آٹو رکشامیں بھول گیا مسافر ڈاکٹر سوپان کا بیاگ مسلم ڈرائیور نے واپس کردیا

ناندیڑ، 12 مئی (–ورق تازہ نیوز)کل صبح 10:30 بجے ناندیڑ میں ایمانداری کا ایک مثالی واقعہ پیش آیا ۔فرض شناس رکشہ ڈرائیور شیخ کریم شیخ چاند (رہائشی: ر۔ مخدوم نگر، شیواجی نگر ناندیڑ) معمول کے مطابق مسافروں کو کوٹھا کے نئے بس اسٹیشن سے ریلوے اسٹیشن تک لے جا رہے تھے۔

اسی اثنا میں لاتور کے ڈاکٹر سوپان کوہلے سفر کر رہے تھے اور وہ اپنا ایک بڑا بیگ رکشے میں بھول گئے۔ شیخ کریم جب گھر پہنچے تو انہیں رکشے میں بیگ پڑا ہوا نظر آیا۔ انہوں نے فوراً اپنے ساتھی رکشہ ڈرائیور شیخ شاروخ سے رابطہ کیا۔

شیخ شاروخ نے ٹائیگر آٹو یونین کے صوبائی صدر احمد (بابا) سے رابطہ کیا۔ صدر صاحب نے پوری صورتحال جاننے کے بعد بتایا کہ بیگ ریلوے اسٹیشن پر رہ گیا ہے اور ڈاکٹر کوہلے ‘گنگا نگر ایکسپریس’ سے متھرا جا رہے ہیں۔

بیگ واپس کرنے کے لیے فوری طور پر ریلوے اسٹیشن پہنچا یا گیا۔ بیگ میں نئے کپڑے، بچوں کے کپڑے، دوائیں اور دیگر اہم اشیاء تھیں۔ یہ بیگ بحفاظت ڈاکٹر کوہلے کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈاکٹر سوپان کوہلے (رہائشی: لاتور، رابطہ: 9272440900) نے رکشہ ڈرائیور شیخ کریم، شیخ شاروخ اور ٹائیگر یونین کے صدر احمد بابا کا دلی شکریہ ادا کیا۔ ان کی ایمانداری اور فوری قدم اٹھانے پرتعریف کی۔۔ ناندیڑ کے ایماندار رکشہ ڈرائیوروں نے ایک بار پھر انسانیت کا پُرعزم چہرہ پیش کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading