اورنگ آباد : (ورق تازہ نیوز) ۔ نوئیڈا میں کل ایک دردناک واقعہ میں ایک 7 مہینے کی شیر خوار بچی کو آوارہ کتوں نے ہلاک کردیا جس کے بعد دہلی میں شہریان انتظامیہ کے خکاف احتجاج کررہے ہیں۔ اسی تناظر میں اورنگ آباد کے ایم پی امتیاز جلیل نے بھی کل ایک ٹویٹ کیا تھا خس میں اورنگ آباد شہر میں آوارہ کتوں کا جھنڈ دیکھا جاسکتا ہے۔
The gang in my @amc_abd https://t.co/9VSxZOJska pic.twitter.com/AF28uQ0Aon
— Imtiaz Jaleel (@imtiaz_jaleel) October 19, 2022
اس ٹوئیٹ کے بعد ایم آئی ایم کی یوتھ ونگ حرکت میں آگئی اور آج بطور احتجاج میونسپل کمشنر دفتر کے باہر احتجاج کیا اور کمشنر کےلئے بطور تحفہ ایک کتے کا بچہ گفٹ ریپ کرکے کے لایا گیا۔ تاہم گیٹ پر موجود پولس نے انھیں اندر جانے سے روک دیا۔ جس کے بعد یوتھ ونگ کے صدر اور دیگر ذمہ داران نے نعرہ بازی کی اور احتجاج درخ کروایا۔

شہر میں آوارہ کتوں کی دہشت بڑھتی جارہی ہے شہر میں جا بجا کتے کاٹنے کے واقعات پیش آرہے ہیں ،یہاں کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں کافی تعداد میں آوارہ کتے پائے جاتے ہیں اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے۔

لیکن ابھی بھی اس علاقے میں بے شمار تعدادمیں آوارہ کتے آزاد گھوم رہے ہیں۔ ایسے واقعات شہر کے کئی علاقوں میں پیش آرہے ہیں۔ شہر کے کئی رہائشی علاقوں میں آوارہ کتے آزادگھومتے پھرتے نظرآتے ہیں۔ ان کتوں کی وجہ سے بچوں میں دہشت پھیل گئی، وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے ڈررہے ہیں۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے افسران تو آوارہ کتوں کی روک تھام میں ناکامی کے لئے ایسی کئی وجوہات بتائی جارہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہریوں کو آوارہ کتوں سے چھٹکارا ملنا مشکل نظر آرہاہے۔
ویڈیو