ناندیڑضلع میں واپسی کی بارش کا قہر ‘بجلی گرنے سے چارافراد فوت

ناندیڑ:18اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز)واپسی کی بارش نے آسمانی بجلی گرا کر کسانوں کی جان لے لی۔ آج لوہا تعلقہ کے موضع دھاوری میں لوہا میں تین افرادہلاک ہوگئے جس میں ایک باپ، اس کی بیٹی اور ایک مزدور شامل ہے۔ دوسرے مزدور کی بیٹی شدید زخمی ہے۔ ایسی ہی ایک واردات آج سبدرہ تعلقہ حمایت نگر میں ہوئی ۔ جہاںایک کسان کی موت ہو گئی ہے اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

واپسی کی بارش نے جوش و خروش سے واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے کسانوں کی موت ہو چکی ہے۔ آج موضع دھاوی تعلقہ لوہا میںمادھو پیراجی ڈبوکواڑ (40سال ) ساکن پان بھوسی تعلقہ قندہار، پوچیرام شام راو¿ گائیکواڈ (50سال) ساکن پیٹھ پمپلگاو¿ں ضلع پالم پربھنی اور اس کی بیٹی روپالی پوچیرام گائیکواڑ (16) کھیت میں گنے کاٹ رہے تھے جب شام 5 بجے کے قریب بجلی کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ تمام لوگ بارش سے بچنے کے لیے لیموں کے درخت کے نیچے ٹھہرے۔ مگر بدقسمتی سے اس لیموں کے درخت پر بجلی گری۔ اورتینوں کی موت ہو گئی اور مزدور مادھو پیراجی ڈبوکواڑ کی بیٹی پوجا مادھو ڈبوکواڈ (16) آسمانی بجلی کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئی۔ لوہا کے پولس انسپکٹر سنتوش تامبے اور ان کے ساتھی افسران اور پولیس اہلکاروں نے اس سلسلے میں فوری کارروائی کی ہے اور زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کروایا جس کا علاج جاری ہے۔

ایسی ہی واردات آج سبدرہ تعلقہ حمایت نگر میں ہوئی ۔ کسان سنیل صاحب راو¿ وائیکولے (34سال) اپنے دوسرے ساتھی گجانن توکلواڈ کے ساتھ سویابین کی کٹائی کر رہے تھے جب بجلی کی گھن گرج کیساتھ ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ سویابین ڈھانپنے کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے سنیل وائکولے کی موت ہو گئی اور گجانن توکلواڑ شدید زخمی ہو گئے۔زخمی کا علاج چل رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حمایت نگر پولیس نے فوری طور پر ان کی مدد کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading