خاتون پولس کانسٹیبل پریتی رانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ باوردی ہے اور اپنے بچے کو گود میں لیے ہوئی ہے۔ یہ تصویر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک تقریب کے دوران کی ہے جس میں پریتی رانی کو ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا اور اس نے اپنی ڈیوٹی کو بخوبی انجام بھی دیا۔ جب پریتی رانی سے یہ پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ کیوں آئی ہے، تو اس نے جواب دیا کہ گھر پر اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا اس لیے اسے ساتھ میں لانا پڑا۔
Constable Priti Rani stood guard during UP CM @myogiadityanath's event at Noida today.
"Duty is also paramount," she said, carrying her infant son in her arms.
Can manage both duty of mother & duty #Noida #GreaterNoida #UP
— Shalini (@Shaline2ee) March 2, 2020
دراصل خاتون کانسٹیبل پریتی رانی کے شوہر کا آج امتحان تھا جس کی وجہ سے وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔ پریتی رانی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پروگرام میں ڈیوٹی لگائی گئی تھی اور وہ اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہتی تھی اس لیے بچے کو گود میں لے کر ڈیوٹی کرنے کے لیے پہنچ گئی۔ پریتی رانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچے کے ساتھ ڈیوٹی کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی اور میں نے اپنی ذمہ داری پوری طرح سے نبھائی۔
قابل ذکر ہے کہ پریتی رانی دادری پولس اسٹیشن سے جڑی ہوئی ہیں اور وہ صبح 6 بجے سے ہی وی وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات تھیں۔ پریتی کہتی ہیں کہ ’’ڈیوٹی بہت اہم تھا اس لیے مجھے بچے کو ساتھ لانا پڑا۔‘‘ اس طرح سے خاتون کانسٹیبل نے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک ذمہ داری پولس اہلکار ہونے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار ماں بھی ہیں۔ خاتون کانسٹیبل کے اس عمل کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو