ناندیڑ : حاجی محمد الیاس چودھری کے فرزند ڈاکٹر محمد فیاض چودھری کی ایم ڈی ( ڈرماٹولوجی )میں نمایاں کامیابی

ناندیڑ، 12 مئی: ناندیڑ کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد الیاس صاحب چودھری (باغبان) کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد فیاض چودھری نے ایم بی بی ایس کے بعد ایم ڈی ڈرماٹولوجی (ماہر امراض جلد) میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے خاندان، برادری اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔ڈاکٹر فیاض کی اس شاندار کامیابی میں اللہ رب العزت کا خاص کرم، والدین کی دعائیں اور بالخصوص ان کے بڑے بھائی انجینئر محمد ریاض صاحب کی رہنمائی کا بڑا دخل رہا ہے جنہوں نے ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس خوشی کے موقع پر باغبان برادری کے صدر حاجی محمد عثمان سیٹھ صاحب نے خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر فیاض کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر فیاض چودھری کی اس کامیابی پر ان کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد رضوان، کزن برادر محمد محسن چودھری، انجینئر محمد وسیم چودھری، محمد عتیق سمیت تمام رشتہ داروں، دوست احباب نے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے مزید ترقی و کامیابی کی دعائیں کیں.

ڈاکٹر محمد فیاض چودھری کی یہ علمی اور پیشہ ورانہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری برادری کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading