ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان ’تحریری مسودوں کا تبادلہ‘، آبنائے ہرمز سے ’بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام شروع‘

ایرانی حکومت کی انفارمیشن کونسل کے ترجمان محمد گلزاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ثالثوں کی موجودگی میں ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان زیرِ بحث امور پر تحریری مسودوں کا تبادلہ جاری ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح سے ’مختلف ایرانی کمیٹیوں نے متعدد اجلاس منعقد کیے، مختلف مؤقف کا جائزہ لیا اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کے لیے تیاری کا اعلان کیا۔

’صورتحال میں پیش رفت اور بیروت پر حملوں کی بندش کی تصدیق کے حوالے سے لبنان میں ایرانی سفیر کے ساتھ مسلسل رابطوں، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات پر سخت انتباہ اور ہمارے ملک کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے معاملے کے پس منظر میں بالآخر سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔‘

’جیسے جیسے سہ فریقی مذاکرات کا ماحول سنجیدہ ہوتا گیا، بات چیت ماہرین کے مرحلے میں داخل ہو گئی جس کے بعد ایرانی وفد کی خصوصی کمیٹیوں کے بعض ارکان بھی مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو گئے۔ یہ عمل تاحال جاری ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’جیسا کہ صدر نے زور دیا ہے، اعلیٰ سطحی وفد پوری قوت کے ساتھ ایران کے مفادات کا نگہبان ہے، اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ایران کے قومی مفادات کے محافظوں کی سنجیدگی سے حمایت کریں۔‘

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ’اطلاعات ہیں کہ بالمشافہ بات چیت کے اختتام کے بعد ایرانی اور امریکی ماہرین کی ٹیمیں اس وقت زیرِ بحث امور پر تحریری مسودوں کا تبادلہ کر رہی ہیں۔‘

شیئر, ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان ’تحریری مسودوں کا تبادلہ جاری‘
ایک گھنٹہ قبلامریکہ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے: امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں امریکی بحریہ کے میزائلوں سے لیس دو ڈسٹرائر تعینات کیے گئے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ آبی گزرگاہ محفوظ رہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading