امریکہ میں بیٹھے بیٹھے انجینئر نے بنگلور میں گھر کولُٹنے سے بچایا

بنگلور، 15 جون.(پی ایس آئی)ناگواڑا کے مانیتا ٹیک پارک میں جمعہ کی صبح 3:25 بجے دو لوگوں نے چھت کے راستے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کی.راجکمار اور دلیپ نام کے ان دونوں چوروں کو یہ نہیں پتہ تھا کہ گھر خالی تو ضرور تھا لیکن اس پر کہیں دور سے نگاہ رکھی جا رہی تھی. جیسے ہی دونوں اندر داخل ہوئے، امریکہ میں بیٹھے گھر کے مالک پارتھ سارتھی کا فون کی گھنٹی بجی. دراصل، انہوں نے اپنے گھر میں موشن سینسر اور الارم کا نظام لگا رکھا ہے جس سے انہیں فوراً گھر کے اندر حرکت کا الرٹ مل گیا.
ریٹائرڈ سول انجینئر پارتھ نے گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی لائیو فیڈ دیکھی تو پایا دو لوگ گھر میں چوری کر رہے ہیں. انہوں نے بنگلور کے اپنے پڑوسیوں کو اطلاع دی جنہوں نے پولیس کو بلا لیا لیا. گھر کے اندر گھسے دلیپ نے چھت کے راستے باہر نکلنے کی کوشش میں پولیس کو دیکھا تو لوہے کے سریا سے سب کو ڈراتے ہوئے وہاں سے نکل گیا. لوگوں نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا.اس دوران راجکمار گھر کے اندر ہی بند تھا. پڑوسی کے پاس ڈیپلکےٹ چابی تھی جس دروازہ کھولا گیا. گھر کے اندر کوئی بھی نہیں ملنے پر جب پولیس چھت پر پہنچی تو راجکماار کرسی کے نیچے چھپا دیکھا. پولیس نے بتایا کہ راجکماار نیپال سے گزشتہ ہفتے ہی آیا ہے. دونوں چور پہلی بار چوری کرنے آئے تھے. وہیں، پارتھ سارتھی کے گھر میں قریب 7 مہینے پہلے بھی چوری ہو چکی ہے. اس واقعہ سے سبق لیتے ہوئے انہوں نے گھر میں سیکورٹی کے سخت انتظام کئے اور اس کے بعد امریکہ گئے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading