عمر عبداللہ پر ’پی ایس اے‘ لگائے جانے کے خلاف عرضی پر سماعت 5 مارچ کو

نئی دہلی: سپریم کورٹ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمرعبداللہ کی شہری سلامتی قانون (پی ایس اے) کے تحت حراست کو چیلنج دینے والی ان کی بہن سارا عبداللہ پائلٹ کی عرضی پر 5 مارچ کو سماعت کرے گی۔سارا پائلٹ نے حبس بیجا کی عرضی دائر کی ہے۔

سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس ارون مشرا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ کے سامنے سارا پائلٹ کی عرضی پر جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اعلی ترین عدالت کے ایک سابقہ فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حراست میں رکھنے کے معاملے میں عرضی گزاروں کو پہلے ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ 5 مارچ کو اس کی سماعت کرے گا۔

سارا عبداللہ پائلٹ نے 10 فروری کو اعلی ترین عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے اپنےبھائی عمر عبداللہ کو جے کےپی ایس اے۔1978 کے تحت حراست میں رکھنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ بنچ نے گزشتہ 14 فروری کو عرضی کی سماعت کرتے ہوئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading