بھارت کا اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان
بھارتی خلائی ادارے نے 2022 میں اپنے تین خلاباز بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی پہلی انسانی خلائی پرواز روانہ کرے گا تو اس کے لیے اسے ایک اپنے خلائی اسٹیشن کی ضرورت ہو گی۔
بھارتی خلائی ادارے نے 2022 میں اپنے تین خلاباز بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی پہلی انسانی خلائی پرواز روانہ کرے گا تو اس کے لیے اسے ایک اپنے خلائی اسٹیشن کی ضرورت ہو گی۔
آج کل ویسے تو کسی بھی فون میں میموری اسپیس کی کمی محسوس نہیں ہوتی لیکن کیونکہ سستے سے سستے اسمارٹ فون میں بھی کم از کم 8 جی بی انٹرنل میموری تو ملتی ہے لیکن کبھی۔کبھی ایساہوتا ہے کہ کچھ ویڈیوز یا فوٹوز زیادہ سیو کر لیتے ہیں تو اس کی وجہ سے میموری … Read more
ٹائر بنانے والی کمپنی مشیلن اور جنرل موٹرز نے مشترکہ طور پر ایک ایسے ٹائر کے پروٹو ٹائپ کو تیار کیا ہے جو کبھی پنکچر نہیں ہوگا اور اس میں ہوا بھروانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ بغیر کسی بھی پریشانی کے سفر کو بہتر بنانے کےلئے خاص طور پر اس ٹائر کا … Read more
عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2016 کے دوران کلائمیڈیا، گنوریا، ٹرائکوموناسس اور سفلسس جیسی بیماریوں کے 37 کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز سامنے آئے۔
تپ دق کا مرض ایک سے دوسرے شخص کو با آسانی منتقل ہو سکتا ہے۔ ہر سال سینکڑوں افراد اس کے باوجود موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں کہ اب یہ مرض قابل علاج ہے۔
انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی کے سیوریج کے پانی کے متعدد نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اونچی سطح پر ہے۔
ایک سیاسی تجزیہ کار پرسا وینکت شاور راؤ کہتے ہیں مودی کیئر نے انتخابی نتائج میں مودی کے حق میں اتنا اہم کردار ادا کیا ہے جس کے متعلق کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔
(ایجنسیز) فیس بک نے اگلے سال اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ابتدا میں ڈیجیٹل پے منٹ کا یہ نظام چند ممالک میں پیش کیا جا ئے گا۔ فیس بک 2020 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی گلوبل کوائن کے نام سے صارفین کے سامنے لے آئے گا۔ فیس بک کے بانی … Read more
پاکستان کے خصوصاً پسماندہ علاقوں کے غریب افراد کو جدید ای میڈیسن کی سہولت کی فراہم کرنے کے لیے اب تک ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں صحت کہانی کے 55 کلنک قائم ہو چکے ہیں،جن پر تین افراد کا عملہ تعینات ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ’’ فیس بک‘‘ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ فیس بک نے اپنی تازہ ترین ’نافذ العمل رپورٹ‘ شائع کر دی ہے جس میں اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس … Read more
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آنے سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ ماحول میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے جو ہر بچے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
شري هركوٹا، 22 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سےزمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی۔اسرو کے ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ یہاں سے … Read more
‘گوگل’ کے اس انتباہ کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مستقبل میں ‘ہواوے’ کے صارفین جی میل، یوٹیوب اور کروم جیسی ایپلی کیشنز تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ 5 جی انٹرنیٹ بہت تیزرفتار ہوگا اور اس کے سامنے 4 جی اسپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوگی۔یہ جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت جنوبی کوریا، امریکا اور چین کے مختلف حصوں میں صارفین کو دستیاب ہے مگر کیا اس کی رفتار واقعی موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن … Read more
اسٹین فورڈ،21مئی(یو این آئی) سائنسدانوں نے اب تک کی سب سے بلند اور دھماکے دار آواز پیدا کرلی ہے جس کی شدت 270 ڈیسی بیل سےبھی زیادہ ہے۔ یہ آواز ایکس رے لیزر کی مدد سے پانی کے اندر پیدا کی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں واقع ایس ایل اے سی … Read more
آجکل ہم بلا سوچے سمجھے انتہائی بے دردی سے نہ صرف پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے کوڑے کا حصہ بناتے ہوئے ایک لمحے کو بھی نہیں سوچتے کہ یہ پلاسٹک کس کس انداز میں ہماری صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ متمول ممالک پلاسٹک کا لاکھوں ٹن کچرہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو برآمد کر رہے ہیں جہاں اسے ری سائیکل کرنے یا دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے نظام پر انتہائی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی تنظیم ’گرین پیس‘ کا کہنا ہے کہ اگر چہ متمول ممالک اپنے ترقی یافتہ ’ری سائیکلنگ کولیکشن سسٹم‘ کے بارے میں شیخی بگھارتے ہیں لیکن پلاسٹک اکثر برآمد کر دیا جاتا ہے اور بالآخر اسے جلا دیا جاتا ہے۔ اس سے سمندر سے حاصل شدہ زمین کو بھرا جاتا ہے یا پھر اس سے زمین اور سمندروں کی آلودگی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ کوالا لمپور کے مضافات میں پام کے تیل کے لئے کاشت کئے جانے والے پودوں کے درمیان پلاسٹک کے کچرے کے جیسے پہاڑ کھڑے ہیں جن کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے رہا۔ اس میں زیادہ مقدار یورپ اور شمالی امریکہ کی دولتمند معیشتوں سے آئی ہے۔ ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ مقامی افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کہ رہی ہیں کہ انہوں نے دوبارہ استعمال کے قابل نہ بنائے جانے والے پلاسٹک کو یہاں رکھ دیا ہے اور بعد میں وہ اسے کارخانے کے پچھلے صحن میں جلا دیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے مقامی لوگوں کے لئے بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ چین نے گزشتہ برس پلاسٹک کے کچرے کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک بڑی بین الاقوامی صنعت کے لئے ایک بحرانی صورت پیدا ہو گئی۔ سکائپ کے ذریعے بات کرتے ہوئے ’گرین پیس مشرقی ایشیا‘ کی سینئر تحقیق کار کیٹ لن کا کہنا ہے کہ دولتمند ممالک پلاسٹک کے کچرے سے پیدا ہونے والے مسائل کو سمندر پار منتقل کر رہے ہیں۔ گرین پیس کی کیٹ لن کہتی ہیں کہ ان متمول ملکوں کے پاس کچرے کو اکٹھا کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا آدھا کچرہ دوسرے ملکوں کو بھیجتے ہیں۔ چین کی طرف سے پابندی لاگو کرنے سے پہلے وہ اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے چین بھیجتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات نہیں کئے۔ اب چین کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے بعد وہ اپنے اس کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے نئی جگہوں اور مقامات کو بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ گرین پیس رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس کچرے کا نصف سے زائد تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ان ملکوں میں ملیشیا، ویت نام اور تھائی لینڈ شامل ہیں گرین پیس کی کیٹ لن بتاتی ہیں کہ ان ملکوں کے پاس اتنی بڑی مقدار میں کچرے کو قابل استعمال بنانے کے مناسب ذرائع موجود نہیں اور یوں اس عمل سے گزرتے ہوئے مقامی ماحول میں آلودگی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس پس منظر کے ساتھ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک پلاسٹک کی درآمد پر خود سے پابندی لگا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس کچرے کو انڈونیشیا اور بھارت لے جایا جاتا ہے جہاں منڈیوں پر زیادہ پابندیاں نہیں ہیں ۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ایک سو اسی (180) ملکوں نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا کہ پلاسٹک برآمد کرنے والے ملکوں کو ان ملکوں سے پیشگی اجازت لینا چاہئے جن کو وہ یہ کچرا بھیج رہے ہیں۔ اس نظام کو ’پیشگی رضا مندی‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ جو ملک اس آلودگی کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں ان کے لئے یہ تبدیلی جلد نہیں ہوئی۔ مقامی رہائشی اور ماحول پسند پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی بڑی مقدار میں کچرا استعمال کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم پلاسٹک پر بہت انحصار کرتے ہیں۔ براہ کرم آپ اپنے کچرے سے خود نمٹیں۔ اسے ہمارے ملک میں نہ بھیجیں۔ گرین پیس کا کہنا ہے کہ اس کا حتمی حل ری سائیکلنگ یعنی کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عمل کو بہتر بنانا نہیں بلکہ دنیا بھر میں پلاسٹک کی پیداوار اور استعمال میں انتہائی کمی کرنا ہے۔
اسمارٹ فون کا والیم بٹن صرف آواز کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسے مزید کئی آپشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، مثلاً اسکرین ٹرن آف، فلیش اور اسکرین کی روشنی (برائٹنس )بڑھانا،وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ والیم بٹن کو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کرنا … Read more
نوجوانوں میں مقبول عام تصاویر شیئر کرنے والی ایپ سنیپ چیٹ نے اب اپنے صارفین کے لیے ایک اور منفرد اور دلچسپ فلٹر متعارف کروایا، جسے دیکھتے ہی اداکار، سیاست دان اور باقی سب لوگ بھی اس سے محضوظ ہونے لگے۔ سنیپ چیٹ نا می اس ایپ نے ماضی میں فیشل ریکگنیشن فیچر کے ذریعے … Read more
ٹوسٹ، پراٹھے یا روٹی پر لگائے جانے والے جام اور جیلی میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جیلی کسی پھل کے رس سے بنتی ہے جب کہ جام پھلوں کے گودے سے۔
واٹس ایپ پر صرف ایک ’مس کال‘ آتی ہے اور نگرانی کا ایک جدید سافٹ ویئر صارف کے فون پر انسٹال ہو جاتا ہے۔ صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا تھا۔ پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں اپنے اربوں صارفین کو … Read more
حکام کا کہنا ہے کہ یہ 1994ء کے بعد سے امریکہ میں خسرہ کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
جاپانی ڈاکٹروں اور طب و صحت کے ماہرین نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ وائی فائی سے مربوط سمارٹ فون کا استعمال نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔ اس سے مردوں کی افزودگی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے مرد بانجھ ہونے لگے … Read more
آج کل مہنگے موبائل فونز رکھنے کا کسے شوق نہیں، لیکن اگر یہی اسمارٹ فون گم یا چوری ہوجائیں تو شدید پریشانی سے دوچار کردیتے ہیں۔ موبائل صارفین کی پریشانی کی وجہ ایک تو مہنگے فون کا چھِن جانا ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ فون میں محفوظ اپنے اہم ڈیٹا سے محروم ہوجانا ہے۔ لیکن … Read more
سان فرانسسکو (ایجنسیز) پیغام رسانی کی مشہور موبائل اپلیکیشن وٹس ایپ نے صارفین کے لیے بری خبر سنا دی۔ قاٹس ایپ پر فیس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ لندن میں اپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو رقم ادا کرنا ہوگی۔ رقم … Read more
اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے حیاتیات کے تنوع میں جس تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ دس لاکھ سے زیادہ اقسام کی نباتات، اور حیوانات کو صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ لاحق ہے۔
واشنگٹن، 3 مئی (سپوتنك) فیس بک اور انسٹاگرام نے سخت گیر نظریے کے متعلق مواد کے خلاف سب سے سخت کارروائی کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم سے نیشن آف اسلام کے لیڈر لوئس فرخان، دائیں بازو نظریے والے الیکس جونس اور انفو وارس کی کمپنی کے سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس پر پابندی عائد کر دی … Read more
حکام کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کی مہلک اور خطرناک بیماری کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔