ایبولا پر قابو پانے میں ناکامی، ڈبلیو ایچ او نے گلوبل ایمرجنسی نافذ کر دی

ڈبلیو ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وبا کانگو کے بڑے شہروں کے علاوہ ہمسائیہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

فیس ایپ نئے فیچر کے ساتھ پھر وائرل، ہر ایک کو بوڑھا کر دیا #FaceApp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’فیس ایپ‘ کے نام سے ایک نیا ٹرینڈ چھایا ہوا ہے۔ تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد فیس ایپ بہتر فیچرز کے ساتھ ایک بار پھر صارفین میں وائرل ہو گئی ہے۔ اس بار فیس ایپ کے استعمال سے صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ وہ بڑھتی ہوئی … Read more

چین کی معاونت کے الزام پر ‘گوگل’ کے خلاف تحقیقات کا عندیہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں ارب پتی بزنس مین اور ‘پے پیل’ کمپنی کے شریک بانی پیٹر تھیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘گوگل’ چین کی خفیہ معاونت کر رہا ہے۔

چاند پر انسان کا قدم رکھنا حقیقت یا افسانہ؟

خلانوردوں نے نہ صرف چاند پر قدم رکھا بلکہ وہاں سے بھاری مقدار میں پتھر اور مٹی کے نمونے واپس لے کر زمین پر پہنچے جن کے سائنسی تجزیے نے چاند کی سطح کے بارے میں بہت سی گتھیاں سلجھائیں۔

بھارت نے اپنا خلائی مشن روانگی سے عین قبل مؤخر کر دیا

یہ مشن اس لیے بھی دلچسپی کا باعث تھا کہ یہ نیل آرم اسٹرانگ کی چاند پر قدم رکھنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بھیجا جا رہا تھا۔

’بغیر ٹیکس ادا کیے ایک موبائل فون بھی ملک میں نہیں لایا جا سکتا‘

سینیٹر رحمان ملک نے تجویز دی کہ موبائل فون کی رجسٹریشن کا نظام ملک آنے والوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے، جسے ختم کیا جائے۔

Nokia کے اس موبائل کی قیمت میں 10ہزار کی کمی‘جلد ی کیجئے

ممبئی : 7جولائی( ایجنسیز) اگر آپ اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ بنارہے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے ، کیونکہ ایچ ایم ڈی گلوبل کی ملکیت والی کمپنی نوکیا نے اپنا مشہور اسمارٹ فون نوکیا 6.1 کی قیمت میں بڑی تخفیف کی ہے۔ کمپنی نے اس فون کو گزشتہ سال اپریل میں لانچ کیا … Read more

کیا واٹس ایپ بند ہوجائے گا؟ جانئے وائرل مسیج کا سچ؟

وہاٹس ایپ پر وائرل ایک پیغام، جسمیں لکھا ہے که مرکزی حکومت اس میسیجنگ ایپلیکیشن کا استعمال ہر روز رات کو 11:30 سے صبح 6 بجے تک بند کر رہی ہے۔ اس مسیج میں لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے که وہ دیگر لوگوں تک یہ خبر پہنچائے اور “ایکٹیو یوزر” بنیں، ورنہ انکے اکاؤنٹ … Read more

दुनिया भर में Facebook- WhatsApp डाउन, यूजर्स कर रहे शिकायत

Facebook, WhatsApp और Instagram दुनिया भर के कई जगहों पर डाउन है. ट्विटर और दूसरे सोशल मीडिया पर लोग इसे लेकर ट्वीट कर रहे हैं. डाउन डिटेक्टर की वेबसाइट के मुताबिक पिछले 15 मिनट से WhatsApp यूज करने में लोगों को दिक्कत हो रही है और लोग इसकी शिकायत कर रहे हैं. इस बीच फेसबुक … Read more

واٹس ایپ-فیس بک -انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن: ویڈیو اور فوٹو نہیں ہورہے ڈاؤنلوڈ.. وجہہ؟

We’re aware that some people are having trouble uploading or sending images, videos and other files on our apps. We’re sorry for the trouble and are working to get things back to normal as quickly as possible. #facebookdown — Facebook (@facebook) July 3, 2019 نئی دہلی۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ بدھ شام اس … Read more

پلاسٹک آلودگی بڑھنے کے خطرات

پاکستان میں ہونے والی ایک اور ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں ایک گرام ریت میں مائیکرو پلاسٹک کے 300 سے زائد ذرات پائے گئے ہیں۔ یہ تعداد آبی حیات کے ساتھ ساتھ انسانوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ آخر وجہ کیا ہے؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 69 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ انکشاف صوبائی محکمہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں یہ تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر مسعود احمد سولنگی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 22 ہزار 822 ہے۔ ‘لاڑکانہ ڈویژن کا ضلع قمبر شہداد کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے جہاں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ایسے 7,678 واقعات رونما ہوئے.’ اسی طرح حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے 21 ہزار 99 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر تعداد ضلع دادو کی تھی جہاں ایسے 6989 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 12173، میرپورخاص ڈویژن میں 6774، لاڑکانہ ڈویژن میں 6263 اور کراچی میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 320 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں سب سے زیادہ تعداد ضلع ملیر میں رہی جہاں 274 افراد کو کتوں نے کاٹا۔ ویکیسین کی عدم دستیابی ماہرین صحت کے مطابق کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ اندرون سندھ کے علاقوں میں ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔ کتے کے کاٹنے کے بعد مریض کو ‘اینٹی ریبیز ویکسین’ دی جاتی ہے تاہم یہ سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہی میسر ہے۔ ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث اب تک گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جن میں چھ افراد جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوئے۔ ماہرین اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ بہت سے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے، جس سے یہ تعداد بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے چھ ہزار سے زائد مریضوں کو اب تک لایا جا چکا ہے اور ان میں سے اکثر کراچی سے باہر کے بھی ہوتے ہیں۔ ‘بعض کے زخم انتہائی خراب ہو چکے تھے جس کے باعث ان کی اموات واقع ہو گئیں.’ حکام کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے زیادہ تر واقعات میں بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ کراچی کے انڈس اسپتال کی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں ان واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اس کے تدارک کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے آوارہ کتوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کے بقول اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ کتے بھوکے یا زخمی نہ ہوں جبکہ مقامی انتظامیہ کا یہ کام ہے کہ آوارہ کتوں کو یا تو تلف کیا جائے یا ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عوام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔  انڈس اسپتال کی جانب سے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش تو کی گئی ہے لیکن اس میں بڑے پیمانے پر سرمائے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئے یہ کوشش ایک محدود پیمانے تک ہی مثبت نتائج دے پاتی ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آوارہ کتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے، ان کے بقول ویکسین کی ہر جگہ فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سری لنکا اور تھائی لینڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جہاں کتے کے کاٹنے کے واقعات کی شرح میں بہت حد تک کمی لائی جا چکی ہے۔

روس نے آٹھ وہیل کھلے سمندر میں آزاد کر دیں

روس کے بحر  اوکاسک میں چھوڑے گئے چھ بیلوگا وہیل اور دو کلر وہیل ان ایک سو وہیلوں میں شامل ہیں جن کی رہائی کے لیے روس پر سخت بین الاقوامی دباؤ ہے۔

موٹاپے کے شکار نور الحسن کی سرجری کر دی گئی

ساٹھ سالہ نور الحسن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی تھی کہ ان کا علاج کروایا جائے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز، حالات تشویشناک

خیبر پختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت نے تصدیق کی ہے کہ پانچ نئے کیسز میں سے دو کیس ضلع بنوں، دو ضلع تورغر اور ایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے اور ان نئے کیسزکے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق خیبر پختو نخوا میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں میں تین لڑکے جبکہ دو لڑکیاں شامل ہیں بنوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک بچے کی عمر 8 ماہ اور دوسرے کی 10 ماہ ہے تورغر میں 48 ماہ کی بچی اور 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیر ستان میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ پانچوں بچوں میں سے کسی کو بھی معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں دیئے گئے تھے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے کہا کہ جب تک ہم تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن نہیں بناتے تب تک پولیو کیسز سامنے آتے رہیں گے اس لئے تمام والدین سے بار بار یہ التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ بنوں، تورغر اور شمالی وزیرستان کے ان بچوں میں پولیو وائرس کے آثار سامنے آئے جس پر ان کے فضلہ کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی سال 2019 کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 تھی جن میں سے 14 کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔ ملک کے دیگر علاقوں کے نسبت خیبر پختونخوا میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔   

ڈاکٹرز نور الحسن کے کامیاب آپریشن کے لیے پرامید

نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ الحسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعے کی صبح نور الحسن کا آپریشن شروع کیا جائے گا، جو اڑھائی سے تین گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔

ہمالیائی گلیشئرز آخر تیزی سے کیوں پگھل رہے ہیں؟

کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ہمالیائی گلیشئرز سے متعلق 40 سالہ کا ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس میں دو ہزار کلو میٹر کے علاقے کا سٹیلائٹ مشاہدہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ جن میں چین، بھارت، نیپال اور بھوٹان کے علاقے بھی شامل ہیں۔

گرین لینڈ کی برفانی تہہ اندازے سے کہیں زیادہ تیزی سے پگھل رہی ہے: نئی مطالعاتی رپورٹ

ناسا نے کہا ہے کہ ’’مطالعاتی رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ جس رفتار سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں، اندازاً 200 سالوں میں گرین لینڈ کے علاقے سے برف کی 40 فی صد چادر چھٹ چکی ہوگی‘‘۔

کیا 320 کلو کے نورالحسن کا وزن کم ہو سکے گا؟

نور الحسن کا وزن اتنا زیادہ ہے کہ انھیں لاہور منتقل کرنے کے لیے گھر کی بیرونی دیوار توڑ کر نکالا گیا، جب کہ ہیلی پیڈ تک انھیں مال بردار گاڑی کے ذریعے پہنچایا گیا۔

پاکستان ایڈز کے پھیلاؤ میں ایشیا پیسیفک کا دوسرا بڑا ملک

ایچ آئی وی ایڈز سے بچنے کے لیے حفاظتی طریقوں کو بہتر بنانے اور ایچ آئی وی کے مریضوں کو معاشرے کے امتیازی سلوک سے بچانے کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

دنیا کی آبادی 2050ء تک 10 ارب تک پہنچنے کا امکان

آئندہ 31 برسوں میں آبادی میں متوقع اضافے کے اعتبار سے سرِ فہرست ملکوں میں پہلے نمبر پر بھارت، دوسرے پر نائیجیریا اور تیسرے پر پاکستان ہے۔

پاکستان کے 40 فی صد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: سروے

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر 10 میں سے 4 بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔ غذائی کمی میں مبتلا بچوں کی تعداد 40 اعشاریہ دو فی صد ہے جن میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہے۔

امریکہ میں بیٹھے بیٹھے انجینئر نے بنگلور میں گھر کولُٹنے سے بچایا

بنگلور، 15 جون.(پی ایس آئی)ناگواڑا کے مانیتا ٹیک پارک میں جمعہ کی صبح 3:25 بجے دو لوگوں نے چھت کے راستے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی.راجکمار اور دلیپ نام کے ان دونوں چوروں کو یہ نہیں پتہ تھا کہ گھر خالی تو ضرور تھا لیکن اس پر کہیں دور سے نگاہ رکھی جا … Read more

ایبولا کے دنیا میں پھیلنے کا خطرہ نہیں: ڈبلیو ایچ او

کانگو میں پھیلنے والی ایبولا کی حالیہ وبا سے گزشتہ سال اگست سے اب تک 2100 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں 1411 افراد اب تک موت کا شکار ہوئے ہیں۔

کراچی میں اتنی گرمی کیوں پڑ رہی ہے؟

ان دنوں کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ اس کی ایک وجہ تو بحیرۂ عرب میں بننے والا ‘وایو’ نامی طوفان ہے جس نے اس وقت سمندری ہواؤں چلنے سے کو روکا ہوا ہے۔