تھانے میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان لڑکیوں نے بازی ماری، 9 6.69 فیصد کامیابی حاصل کی

تھانے میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان

لڑکیوں نے بازی ماری، 96.69 فیصد کامیابی حاصل کی

تھانے (آفتاب شیخ)

مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا، جس میں تھانے ضلع کا مجموعی نتیجہ 95.57 فیصد رہا۔ اس کامیابی میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 165 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 311 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔

نتائج میں لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96.69 فیصد کا کامیابی تناسب حاصل کیا، جبکہ لڑکوں کا نتیجہ 94.50 فیصد رہا۔ اس طرح لڑکیوں نے تعلیمی میدان میں سبقت لے کر ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

اس موقع پر ضلع کی ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) للیتا دہیتولے نے کہا، "تھانے ضلع میں اس سال لڑکیوں نے نہ صرف کامیابی حاصل کی ہے بلکہ اپنی تعلیمی ترقی کو بھی ثابت کیا ہے۔ ان کی کارکردگی واقعی قابلِ تعریف ہے۔"

ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے نے بھی کامیاب طلباء، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "یہ کامیابی طلبہ کی محنت، لگن اور عزم کا نتیجہ ہے۔ ہم ضلع میں تعلیمی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔"

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading