یوم مادر پر قدرت کو خراجِ عقیدت: تھانے میں منفرد انداز ماحولیا تی بیداری پروگرام کا انعقاد

یوم مادر پر قدرت کو خراجِ عقیدت: تھانے میں منفرد انداز ماحولیاتی بیداری پروگرام کا انعقاد

تھانے (آفتاب شیخ)

یوم مادر کے موقع پر اس بار تھانے میں ایک منفرد اور بامقصد پہل کی گئی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن، تھانے ضلع پترکار سنگھ، تھانے شہر ڈیلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور ضلع اطلاعاتی دفتر کے اشتراک سے "یوم مادر پر قدرت کو خراجِ عقیدت" کے عنوان سے ایک خاص پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس بامعنی تقریب میں صرف ماں کو ہی نہیں بلکہ قدرت—جو انسانی زندگی کی اصل پرورش کرنے والی ہے—کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کا مقصد یوم مادر کی روایت کو وسعت دے کر قدرت کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔

پروگرام میں ماحولیاتی ماہر وجے کمار کٹّی نے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ "قدرت ہماری سب سے بڑی ماں ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔" اُنہوں نے ماحولیات سے جڑے مسائل اور اُن کے حل پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں تھانے ضلع پترکار سنگھ کے صدر سنجے پِتلے، تھانے شہر ڈیلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آنند کامبلے، سینئر صحافی کیلاس مہاپدی، دیپک دلوی، تھانے شہر ہاؤسنگ سوسائٹی فیڈریشن کے صدر کسبر آگسٹین، بھارت انکھنڈی، مہندر مونے، مستری، بھاؤ کامبلے، آسرہ فاؤنڈیشن کے موہن شرکر اور اَمن کوئری، MACO بینک کے سہدیو بانے، ماحولیاتی کارکن ولاولکر اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

تمام مقررین اور مہمانوں نے اس تخلیقی اور فلاحی پروگرام کی سراہنا کی اور آئندہ برسوں میں اِسے مزید وسعت کے ساتھ منانے کی خواہش ظاہر کی۔ اس تقریب نے یہ پیغام دیا کہ اگر ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے تو ہمیں قدرت سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading