"ہم ادا کریں گے، ہمیں کھیلنے کا میدان دو” نمائشوں اور پارکنگ س ے بچوں کے کھیل کے میدان پر قبضہ، میونسپل ہیڈکوارٹر پر انوکھا احتجا ج

"ہم ادا کریں گے، ہمیں کھیلنے کا میدان دو" نمائشوں اور پارکنگ سے بچوں کے کھیل کے میدان پر قبضہ، میونسپل ہیڈکوارٹر پر انوکھا احتجاج تھانے – (آفتاب شیخ) تھانے شہر کے مختلف میدان اس وقت نمائشوں اور پارکنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جس کے باعث بچوں کے کھیلنے کے لیے مناسب جگہ … Read more

تھانے میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان لڑکیوں نے بازی ماری، 9 6.69 فیصد کامیابی حاصل کی

تھانے میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان لڑکیوں نے بازی ماری، 96.69 فیصد کامیابی حاصل کی تھانے (آفتاب شیخ) مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا، جس میں تھانے ضلع کا مجموعی نتیجہ 95.57 فیصد رہا۔ اس کامیابی … Read more

پربھنی: اردو میڈیم ہائی اسکولوں کے دسویں بورڈ امتحان 2025 کے شاندار نتائج

پربھنی (ورق تازہ نیوز): پربھنی شہر کے اردو میڈیم ہائی اسکولوں کے دسویں جماعت کے فروری 2025 کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سال کئی اسکولوں نے شاندار کامیابی درج کی ہے، جس سے تعلیمی میدان میں اردو میڈیم اداروں کی محنت اور لگن کا واضح ثبوت ملتا ہے۔ فاران … Read more

دسویں جماعت کا نتیجہ جاری؛ 94.10 فیصد کامیابی، کون سا ڈویژن سرفہرست؟

ممبئی:13/ مئی (ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے فروری-مارچ 2025 میں لی جانے والی دسویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سال ریاست کا دسویں جماعت کا نتیجہ 94.10 فیصد رہا ہے۔ بارہویں جماعت کی طرح، دسویں جماعت میں بھی لڑکیوں نے … Read more

ناندیڑ شہر کے اُردو میڈیم ہائی اسکول کے دسویں بورڈ امتحان فروری 2025 کے نتائج کی فہرست

(1) فیض العلوم ہائی اسکول ۔ %80.19 (2) نوبل ہائی اسکول ۔ %90.90 (3) بیت العلوم ہائی اسکول ۔ %66.66 (4) فیض العلوم گرلز ہائی اسکول – %94.44 (5) یُوسفیہ اُردو ہائی اسکول ۔ %85.57 (6) ثناء اُردو ہائی اسکول ۔ %95.96 (7) مدینتہ العلوم ہائی اسکول ۔ %83.19 (8) قریشیہ ہائی اسکول ۔ %86.95 … Read more

سونے چاندی کی قیمتیں: سونے اور چاندی میں ایک بار پھر تیزی، جانیے آج کتنا مہنگا ہوا اور اس کی کیا وجہ ہے؟

نئی دہلی:اگر آپ آج سونا یا چاندی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو مارکیٹ کی آج کی صورتحال جاننا آپ کے لیے ضروری ہے۔ منگل، 13 مئی کو سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں خاصی تیزی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ سے لے کر بھارت-پاکستان اور امریکہ-چین کے درمیان بنتے تعلقات کا اثر قیمتی … Read more

برطانیہ کی شہریت کے لیے اب کرنا ہوگا 10 سال تک انتظار، اسٹارمر نے امیگریشن پر نئی سخت پالیسی کا اعلان کیا

برطانیہ کی شہریت اب آسانی سے نہیں مل سکے گی۔ اب تارکین وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کے انتظار کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پیر کو امیگریشن پر نئی سخت پالیسی کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کا مقصد اگلے پانچ … Read more

ناندیڑ : حاجی محمد الیاس چودھری کے فرزند ڈاکٹر محمد فیاض چودھری کی ایم ڈی ( ڈرماٹولوجی )میں نمایاں کامیابی

ناندیڑ، 12 مئی: ناندیڑ کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد الیاس صاحب چودھری (باغبان) کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد فیاض چودھری نے ایم بی بی ایس کے بعد ایم ڈی ڈرماٹولوجی (ماہر امراض جلد) میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے خاندان، برادری اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ڈاکٹر فیاض کی اس شاندار کامیابی میں اللہ رب … Read more

لڑکی کی شادی کی ضد کا دلچسپ ویڈیو وائرل

دہلی: سوشل میڈیا پر آج کل دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز کی بھرمار ہے، جن میں کچھ ویڈیوز ناظرین کو اس قدر محظوظ کرتی ہیں کہ وہ انہیں بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوا ہے جس میں ایک لڑکی اپنی شادی کی ضد کچھ ایسے انداز میں … Read more

’آئی پی ایل 2025‘ کا نیا شیڈیول آیا سامنے

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے گزشتہ 9 مئی کو ’آئی پی ایل 2025‘ ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا، اور اب اس ٹورنامنٹ کی نئی تاریخیں جاری کر دی گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد بی … Read more

شہر ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی لوک عدالت میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول

ناندیڑ – مورخہ 10 مئی 2025 کو ناندیڑ واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن اور ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے اشتراک سے کارپوریشن کی مرکزی انتظامی عمارت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کو جائیداد ٹیکس اور پانی ٹیکس سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے اور واجب الادا رقم کی ادائیگی میں … Read more

آٹو رکشامیں بھول گیا مسافر ڈاکٹر سوپان کا بیاگ مسلم ڈرائیور نے واپس کردیا

ناندیڑ، 12 مئی (–ورق تازہ نیوز)کل صبح 10:30 بجے ناندیڑ میں ایمانداری کا ایک مثالی واقعہ پیش آیا ۔فرض شناس رکشہ ڈرائیور شیخ کریم شیخ چاند (رہائشی: ر۔ مخدوم نگر، شیواجی نگر ناندیڑ) معمول کے مطابق مسافروں کو کوٹھا کے نئے بس اسٹیشن سے ریلوے اسٹیشن تک لے جا رہے تھے۔ اسی اثنا میں لاتور … Read more

ترکیہ اور آذربائیجان کو ہند-پاک جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینا مہنگا پڑا، ہندوستانی عوام نے شروع کی ’بائیکاٹ‘ مہم

ہندوستان اور پاکستان کی جنگ میں ترکیہ و آذربائیجان نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کو میزائل کے ساتھ ساتھ ڈرون سے بھی مدد کی۔ ہندوستانی عوام کو ترکیہ کا یہ رویہ پسند نہیں آیا۔ انھوں نے ترکیہ اور آذربائیجان کو سبق سکھانے کے لیے ’بائیکاٹ ترکیہ … Read more

ہندوستانی فوج پر شبہ ظاہر کرنے والے اُباٹھا کے رکن پارلیمنٹ ک ی تحقیقات کی جائے: نریش مہسکے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ کا الزام – س نجے راؤت اور اروند ساونت پاکستانی فوج کے ترجمان بن چکے ہیں

ہندوستانی فوج پر شبہ ظاہر کرنے والے اُباٹھا کے رکن پارلیمنٹ کی تحقیقات کی جائے: نریش مہسکے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ کا الزام – سنجے راؤت اور اروند ساونت پاکستانی فوج کے ترجمان بن چکے ہیں تھانے (آفتاب شیخ) آپریشن سندور میں ہندوستانی فوج کی شجاعت و بہادری پر سوال اٹھانے والے اُباٹھا کے … Read more

آج رات 8 بجے وزیراعظم مودی کا قوم سے اہم خطاب

وزیر اعظم نریندر مودی آج شب 8 بجے ملک سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ان کا یہ خطاب ’آپریشن سندور‘ شروع ہونے کے بعد عوام سے پہلا خطاب ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمین، ہوا اور سمندر میں سبھی فوجی حملوں کو روکنے سے متعلق آپسی سمجھوتہ کے 2 دنوں … Read more

ہند۔پاک کشیدگی کے درمیان بند کیے گئے 32 ہوائی اڈے کھولے گئے، شہریوں کے لیے پروازیں شروع

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے بند کیے گئے 32 ہوائی اڈوں کو ایک بار پھر شہری اڑانوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے پیر کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اے آئی آئی نے ان ہوائی اڈوں پر فوری … Read more

مونجارو: بھوک اور وزن کم کرنے والا انجیکشن لیکن کیا یہ ایک مستقل حل ہے؟

سیمون تقریباً ایک سال سے وزن کم کرنے کے انجیکشنز کا استعمال کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان انجیکشنز نے وہ کر دکھایا جو ڈائٹ، یعنی خوراک میں کمی، ان کے لیے کبھی نہیں کر سکی۔ 34 سالہ سیمون کے ذہن میں ہر وقت یہی سوال ہوتا تھا کہ اگلا کھانا کب ہوگا؟ … Read more

SSC Result 2025 Maharashtra Board Date: دسویں جماعت کے نتائج سے متعلق اہم خبر، اس تاریخ کونتیجہ کا اعلان ہوگا

مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کی گئی بارہویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ 5 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے دسویں جماعت کا نتیجہ کب آئے گا، اس بارے میں تمام طلباء اور والدین کو تجسس تھا۔ اب ان کا یہ تجسس ختم … Read more

کسانوں کے لیے خوشخبری! اس تاریخ کو مہاراشٹرا میں مانسون دستک دے گا، پڑھیے متوقع شیڈول

ممبئی:( ورق تازہ نیوز)ملک بھر میں موسم سے متعلق ایک مثبت خبر سامنے آئی ہے۔ اس سال 2025 کا جنوب مغربی مانسون (نَیرتی مانسون) معمول سے چار دن پہلے یعنی 27 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچنے والا ہے، ایسا اندازہ بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ظاہر کیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ 17 … Read more

حیدرآباد کی کراچی بیکری کے خلاف مظاہروں کے بعد مالکان کا ’نام بدلنے کی کوشش‘ رکوانے کا مطالبہ

حیدرآباد:انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ کے عروج پر انڈیا کے شہر حیدرآباد میں موجود تاریخی کراچی بیکری کے سامنے ہلڑ بازی اور بی جے پی کے کارکنان کی جانب سے اس کے سائن بورڈ کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیوز دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ انڈیا کے مقامی میڈیا … Read more

کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر وومیکا سنگھ لڑکیوں کی رول ماڈل بن کر ابھریں

جہاں ایک طرف ہندوستانی فوج کے آپریشن سندور کی بازگشت پورے ملک اور دنیا میں سنائی دے رہی ہے وہیں دوسری طرف لڑکیوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر جنگ سے متعلق پریس بریفنگ کا حصہ بننے والی کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ بھی کسی سلیبریٹی سے کم نہیں ہیں۔ آج … Read more

ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان حیران کن، معاملے کو بین الاقوامی رنگ دینا ناقابل قبول: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حکومت ہند نے اس ثالثی کو تسلیم کیا ہے؟ اتوار کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور جنرل … Read more

"آپریشن ابھیاس” موک ڈرل تھانے میں کامیاب؛ ہنگامی تیاریوں کی مؤ ثر جانچ

"آپریشن ابھیاس" موک ڈرل تھانے میں کامیاب؛ ہنگامی تیاریوں کی مؤثر جانچ تھانے، 11 مئی (آفتاب شیخ) مرکزی محکمہ داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کے تحت آج "آپریشن ابھیاس" کے نام سے ایک موک ڈرل کا انعقاد تھانے کے لودھا امارا، کولشیت گراؤنڈ میں کیا گیا۔ شام 4:30 … Read more

اسپاسنٹرکی آڑ میں جسم فروشی کروانے والی خاتون گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کی میڈی پلی پولیس نے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں چنگی چرلہ کے ایک اسپاسنٹرپرچھاپہ مارا۔ پولیس نے سات خواتین کو بچالیاجن کو زبردستی طورپرجسم فروشی کے دلدل میں پھانسا گیاتھا۔ ایک اطلاع پر میڈی پلی پولیس نے اے ایچ ٹی یویونٹ کے ساتھ مل کر اس اسپاسنٹرپرچھاپہ مارا اورعنبرپیٹ کی رہنے والی … Read more

یوم مادر پر قدرت کو خراجِ عقیدت: تھانے میں منفرد انداز ماحولیا تی بیداری پروگرام کا انعقاد

یوم مادر پر قدرت کو خراجِ عقیدت: تھانے میں منفرد انداز ماحولیاتی بیداری پروگرام کا انعقاد تھانے (آفتاب شیخ) یوم مادر کے موقع پر اس بار تھانے میں ایک منفرد اور بامقصد پہل کی گئی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن، تھانے ضلع پترکار سنگھ، تھانے شہر ڈیلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ضلع اطلاعاتی دفتر کے اشتراک سے … Read more

بریکینگ نیوز: فائرئنگ کی واردات،شیخ پرویز کی موت ،دوسرا نوجوان زخمی

ناندیڑ :11/مئی (ورق تازہ نیوز)- ایک گھنٹہ قبل وسرنی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے، ایسی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ آج یعنی 11 مئی کو دوپہر 2 سے 2:30 کے درمیان وسرنی علاقے میں پانی کے ٹینک کے قریب فائرنگ … Read more

پنجاب:پھگواڑہ کے ایک گاؤں میں میزائل گرنے سے 10 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا

پھگواڑہ: ہندوستان کی سرحدی ریاستوں میں گزشتہ 3 دنوں سے پاکستان کی طرف سے مسلسل ڈرون حملوں کے بعد اب پاکستان نے زیادہ ہدف کی صلاحیت والے میزائلوں سے حملے شروع کر دیے ہیں جن کے دھماکوں سے کئی فٹ لمبے گہرے گڑھے پڑنے کے ساتھ ساتھ ان کا اثر کئی کلومیٹر تک محسوس کیا … Read more

ناندیڑ شہر میں بار بار بجلی کی مسدودی سے عوام پریشان

اسلام پورہ، گلشن کالونی، گلزار باغ، حیدر باغ سمیت متعدد علاقوں میں گرمی کے عالم میں بجلی غائب ناندیڑ:10مئی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی بار بار مسدودی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ شہر کے دیگلور ناکہ سے متصل بستیاں جیسے اسلام پورہ، گلشن کالونی، گلزار باغ، … Read more