Nokia کے اس موبائل کی قیمت میں 10ہزار کی کمی‘جلد ی کیجئے

ممبئی : 7جولائی( ایجنسیز) اگر آپ اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ بنارہے ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے ، کیونکہ ایچ ایم ڈی گلوبل کی ملکیت والی کمپنی نوکیا نے اپنا مشہور اسمارٹ فون نوکیا 6.1 کی قیمت میں بڑی تخفیف کی ہے۔ کمپنی نے اس فون کو گزشتہ سال اپریل میں لانچ کیا تھا اور اس وقت اس کی ابتدائی قیمت 16999 روپے طے کی گئی تھی۔ مگر اب قیمت کم ہونے کے بعد نوکیا 6.1 کو صرف 6999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔صارفین نئی قیمت میں اس کو آن لائن اسٹور سے خرید سکتے ہیں۔ فون دو ویریئنٹ تین جی بی + 32 جی بی اور چار جی بی + 64 جی بی میں دستیاب ہے۔ یہ فون گوگل کے انڈرائیڈ ون پروگرام پر مبنی ہے۔ فون میں فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون میں کوال کام اسنیپ ڈریگن 630 ایس او سی دیا گیا ہے۔نوکیا آن لائن اسٹور پر لسٹنگ کے مطابق نوکیا 6.1 کی ہندوستان میں ابتدائی قیمت 6999 روپے ہوگئی ہے۔ یہ قیمت تین جی بی + 32 جی بی ویریئنٹ کی ہے جبکہ چار جی بی + 64 جی بی کی قیمت 9999 روپے ہے۔وہیں اگر فون کی بات کریں تو نوکیا 6.1 میں 5.5 انچ کی فل ایچ ڈی ڈسپلے دی گئی ہے۔ اس کا ریزولیوشن 1920 ضرب 1080 پکسل ہے۔ فون میں ریئر کیمرہ میں پی ڈی اے ایف کے ساتھ 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا جبکہ سیلفی کیلئے 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading