ناندیڑ: شہر کے اقبال نگر، قدوائی نگر علاقے میں واقع زید مسجد کے سامنے "الازکہ حج و عمرہ ٹورس” کے نئے دفتر کا شاندار افتتاح منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب معروف عالم دین مولانا سعد عبداللہ ندوی کے دستِ مبارک سے انجام پائی۔جس کے بعد محترم نے دعا بھی فرمائی ۔
اس موقع پر مفتی عبید الرحمن اشاعتی، مولانا طیب صاحب، مولانا عمران صاحب، مفتی امام پاشا قاسمی، مفتی توفیق صاحب سمیت دیگر معزز علماء کرام، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے ادارے کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران "الازکہ حج و عمرہ ٹورس” کے ذمہ دار محمد محسن اور ازکا ملٹی سرویس کے محمد ایان اور محمد محسننے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
ادارے کے ذمہ داران نے بتایا کہ "الازکہ حج و عمرہ ٹورس” کے ذریعے عازمینِ حج و عمرہ کو ویزا، فضائی ٹکٹ، معیاری رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد عازمین کو بہتر رہنمائی، آسان سفری انتظامات اور اطمینان بخش خدمات مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مقدس سفرِ حج و عمرہ کو مکمل سہولت، سکون اور یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ادارے کی کامیابی، ترقی اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔