’کیجریوال نے بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے‘

نئی دہلی: کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے درمیان منگل کے روز ہونے والی ملاقات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کے بعد کیجریوال کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) … Read more

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کریں: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان پارلیمنٹ سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی منگل کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد کے لئے یہ ناگزیر ہے۔ نریندر مودی نے یہاں پارلیمنٹ کی لائبریری بھون میں … Read more

’یو این قراردادوں کے مطابق سبھی کو برابری کا حق، حکومت ہند اس کی پابند‘

نئی دہلی: اقوام متحدہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر (یو این ایچ سی ایچ آر) نے سپریم کورٹ میں منگل کو مداخلت کی عرضی دائر کرکے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) 2019 کے سلسلے میں کچھ اعتراضات درج کروائی ہیں۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کمشنر مشیل بچلیٹ نے سی اے اے کے سلسلے … Read more

دہلی تشدد: ’مسلمانوں پر منظم حملہ کی مذمت‘ تبصرہ پر ہندوستان میں ایرانی سفیر طلب

نئی دہلی: ہندوستان نے منگل کے روز ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چگینی کو طلب کیا اور دہلی تشدد کے بارے میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے اس بیان پر سخت احتجاج درج کرایا جس میں انہوں نے دہلی میں ہوئے مسلم مخالف فسادات کی مذمت کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان … Read more

اسرو کا سٹلائیٹ ’جی آئی سیٹ1‘ پانچ مارچ کو لانچ کے لئے تیار

حیدرآباد: سال 2020 کے پہلے جی ایس ایل وی مشن میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) جیو امیجنگ سٹلائیٹ جی آئی سیٹ 1 کو 5 مارچ کو اے پی کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔ اسرو کے ذرائع کے مطابق جی ایس ایل … Read more

دہلی تشدد: خاموش تماشائی پٹنایک کی ٹیم پر سابق سینئر پولس افسران نے اٹھائے سنگین سوال

ہندوستان کے کچھ اہم سابق پولس افسران نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے آفیشیل ہندوستان دورہ کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں ہوئے خونی فرقہ وارانہ تشدد کے دوران دہلی پولس خاموش … Read more

پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد خوش نظر آئے کیجریوال، دہلی تشدد پر بھی ہوئی بات

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 3 مارچ کو پی ایم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد کیجریوال کافی خوش نظر آئے اور پی ایم نریندر مودی سے اپنی ملاقات کو مثبت قرار دیا۔ دہلی الیکشن کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال اور پی ایم مودی کے درمیان … Read more

نظم: گواہی دو کہ تم پر فرض ہے یہ…گوہر رضا

گواہی دو کہ تم اس دور سے گزرے ہو جب دورِ خزاں تھا گواہی دو کہ بہتے وقت کے دھارے بہت سنگین تھے تب بہاؤ تیز تھا، اور تیرنا مشکل تھا بے حد گواہی دو کہ تم اس دور سے گزرے ہو جب حکام نے خود کو خدا سمجھا گواہی دو کہ تم موجود تھے … Read more

دہلی تشدد کے دوران برسرعام فائرنگ کرنے والا شاہ رخ یو پی سے گرفتار

شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران جعفر آباد میں پستول لہرانے والے شاہ رخ کو پولس نے اتر پردیش سے گرفتار کر لیا ہے۔ خبروں کے مطابق شاہ رخ کو بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شاہ رخ نے نہ صرف پولس پر پستول تانی تھی بلکہ 8 راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔ … Read more

دہلی تشدد: انتظامیہ کی عبوری رپورٹ جاری، 122 گھر اور 322 دکانیں تباہ

دہلی تشدد میں اب تک 47 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں آ چکی ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جعفر آباد، مصطفیٰ آباد، کھجوری، بھجن پورہ جیسے علاقوں میں رہنے والے سینکڑوں مسلم افراد یا تو کسی کیمپ میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہو چکے ہیں یا پھر کسی دوسری ریاست کا … Read more

دہلی تشدد: ریٹائرڈ سی آر پی ایف عیش محمد کا چھلکا درد، کہا ’لگتا ہے ملک میں رہنے کا حق نہیں‘

شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دنوں تشدد کا بازار گرم رہا اور اس میں اب تک 47 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ اس تشدد کی آگ میں کئی گھر خاکستر ہو گئے اور درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ کئی لوگوں کی تو زندگی بھر کی کمائی تباہ ہو گئی۔ تشدد کے بعد روح … Read more

دہلی کو ’غیر محفوظ‘ بنانے کے الزام کا سامنا کر رہے کپل مشرا کو ملی ’وائی کیٹگری‘ کی سیکورٹی

بی جے پی لیڈر کپل مشرا کو دہلی پولس نے وائی کیٹگری کی سیکورٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔ کپل مشرا نے خود کی جان کو خطرہ بتایا تھا جس کے بعد انھیں یہ سیکورٹی دی گئی ہے۔ یہ وہی کپل مشرا ہیں جن کے اوپر دہلی فساد کو بھڑکانے سمیت کئی سنگین الزامات عائد … Read more

دہلی الیکشن میں زبردست کامیابی کے بعد کیجریوال کی پی ایم مودی سے پہلی ملاقات آج

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال منگل کو تقریباً 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ماہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد اروند کجریوال اور وزیر اعظم مودی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما جب ملاقات … Read more

دہلی میں کورونا وائرس کی دستک، پہلا پازیٹو کیس آیا سامنے

دہلی میں پیر کے روز کورونا وائرس سے متاثر پہلے مریض کی تصدیق کی گئی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں بھی ایک دیگر کورونا وائرس سے متاثر مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی اور بتایا کہ دونوں ہی مریضوں کو انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ … Read more

تعلیم میں اخلاقی اقدار کی شمولیت ضروری: صدر جمہوریہ

بلاسپور: صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ تعلیم میں اخلاقی اقدار کو شامل کرنا ضروری ہے۔ اخلاقی اقدار کے بغیر تعلیم سماج کے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا ہے۔ صدررام ناتھ کووند نے آج یہاں گرو گھاسی داس سینٹرل یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا … Read more

بی جے پی کے اشتعال انگیز لیڈروں کے خلاف فوری ایف آئی آر کی عرضی پر سماعت بدھ کو

نئی دہلی: اشتعال انگیز بیان دینے کے سلسلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ بدھ کو سماعت کرے گا۔ عرضی دائر کرنے والے شمال مشرقی دہلی کے 10 عرضی گزاروں کی … Read more

دستور مخالف طاقتوں کو شکست دینے کے لیے تمام ہندوستانی کمر کس لیں: آل انڈیا علماء بورڈ

ممبئی: ملک کے اتحاد اور اس کی سالمیت کے لئے تمام بھارتیوں کو کمر کس لینی ہے کیونکہ دستور مخالف طاقتیں ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں. یہ باتیں آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی گئیں۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری علامہ بنئی نعیم حسنی نے صحافیوں … Read more

دہلی تشدد: ایک ہزار لوگ حراست میں، 300 مقدمے، کپل مشرا پر اب تک ایف آئی آر نہیں!

شمال مشرقی دہلی میں 24 اور 25 فروری کو برپا ہوئے تشدد میں پولس نے اب تک 335 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان میں 40 سے زیادہ معاملے قتل کے درج کیے گئے ہیں اور ایک ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لیکن مبینہ طور پر … Read more

بھیم آرمی اور ایس بی ایس پی ساتھ مل کر لڑیں گی 2022 یو پی اسمبلی انتخابات!

لکھنؤ: بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد نے پیر کو سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)سربراہ اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی۔دونوں لیڈروں کی ملاقات کے بعد سے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ دونوں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ انتخابی میدان میں اترسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے ’بھاگیداری … Read more

سی ایم یوگی کے پروگرام میں خاتون کانسٹیبل نے بچے کو گود میں لے کر کی ڈیوٹی

خاتون پولس کانسٹیبل پریتی رانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ باوردی ہے اور اپنے بچے کو گود میں لیے ہوئی ہے۔ یہ تصویر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک تقریب کے دوران کی ہے جس میں پریتی رانی کو ڈیوٹی پر لگایا … Read more

’مسجد-گرودوارہ جھگڑا‘ ختم، مسلمانوں نے متنازعہ زمین پر گرودوارہ بنانے کا کیا اعلان

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں مسجد- گرودوارہ متنازع زمین پر مسلمانوں نے مسجد کا دعوی ترک کرتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور آپسی بھائی چارے کے فروغ کے لئے متنازع زمین پر گرودوارے کی تعمیرکرانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم سماج کے افراد اس تعمیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں … Read more

عمر عبداللہ پر ’پی ایس اے‘ لگائے جانے کے خلاف عرضی پر سماعت 5 مارچ کو

نئی دہلی: سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی شہری سلامتی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر 5 مارچ کو سماعت کرے گی۔سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے۔ سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ارون … Read more

راجیہ سبھا: دہلی تشدد معاملہ پر اپوزیشن کا زبردست ہنگامہ، کارروائی کل تک ملتوی

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں دہلی تشدد پر کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے زوردار ہنگامہ کی وجہ سے ایوان میں وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ہنگامہ کی وجہ سے صبح میں کارروائی ملتوی کیے جانے اور لنچ کے … Read more

تیرتھ استھل ’پوری‘ کو بھکاریوں سے پاک کرنے کی مہم شروع

پوری: اڑیسہ کے عالمی شہرت یافتہ تیرتھ استھل’پوری‘کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ایک مہم شروع کی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اتوار کے روز پوری اور آس پاس کے علاقوں کو بھکاریوں سے پاک بنانے کے لیے بھکاریوں کی شناخت اور ان کی باز آبادکاری اور معاشرہ میں پہچان دلانے کے … Read more

یو پی: خراب رویہ اور رشوت طلب کرنے کے الزام میں داروغہ سمیت 4 پولس اہلکار معطل

گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور میں عام آدمی کے ساتھ خراب رویہ رکھنے اور رشوت طلب کرنے کے الزام میں ایک داروغہ اور تین پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ ان افسران کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔جس کی جانچ کرائی گئی۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد سینئر … Read more

دہلی تشدد: بھیڑ نے بی جے پی کے مسلم رہنما کے گھر کو بھی نہیں بخشا

شمال مشرقی دہلی کے حالیہ فرقہ وارانہ تشدد میں اب تک 46 افراد کی موت کی خبر ہے اور ابھی بھی سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے ضلع سطح کے رہنما اختر رضا کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس اور پارٹی دونوں سے مدد کی گہار لگائی، لیکن کہیں سے … Read more

امت شاہ کی ریلی میں لگے تھے ’’گولی مارو‘‘ کے نعرہ، تین بی جے پی کارکن گرفتار

مغربی بنگال کے کولکاتا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ریلی میں ’ملک کے غداروں کو، گولی مارو …کو‘ کا نعرہ لگانے والے 3 بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کولکتہ پولیس کی جانب سے آج بتایا گیا ہے کہ اتوار دیر رات نیو مارکیٹ تھانے کی پولیس نے چھاپہ ماری … Read more

قانون کے رکھوالوں کو اپنے نظریات کا حامل بنانے والی گندی سیاست… اعظم شہاب

دوستو! آج کے اس کالم کا موضوع حکومت مہاراشٹر کا وہ فیصلہ تھا جس میں ریاست کے مسلمانوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں 5 فیصد ریزرویشن دینا طئے کیا گیا ہے اور جسے قانونی حیثیت دینے کے لیے اقلیتی فلاح وبہبود کے وزیر نواب ملک نے جلد آرڈیننس لانے کا بھی اعلان کیاہے۔ لیکن دہلی … Read more