تحریکِ اسلامی کے بےلوث جانباز ، مسلمانان ہند کی مشہور اور ممنوعہ طلباء تنظیم سیمی کے آخری کل ہند صدر، محترم دوست ، شاہد بدر فلاحی اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں، یہ حادثہ تحریک اسلامی کے حلقوں میں غم و اندوہ کا سبب ہے.
مرحوم نہایت نیک سیرت، بہادر طبیعت اور اصول پسند شخصیت تھے، مسلمانوں کے وقار اور اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے زندگی بھر حساس رہے،انہوں نے فکر اسلامی اور تحریک اسلامی کی راہ میں قید و بند کی اذیتیں بھی برداشت کی تھی، لیکن تاعمر سَنگھی ایمپائر کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے .
مرحوم شاہد بدر فلاحی نے قیدیوں کی رہائی پر جو کتاب ” فکوا العانی” لکھی ہے وہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ایسے ہی پاکستان کی مجاہد بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ان کی لکھی ہوئی تحریریں اہل ایمان کے لیے ایمان افروز سوغات ہیں ۔
ان کی اچانک وفات سے دل مغموم ہے، اچھے اچھے بہادر اور بے لوث افراد رخصت ہوتے جارہے ہیں، اللہ ان کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،مولانا وجدی صاحب کی وفات کے فوراً بعد شاہد بدر صاحب کی جدائی یقیناً احبابِ تحریک اسلامی کے لیے دوہرا غم ہے، اللہ تعالیٰ نعم البدل سے نوازے ، تقویت اور تاثیر عطا فرمائے، تفصیلی تاثرات پھر کبھی ان شاءاللہ ۔
شریکِ