ممبئی:18۔اکتوبر( ایجنسیز) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے دھڑے کے چیف وہپ بھرت گوگاوالے اور ریاستی حکومت کے وزیر ادے سمنت کی قیادت میں ایک پینل کو ان کے آبائی گاؤں میں ہونے والے گرام پنچایت انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس کے علاوہ، حکمراں بی جے پی۔ شندے کیمپ کے رکن دیپک کیسرکرنے آبائی ضلع سندھودرگ میں تین گرام پنچایت سیٹیں جیت لی ہیں۔ یہاں ادھو ٹھاکرے کے دھڑے کی شیوسینا کو چوتھی سیٹ ملی ہے۔ اتوار کو 1,079 گرام پنچایت انتخابات کے نتائج کا اعلان پیر کو ہوا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو 397 گرام پنچایت سیٹوں پر زیادہ سے زیادہ جیت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ شندے کی قیادت والی ‘بالا صاحب کی شیو سینا کے ساتھ ان کی مشترکہ تعداد 478 تک پہنچ گئی ہے۔
تاہم، ریاستی وزیر صنعت سمنت کے آبائی ضلع رتناگیری میں شرگاؤں، فانسوپ اور پومینڈی بڈروک گرام پنچایتوں کے لوگوں نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کی۔ ضلع رائے گڑھ میں کلیج کھروال، شنڈے کیمپ کے چیف وہپ گوگاوالے کے گاؤں میںان کے حمایت یافتہ پینل نے 10 سیٹیں جیتیں، جبکہ ٹھاکرے کی قیادت والے کیمپ نے این سی پی کے ساتھ اتحاد میں 11 سیٹیں جیتیں اور ان کااتحاد اقتدار میں آیا۔