کیجریوال ’عآپ‘ نے اپنی اصلیت دِکھا دی… نواب علی اختر

قومی راجدھانی کے شمال مشرقی علاقے میں تقریباً 5 روزتک چلنے والے قتل و خون اورغارت گری کے بعد اب حالات سدھرتے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ کام اسی وقت ہوسکتا تھا جب شرپسند عناصر نے برملا اپنی مذہبی منافرت کا اظہار کرنے کے لیے قانون کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ … Read more

بجٹ اجلاس میں دہلی فسادات اور امت شاہ کے استعفی کی گونج سنائی دے گی

بجٹ اجلاس کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا اور یہ تین اپریل تک چلے گا ۔ یہ اجلاس ایسے وقت شروع ہونے جا رہا ہے جب دہلی میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد سیاسی ماحول گرمایا ہوا ہے۔حزب اختلاف کا اس اجلاس کو لے کر ایجنڈا صاف ہے وہ دہلی کے تشدد اور خراب … Read more

دہلی کے کئی علاقوں میں افواہ پھیلنے کے بعد حالات ہوئے کشیدہ

اتوار کی صبح سے شاہین باغ کو لے کر جو خبریں آنا شروع ہوئیں انہوں نے دیر شام تک افواہوں کی شکل لے لی اور پھر اچانک ایک ہی وقت میں دہلی کے کئی علاقوں سے بھگدڑ اور ہنگامہ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دہلی کے کئی علاقوں میں … Read more

امت شاہ کی ریلی کے دوران مجمع سے ’’گولی مارو‘‘ نعرہ کی گونج

کولکاتا: ’گولی مارو….‘‘ کے نعرے کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کر رہی بی جے پی کو آج ایک بار پھر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب امت شاہ کولکاتا کے ’شہید مینار میدان میں ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور اس درمیان مجمع سے ’’گولی مارو……‘‘ کے نعرے بلند ہو … Read more

اہم خبریں: شاہین باغ مظاہرے میں شامل خواتین کی تعداد میں گراوٹ

شمال مشرقی دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 45 ہوئی نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد اتوار کو نالوں میں مزید تین لاشوں کے ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی۔ تشدد سے متاثرہ گوكل پوری نالے سے ایک لاش اور بھاگیرتھی وہار کے نالے سے دو لاشیں برآمد کی … Read more

’ہندوستانی شہریت کے لئے موزوں پاسپورٹ لازمی نہیں‘

کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی موزوں پاسپورٹ کے بغیر بھی ہندوستانی شہریت کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ تاہم اسے درخواست پیش کرنے والے تمام افراد کو پاسپورٹ نہیں پیش کرنے کی معقول وجہ بتانی ہوگی۔ جسٹس سبیاچی بھٹاچاریہ نے ایک عرضی کی … Read more

نظم: رگوں میں خون نہیں، آتش سیال دوڑتا ہے… ام ماریہ حق

ایک انہونے پت جھڑ نے خوش نما شاخوں پر ڈیرا ڈالا ہے ہر سمت حدِ نظر ملگیجا سا اجالا ہے دلوں پر ہمارے گزرتا ہر پل ہے ہجر کی رات سے بھی بھاری اسی لئے تو یہاں سبھی نے انقلاب کی مشعل تھامی کہ اب رگوں میں خون نہیں آتش سیال دوڑتا ہے جو ہمتوں … Read more

دہلی فساد: کیا ہم اپنے گریبان میں جھانکنے کے لیے تیار ہیں؟… سہیل انجم

راقم الحروف نے بہت پہلے اپنے ایک مضمون میں یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ سی اے اے کی حمایت اور مخالفت کے نام پر دہلی میں فساد کرانے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ راقم کا یہ اندیشہ درست ثابت ہوا اور دہلی کے شمال مشرقی علاقے کو آگ اور خون کے دریا میں … Read more

پولیس کا کام شرپسندوں اور سماج دشمن عناصر سے لوگوں کی حفاظت کرنا ہے: ڈاکٹر ارچنا

نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹریڈ یونین لیڈر ڈاکٹر ارچنا نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر سے نمٹنا پولیس کا کام ہے اور شاہین باغ مظاہرین کو کسی دھمکی سے گھبرانے کی کوئی ضرورت … Read more

دہلی میں گجرات کا ’ری پلے‘: یہ فسادات منصوبہ بند تھے، تیاری پہلے سے کی جا رہی تھی

م۔افضل دہلی میں مذہبی منافرت کا جو نیا کھیل کھیلا گیا اس نے پورے شمال مشرقی دہلی کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے، وہاں درندگی اور حیوانیت کا جو مظاہرہ ہوا اس نے انسانی بستیوں کو شمشان میں تبدیل کردیا ہے گھروں کو ہی نہیں بلکہ کئی مقامات پر تو گھر کے مکینوں کو … Read more

اہم خبریں: شاہین باغ میں چل رہے مظاہرہ میں خواتین کی تعداد کم ہوئی 

شمال مشرقی دہلی تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 45 ہوئی نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے بعد اتوار کو نالوں میں مزید تین لاشوں کے ملنے سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہو گئی۔ تشدد سے متاثرہ گوكل پوری نالے سے ایک لاش اور بھاگیرتھی وہار کے نالے سے دو لاشیں برآمد کی … Read more

گلمرگ میں آتشزدگی: فوجی افسر کی اپنے پالتو کتے کو بچانے کے دوران ہوئی موت

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک فوجی افسر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ مہلوک فوجی کی شناخت کارپس سگنلس کے میجر انکت بدھ راج کی طور پر ہوئی ہے جو ایس ایس ٹی سی گلمرگ سے … Read more

اہم خَبریں: دہلی تشدد میں ہلاک مزید 3 افراد کی لاشیں نالے سے برآمد

دہلی تشدد میں ہلاک مزید 3 افراد کی لاشیں نالے سے برآمد شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں جان گنوانے والے مزید تین لوگوں کی لاشیں اتوار کے روز برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک لاش گوکل پوری سے جبکہ دو لاشیں بھگیرتھی وہار سے برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے … Read more

چھتیس گڑھ: وزیر اعلی کی ڈپٹی سکریٹری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے، کانگریس برہم

رائے پور: چھتیس گڑھ میں محکمہ انکم ٹیکس کی دہلی سے آئی خصوصی ٹیم نے تقریباً 30 گھنٹے تک وزیر اعلی کی ڈپٹی سکریٹری سومیا چورسیا کا انتظار کرنے کے بعد ان کی رہائش کی ویڈیوگرافی کر کے گزشتہ روز اسے سیل کر دیا۔ کانگریس کی طرف سے اس چھاپہ ماری پر سخت رد عمل … Read more

اہم خبریں: دہلی تشدد میں ہلاک مزید 3 افراد کی لاشیں نالے سے برآمد

دہلی تشدد میں ہلاک مزید 3 افراد کی لاشیں نالے سے برآمد شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد میں جان گنوانے والے مزید تین لوگوں کی لاشیں اتوار کے روز برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک لاش گوکل پوری سے جبکہ دو لاشیں بھگیرتھی وہار سے برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے … Read more

لکھنؤ: یوپی پریس کلب میں صحافی حسین امین کو پیش کیا خراج تحسین

لکھنؤ: نامور اور کہنہ مشق صحافی حسین امین کے انتقال کے بعد آج ایک بڑے مجمع نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم حسین امین کے ساتھیوں اور نئی نسل کے صحافیوں نے ان کے واقعات کو اس تعزیتی جلسے میں دہرایا۔ مرحوم حسین امین نہ صرف ایک کہنہ مشق صحافی تھے بلکہ ان … Read more

حکومت ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی: پائلٹ

جے پور: راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں ہونے والی بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان پر حکومت کسانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ اچانک موسم کی تبدیلی سے ریاست کے کئی علاقوں میں ہونے والی ژالہ … Read more

شاہین باغ میں دفعہ 144 نافذ، سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرے کے پاس دو گروپوں کے تصادم سے بچنے کے لئے اتوار کو اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ہندو سینا نے یکم مارچ کو شاہین باغ سڑک خالی کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم پولیس … Read more

کولکاتا میں ’امت شاہ گو بیک‘ کے نعرے، کالے جھنڈے کے ساتھ زبردست مظاہرہ

وزیر داخلہ امت شاہ کو مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ شہر میں کالے جھنڈے لے کر متعدد تنظیموں کے لوگ سڑکوں پر اترے ہیں۔ مظاہرین میں بڑی تعداد کانگریس کی ہے جبکہ اس میں اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا اور بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ دم … Read more

اہم خبریں: جیل میں قید ڈاکٹر کفیل کی جان کو خطرہ، اہلیہ نے ہائی کورٹ کو خط لکھا

جیل میں قید ڈاکٹر کفیل کی جان کو خطرہ، اہلیہ نے ہائی کورٹ کو خط لکھا ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ شبستہ خان نے شوہر کی زندگی کو خطرہ قرار دیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر سرکاری عہدیداروں کو لکھے گئے اپنے خط میں شبستہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی … Read more

بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے بھی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پیر کے روز شروع ہو رہا ہے جس کے کافی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ دارالحکومت میں فرقہ وارانہ فسادات میں 42 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی بنیاد پر اپوزیشن وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کے مطالبے کے سلسلے میں شدید ہنگامہ … Read more

سونیا کی طرف سے درگاہ اجمیر شریف میں چڑھائی گئی چادر

اجمیر: کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر آج خواجہ کی درگاہ میں چادر پیش کی گئی ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، کانگریس کے ریاستی انچارج … Read more

اہم خبریں: شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرہ کے دوران دفعہ 144 نافذ

اہم خبریں: شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرہ کے دوران دفعہ 144 نافذ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے درمیان دہلی کے شاہین باغ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ دریں اثنا پولیس کی جانب سے ایک اطلاعاتی بورڈ … Read more

محی الدین یاسین نے ملیشیا کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا

کوالالمپور: ملیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو اتوار کے روز ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا یاسین نے روایتی ملائی ڈریس میں قومی محل میں ملیشیا کے شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا۔ سال 2018 میں … Read more

الہ آباد میں مودی کو کالا جھنڈا دکھا کر مظاہرہ، تین گرفتار

الہ آباد: وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران تقریب کے مقام کے نزدیک کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) برجیش سریواستو نے بتایا کہ مو آئیما کے رہنے والے موہت یادو، کینٹ تھانہ کے راجا پور کے سوربھ یادو اور جارج ٹاؤن کے … Read more

اجمیر شریف: عرس میں چھٹی کی رسم سے پہلے عقیدتمندوں کی زبردست بھیڑ

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کے خواجہ معین الدین چشتی کے 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر دو مارچ کو چھٹی کے کل کی رسم ہوگی، اس میں شرکت کرنے کے لیے زائرین اور عقیدتمندوں کی بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ رجب ماہ کی چھ تاریخ کو آج رات 12 بجے کے بعد سے ہی درگاہ … Read more

ایسا لگتا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں: شاہین باغ خاتون مظاہرین

نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے کچھ غیرسماجی طبقوں کے ذریعہ ویڈیو وائرل کرکے شاہین خاتون مظاہرین کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں … Read more

شمال مشرقی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کے اسکول سات مارچ تک بند

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے تشددزدہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ نے سات مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات دو مارچ سے جاری رہیں گے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ، دہلی حکومت نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے … Read more