واٹس ایپ-فیس بک -انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن: ویڈیو اور فوٹو نہیں ہورہے ڈاؤنلوڈ.. وجہہ؟

نئی دہلی۔ بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگ بدھ شام اس وقت ٹھٹھک گئے، جب اچانک فیس بک، واٹس ائیپ اور انسٹاگرام کی سروسیس اٹکنے لگیں۔ اپنا اپنا تجربہ بتانے کرنے کے لئے لوگوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ٹوئٹّر پر کئی لوگوں نے اس پریشانی پر چٹکی بھی لی۔ جس طرح سے سبھی لوگ ٹوٹّر پر اپنے خیالات رکھنے جٹے، اسے دیکھ کر ایک یوزر نے لکھا،’سوشل میڈیا کا بریک ڈاؤن ہونا ہی دنیا کو ایک کرنے کا طریقہ ہے۔’ بدھ کو فیس بک، واٹس ائیپ اور انسٹاگرام کی سروسیس پوری طرح بند نہیں ہوئی تھیں، بلکہ انکے کچھ فیچر میں دقت آ رہی تھی۔بھارت میں لوگوں کو واٹس ایپ پر فوٹو بھیجنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف ٹیکسٹ میسیج سینڈ اور ریسیو ہو رہا ہے۔انسٹاگرام پر بھی لوگوں نے فوٹو اپ لوڈ کرنے میں پریشانی کا سامنا کیا۔ واضح ہوکہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی فیس بک کا ہی حصہ ہیں۔

وجہ کیا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کے سروس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے سرور کنفیگیر نہیں ہو پارہے ہیں جس کی وجہ سے سارے ایپس متاثر ہوئے ہیں. رپورٹس کے مطابق فیس بک نے تمام سرورس کو ریکور کرلیا یے اور آہستہ آہستہ سروس بحال ہورہی ہے.

واضح ریے کہ فیس بک کے سرور سے ہی واٹس ایپ اور انٹساگرام مربوط ہے جس کی وجہ سے تینوں ایپس اور ویب سائٹ ایک ساتھ متاثر ہوئے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading