ناندیڑضلع میں پہلی مرتبہ مسلم آئی پی ایس آفیسرشفقت آمنہ کی بھوکر میں تقرری

ناندیڑ:18اکتوبر:(ورق تازہ نیوز) ریاستی حکومت نے سال 2018،2019اور2020کیلئے انڈین پولیس سروس کے 11افسران کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر تقرری کی ہے۔ ان میں ناندیڑضلع کے سب ڈویڑن بھوکر میں خاتون آئی پی ایس آفیسر شفقت آمنہ کی تقرری کی گئی ہے۔

ان کاتعلق بہار کے ضلع چمپارن سے ہے۔2019بیچ کی شفقت آمنہ نے اپنی تعلیم اپنے والدریٹائرڈ استاد محمد ظفیر عالم کی رہنمائی میں مکمل کی۔انہوں نے جغرافیہ کو اختیاری مضمون کے طور پر لے کر سنٹرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کی ہے۔انہیں اپنی پہلی تقرری ناندیڑ ضلع کے بھوکر سب ڈویڑن میں ملی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading