹیپو سلطان: جب میر صادق اور فوج کی غداری کی مدد سے انگریزوں نے سرنگاپٹنم فتح کیا

یہ تحریر ابتدائی طور پر مئی 2020 میں شائع کی گئی تھی جسے آج ٹیپو سلطان کے یوم وفات (چار مئی 1799) کی مناسبت سے دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔ مشہور تاریخ دان کرنل مارک ولکس لکھتے ہیں کہ ’ٹیپو سلطان قد میں والد حیدر علی سے چھوٹے تھے۔ ان کا رنگ کالا تھا۔ آنکھیں … Read more

مسلمان ووٹر بال ٹھاکرے کی شیوسینا کے حامی: ’جیسے ہماری دشمنی مشہور تھی ویسے دوستی بھی مشہور ہو گئی‘

یہ تقریباً ایک سال پہلے کی بات ہے۔اپریل 2023 میں ایک پریس کانفرنس میں بال ٹھاکرے کے بیٹے ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا ’جس دن بابری مسجد منہدم ہوئی اس روز میں بالا صاحب (بال ٹھاکرے) کے پاس گیا۔ انھوں نے مجھے بتایا کہ بابری مسجد گر گئی ہے۔ اس کے بعد مجھے سنجے راوت … Read more

پرنٹ میڈیا سے سوشل میڈیا تک ”ورق تازہ “ کا سفر

روئدادِ گردشِ ایام کو صفحہ قرطاس پر لکھنا ایک مشکل ترین اور صبر آزما عمل ہے ۔اس عمل کے دوران روئداد گو کو وقفہ وقفہ سے کرب و تکلیف کی آنچ کے چٹکے بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں اگر روئداد 30 سالوں کی سرگزشتوں پر مشتمل ہوتو پھر کرب و درد کی شدت تپیش دل … Read more

اگر یکساں سیول کوڈ نافذ ہوجائے تو طلاق و خلع کے لئے تڑپنا پڑے گا

اگر یکساں سیول کوڈ نافذ ہوجائے جیسا کہ حالات و واقعات بتارہے ہیں تو مسلمانوں کو اپنے عائلی مسائل کے حل کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طلاق یا علاحدگی صرف عدالت کے ذریعہ ہوگی اور اس کے لئے کئی سال انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ عدالت حسبِ معمول ہر طلاق … Read more

کشمیر میں آر ایس ایس کی ارتدادی مہم

روز نامہ اعتماد حیدر آباد نے بروز جمعہ 29 مارچ 2024 مطابق 18 رمضان المبارک 1445 کو یہ رپورٹ شائع کی ہے ، جس سے آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔ خدا کرے کہ یہ خبر غلط ہو ؛ لیکن کیا کریں حالات و ماحول اس کی صریح تکذیب نہیں کرتے۔ بہرحال ، اعتماد نے … Read more

ِ شب قدر قیامت تک کے لیے(مفتی ندیم احمد، ممبئی)

اللہ تعالیٰ- جو کہ خالق ِ کائنات ہے-اس نے اپنی مخلوق میں افضل و مفضول کا نظام جاری فرمایا ہے اور یہ نظامِ قانون تمام مخلوقات میں جاری ہے۔بعض زمانوں کو بعض زمانوں پر، بعض مکانوں کو بعض مکانوں پر،انسانوں کو تمام مخلوق پر، انبیا علیہم السلام کو تمام انسانوں پر، حضرت محمدﷺ کو تمام … Read more

12 سالہ فلسطینی بچی جس نے پورا خاندان کھو دیا: ’میں نے کمبل اٹھایا تو میرے ننھے بھائی کا سر کٹا ہوا تھا‘

اس مضمون کا کچھ حصہ بعض قاریئن کے لیے صدمے کا باعث ہو سکتا ہے! ایک فلسطینی ریسکیو کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے کنکریٹ کے ٹیلوں کے نیچے سے ایک چیخ کی آواز سنائی دیتی ہے۔’میں الما ہوں۔ آپ پہلے میری مدد نہ کریں بلکہ میری امی ابو کی مدد کریں … Read more

آہ ہم سے ہمارا مرشد جدا ہوگیا

الحمد للہ نماز فجر سے فارغ ہوکر حسب معمول صبح کی سیر (واک) کے لئے نکل گیا کچھ بعد واپس گھر آیا اور اپنی سانسیں درست کر ہی رہا تھا کہ اچانک موبائل کی گھنٹی بجی جو مفتی محمود بھروچی حال مقیم باندرہ کا کال تھا کال رسیو کیا تو انہوں نے بے حد افسوسناک … Read more

کھجور؛ مکمل غذاء اور لا جواب دوا

وہ (اللہ ) ہی ہے جس نے تمہارے لئے آسمان سے پانی برسایا جس سے تمہیں پینے کو ملتا ہے اور اسی سے سبزہ زار پیدا ہوتے ہیں جن میں تم مویشی چراتے ہو اور اسی سے تمہارے لئے کھیتی اُگاتے ہیں نیز زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل، بیشک اس … Read more

رمضان 2024: مقدس مہینے کے دوران دماغی صحت سے نبرد آزمائی

متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جہاں رمضان کا مقدس مہینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روحانی عکاسی اور برادری سے مربوط ہونے کا وقت ہے، وہیں معمولات میں ہونے والی تبدیلیاں تناؤ کی بلند سطح کا باعث بھی بن سکتی ہیں اس لیے ماہرینِ صحت نے دماغی صحت کی حفاظت کے … Read more

بیاباں کی شب تاریک میں قندیل رہبانی

ہمارے معاشرے میں شادی کو اس قدر مہنگا بنا دیا گیا ہے کہ غریب آدمی ایسا مقروض ہوتا ہے کہ قرض کے بار گراں کو اٹھاتے ہوئے اس کے شب و روز کا چین و سکون غارت ہو جاتا ہے، متعدد واقعات ہمارے سامنے پیش آچکے ہیں کہ ایسا شریف النفس انسان جس نے اپنی … Read more

ارتداد کے یہ تشویش ناک واقعات

دو دنوں میں دو مسلم لڑکیوں کی ہندو بن کر شادی کے بندھن میں بندھنے کی دو خبریں آئی ہیں جو چند ایک کے لیے افسوس ناک ہوں گی ، اور کچھ لوگوں کے لیے اِن خبروں کی کوئی اہمیت نہیں ہو گی ، یا ان کے لیے یہ خبریں بس عام خبروں ہی جیسی … Read more

شادی میں جلد بازی اور ناعاقبت اندیشی نے یہ دن دکھایا۔ ایک سچا واقعہ

ایک جانب طلاق و خلع کا طوفان تو دوسری جانب خلع یا باعزت علاحدگی کیلئے عورتوں کی تڑپ مسلم معاشرہ ایک بحران کا شکار ہورہا ہے.شادی کے ابتدائی دنوں میں اگر حالات ناسازگار ہوں تو ’’ طلاقِ تفویض ‘‘ کے اصول کا فائدہ اٹھانا چاہیےحالیہ ایک واقعہ جو ہمارے علم میں لایا گیا ‘ اس … Read more

بھارت رتن 2024: ان چار افراد کی کارکردگی ۔ایک جائزہ

بھارت رتن ہندوستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، جو صدر جمہوریہ کی طرف سے ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں قومی سطح پر غیر معمولی انسانی خدمات یا کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ بھارت میں اس سال بھارت رتن سے نوازے گئے 4 افراد … Read more

بے باک عوام کی "بزدل قیادت”

ایس ایم صمیم، ناندیڑ.موبائل: 9960942261 ملک کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص مہاراشٹر کی سیاسی اتھل پتھل سے عوام میں بے چینی اور مایوسی پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے سیکولر کہلانے والے قد آور سیاسی رہنماؤں کا خاص کر سابق لوک سبھا ممبر ملند دیواڑا، باندرہ کے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی اور اب اچانک … Read more

ڈر کے آگے جیت نہیں، اشوک چوہان کے لیے ہار ہے

اسے اشوک چوہان کی مستقل بزدلی ہی کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا ہاتھ تھامنے کا فیصلہ اتنی تاخیر سے لیا۔ اشوک چوہان سابق مرکزی وزیر ساخلہ شنکر راو? چوہان کے بیٹے ہیں۔ شنکر راو چوہان ایسے لیڈر تھے جنھوں نے نوجوانی میں رضاکار تحریک کے دوران … Read more