ناندیڑ:بیرون ملک سے درآمد شدہ پٹاخوں کی فروخت پر پابندی

ناندیڑ:19اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے پٹاخوں کو ذخیرہ کرنے اور ان کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور مناسب تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔غیر ملکی پٹاخوں کی ذخیرہ اندوزی، فروخت اور تقسیم کی صورت … Read more

’دُنیا میں گھڑسواری کے میدان میں سعودی عرب کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں‘

سعودی عرب کی امل بنت فیصل پہلی خاتون ہیں جہنیں گھوڑ سواری کا باضابطہ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ گھوڑے امل کے لیے ہرچیز سے اہم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے گھوڑوں سے بہت پیار ہے۔ امل نے "ہارس ریسنگ کلب” سے گھوڑے کا لائسنس حاصل کر کے اپنا مشن مکمل کر لیا۔ … Read more

غازی آباد : کرسی پر بیٹھے جم ٹرینر عادل کی دل کا دورہ پڑنے سے موت : ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید

غازی آباد : یہاں پر ایک جم ٹرینر کرسی پر بیٹھے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔عادل کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بخار کی شکایت کر رہے تھے لیکن جم جانا بند نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی … Read more

کورونا سے بھی بڑی آفت آنے کا سائنسدانوں کا انتباہ

نئی دہلی:19/اکتوبر(ایجنسیز) کورونا وائرس کی تباہی سے سبھی واقف ہیں۔ اس وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ کروڑوں افراد بیمار ہوئے جن میں سے کئی تو اب کووڈ-19 کے اثرات سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔ کورونا وائرس کے لگاتار نئے ویریئنٹس اب بھی سامنے آ رہے ہیں … Read more

سرکاری اسکول کےپرچے میں کشمیر پر قابل اعتراض سوال پر تنازعہ

پٹنہ: بہار کے ایک سرکاری اسکول میں پرچہ سوالات میں کشمیر کو ”علیحدہ ملک“ قراردیا گیا جس پر ریاست میں سیاسی جنگ چھڑگئی۔ اقلیتی(مسلم) غلبہ والے اضلاع ارڑیہ‘ پورنیہ اور کشن گنج میں گزشتہ ہفتہ ساتویں جماعت کے طلبا سے سوال پوچھا گیا تھا۔ بی جے پی نے مسئلہ اٹھایا تب یہ معاملہ سامنے آیا۔ … Read more

اسد الدین نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا، کیا ہے معاملہ جانئے

حیدرآباد:اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991 کا دفاع کریں۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کو لکھے خط میں حیدر آباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ انھیں ایکٹ کا دفاع کرنا چاہیے کیونکہ یہ … Read more

کانگریس کاقومی صدر منتخب ہونے پر ملکارجن کھڑگے کو اجیت پوار کی مبارکباد

ممبئی: کانگریس کے قومی صدر کے عہدے پر ملکارجن کھرگے کے منتخب ہونے پر ریاست کے اپوزیشن لیڈراجیت پوار نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران مبارکباد پیش کی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے لیے ہوئی ووٹنگ کا نتیجہ سامنے آیا جس میں ملکارجن کھرگے بھرپوراکثریت سے کامیاب ہوئے۔ اجیت پوار نے … Read more

نوجوان نے ٹیچر کو آگ لگادی کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔

وزو: الجزائر کے مشرقی صوبے میں نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پراسکول ٹیچر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق الجزائز کے مشرقی صوبے تیزی ورو میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر اسکول ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے خاتون کا جسم 60 فیصد … Read more

طالبان نے ترکی سے بڑی اپیل کردی

کابل ۔ 19؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ امارت اسلامیہ کے ساتھ "گہرے” تعلقات استوار کرے اور اس کی حکومت کو تسلیم کرے۔ان خیالات کا اظہار مجاہد نے ایک ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ امارت اسلامیہ کے ترجمان … Read more

ملکارجن کھرگے کی قیادت میں کانگریس اپنا شاندار ماضی دوبارہ حاصل کرے گی

کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے، جس نے جمہوری طریقے سے اپنا پارٹی صدر منتخب کیا ممبئی: کانگریس پارٹی کے قومی صدر کے طور پر ملکارجن کھرگے کی جیت جمہوری طریقے سے ہوئی ہے۔ کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے جس میں صدر کا انتخاب اس کے کارکنوں کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔کھرگے کے پارٹی … Read more

اورنگ آباد میں آوارہ کتوں سے شہریان پریشان : ایم آئی ایم کا عجیب احتجاج : میونسپل کمشنر کو کتے کا بچہ تحفہ دیا : ویڈیو دیکھیں

اورنگ آباد : (ورق تازہ نیوز) ۔ نوئیڈا میں کل ایک دردناک واقعہ میں ایک 7 مہینے کی شیر خوار بچی کو آوارہ کتوں نے ہلاک کردیا جس کے بعد دہلی میں شہریان انتظامیہ کے خکاف احتجاج کررہے ہیں۔ اسی تناظر میں اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے بھی کل ایک ٹویٹ کیا … Read more

انتخابی نشان:۔ٹھاکرے گروپ کو بڑی راحت

نئی دہلی: 19./اکتوبر ۔ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیوسینا اودھو بالا صاحب ٹھاکرے کی پارٹی کو آج دہلی ہائی کورٹ میں بڑی راحت ملی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے ادھو ٹھاکرے کے گروپ کو دیے گئے مشعل کے نشان کے خلاف سمتا پارٹی کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ ایکناتھ شندے کی … Read more

ملکارجن کھڑگے کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی:کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کا صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے دوسرے امیدوار ششی تھرور کے ایک ہزار ووٹوں کے مقابلہ 7 ہزار سے زیادہ (7897) ووٹ حاصل کئے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران 416 ووٹ منسوخ کر گئے . ملک کی قدیم ترین سیاسی جماعت نے اپنے مضبوط جمہوری نظام … Read more

یکساں سول کوڈ کا نفاذ، مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو کیا جواب دیا جانئے

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے لیے دائر کی گئی مفاد عاملہ کی عرضی قابل سماعت نہیں ہے اور پارلیمنٹ کو یکساں سول کوڈ سے متعلق قانون بنانے کی ہدایت نہیں کی جا سکتی ہے۔ عرضی میں طلاق کی بنیادوں کو تمام مذاہب کے … Read more

مدھیہ پردیش پولیس نے رام نومی تشدد معاملے میں 12 سالہ مسلم لڑکے کو ملزم بنایا، 2.9لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ایک12سالہ لڑکے کونوٹس دی گئی ہے کہ وہ رام نومی کے دوران کھرگون میں ہوئے تشدد میں ہونے والے نقصانات کی پابجائی کیلئے2.9لاکھ روپے اداکرے۔ لڑکے کی ماں نے کہاہے کہ وہ صدمہ کا شکار ہوگیاہے اوراسے اندیشہ ہے کہ گرفتار کرلیا جائے گا۔ کلیمس ٹریبونل نے اس کے باپ کالوخان … Read more

اس مسلم ملک میں لڑکی کوسابق منگیتر نےتعلقات منقطع کرنے پرقتل کردیا

مصر میں ایک اور دوشیزہ سابق منگیتر کے ہاتھوں موت کی وادی میں اترگئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق 20 سالہ مصری خاتون نے اپنے سابق منگیتر سے تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے بعد وہ اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا اور اس نے گلا دبا کر دوشیزہ کو موت کی نیند سلادیا ہے۔ … Read more

23 اکتوبر کو وزیراعظم رام مندر کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیں گے

ایودھیا۔ 18 اکتوبر(آئی اے این ایس) وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا کا دورہ کریں گے اور دیپ اُتسو تقاریب میں شرکت کریں گے جو کہ 23 اکتوبر کو رام کی ”پائیدی“ گھاٹ پر منائی جائیں گی۔ دیپاولی کے پیش نظر یہ تقریب منائی جاتی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اتوار کو 5 بجے شام … Read more

کیاقدیم شہرناندیڑ کے عوام کوترقی سے محروم رہنا پڑے گا؟

ناندیڑ:18اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)کیاقدیم شہر کے لوگوں کی قسمت میں نئی سیمنٹ کانکریٹ کی روڈ نہیں ہے؟ کیا انھیں ہمیشہ اسی طرح مرمت کرکے تیار ہونے والی سڑکوں کوا ستعمال کرنا ہوگا؟کیا ہمارا علاقہ ترقی سے محروم رہے گا؟یہ وہ سوالات ہیں جو فی الحال یہاں کے لوگوں میں موضوع بحث ہے ۔ہمیشہ سے … Read more

محمد اظہر الدین کے والد کا انتقال

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین کے والد جناب محمد عزیز الدین کا آج شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ 19 اکتوبر 2022 کو بعد نماز ظہر مسجد باقی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔محمد اظہر الدین کے اہل خانہ … Read more

ناندیڑضلع میں واپسی کی بارش کا قہر ‘بجلی گرنے سے چارافراد فوت

ناندیڑ:18اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)واپسی کی بارش نے آسمانی بجلی گرا کر کسانوں کی جان لے لی۔ آج لوہا تعلقہ کے موضع دھاوری میں لوہا میں تین افرادہلاک ہوگئے جس میں ایک باپ، اس کی بیٹی اور ایک مزدور شامل ہے۔ دوسرے مزدور کی بیٹی شدید زخمی ہے۔ ایسی ہی ایک واردات آج سبدرہ تعلقہ … Read more

مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین کیلئے دیوالی سے قبل خوشخبری

ڈپٹی سی ایم دیویندر فڈنویس کے اعلان کردہ اس اقدام سے بی ایم سی کے تقریباً 93,000 ملازمین اور بیسٹ کے تقریباً 29,000 ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ (فائل فوٹو) اس اقدام سے اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز کے علاوہ بی ایم سی کے تقریباً 93,000 ملازمین اور بیسٹ کے تقریباً 29,000 ملازمین کو فائدہ پہنچے … Read more

ناندیڑضلع میں پہلی مرتبہ مسلم آئی پی ایس آفیسرشفقت آمنہ کی بھوکر میں تقرری

ناندیڑ:18اکتوبر:(ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت نے سال 2018،2019اور2020کیلئے انڈین پولیس سروس کے 11افسران کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر تقرری کی ہے۔ ان میں ناندیڑضلع کے سب ڈویڑن بھوکر میں خاتون آئی پی ایس آفیسر شفقت آمنہ کی تقرری کی گئی ہے۔ ان کاتعلق بہار کے ضلع چمپارن سے ہے۔2019بیچ کی شفقت آمنہ نے اپنی … Read more

ادب اطفال کی اہم شخصیت متین اچل پوری کا انتقال,دنیائے ادب اطفال سوگوار

نئی دہلی: 17اکتوبر ( رپورٹ سراج عظیم) اچل پور، امراوتی کے مزاح نگار بابو آر کے کی اطلاع کے مطابق آج صبح آٹھ بجے مشہور و معروف شاعر اور ادیب الاطفال متین اچل پوری کا انتقال ہوگیا۔ متین اچل پوری پچھلے ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اس سلسلے میں ان کا … Read more

وزیراعلیٰ شندے کے وزرا کے پینل کو پنچایت انتخاب میں شکست ٗاودھوگروپ کامیاب

ممبئی:18۔اکتوبر( ایجنسیز) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے دھڑے کے چیف وہپ   بھرت گوگاوالے اور ریاستی حکومت کے وزیر ادے سمنت کی قیادت میں ایک پینل کو ان کے آبائی گاؤں میں ہونے والے گرام پنچایت انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس … Read more

سعودی عرب سمیت عرب ملکوں کے آسمان پر جزوی سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا

 جدہ :18۔اکتوبر( ایجنسیز) عرب خطہ اگلے منگل 25 اکتوبر کو جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کرے گا۔ یہ گرہن مراکش، موریطانیہ اور کوموروس جزائر سمیت عرب ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔بین الاقوامی فلکیات کے مرکز کے ڈائریکٹر انجینئر محمد شوکت اودے نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ سورج گرہن کو یورپ، شمال مشرقی … Read more

سعودیہ میں روزگار کے مواقع 14 فیصد بڑھ گئے

ریاض :18۔اکتوبر( ایجنسیز)سعودی عرب نے 2022 کی تیسری سہ ماہی روزگاری فراہمی کے حوالے سے 14 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ بڑھوتری مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ ، سیلز اور سرمایہ کاری سمیت کئی شعبوں میں سامنے آئی ہے۔ سعودیہ میں ملازمتوں میں اس اضافے کا اظہار ایک تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ خلیج کے ممالک میں … Read more

عمر خالد کی ضمانت عرضی خارج

نئی دہلی :18۔اکتوبر( ایجنسیز)جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلبالیڈر عمر خالد کو دہلی ہائی کورٹ نے آج پھر مایوس کیا ہے۔ دہلی فساد معاملے میں سازش تیار کرنے اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد کی ضمانت عرضی کو دہلی ہائی کورٹ نے خارج کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ … Read more

میں آئین وقانون پر یقین رکھتا ہوں اس لیے تفتیش میں تعاون کرونگا: اجیت پوار

ممبئی: میں اس ملک کا شہری ہوں، میں آئین وقانون پر یقین رکھتا ہوں اس لیے اگر کوئی میری تفتیش کرے گا تو اس کے سوالوں کے جوابات دینے کے لیے میں تیار ہوں۔ یہ باتیں آج یہاں حزبِ مخالف لیڈر اجیت پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہی ہیں۔ واضح ہو کہ میڈیا میں … Read more