بھوپال: مدھیہ پردیش کے ایک12سالہ لڑکے کونوٹس دی گئی ہے کہ وہ رام نومی کے دوران کھرگون میں ہوئے تشدد میں ہونے والے نقصانات کی پابجائی کیلئے2.9لاکھ روپے اداکرے۔
لڑکے کی ماں نے کہاہے کہ وہ صدمہ کا شکار ہوگیاہے اوراسے اندیشہ ہے کہ گرفتار کرلیا جائے گا۔ کلیمس ٹریبونل نے اس کے باپ کالوخان کوجوایک مزدور ہے‘ 4.8لاکھ روپیے اداکرنے کی ہدایت دی ہے۔
مدھیہ پردیش میں سرکاری املاک کونقصانات کے انسداد اوربازادائیگی کا قانون گذشتہ سال دسمبرمیں منظورکیا گیا تھا۔ یہ قانون ایک اوربی جے پی زیراقتدار ریاست اترپردیش میں بنائے گئے قانون کی نقل ہے۔
اس قانون کے تحت ہڑتالوں، احتجاج اورگروہ واری جھڑپوں میں سرکاری اورخانگی املاک کو دانستہ نقصان پہونچانے پرمعاوضہ حاصل کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔