مہاراشٹر کے 3 گاؤں میں عجیب و غریب بیماری، 3 دن میں گنجے ہوئے 60 لوگ

بلڈھانہ:9/ جنوری ۔مہاراشٹرکے بلڈھانہ ضلع کے کچھ گاؤں سے عجیب و غریب خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں اچانک لوگ گنجے پن کا شکار ہونے لگے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لوگ بال گرنے کی شکایت کرتے ہیں اور کچھ ہی دنوں کے اندر پورے طور پر گنجے ہو جاتے ہیں۔ کئی لوگوں کے تو محض … Read more

بریکینگ نیوز:بلڈانہ میں خانگی ٹراویلس میں آگ لگنے سے 26 مسافرین کی موت

بلڈھانہ:یکم جولائی۔ (ورقِ تازہ نیوز) مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر 32 مسافروں سے بھری بس میں آگ لگ گئی، اب تک 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔ بلڈھانہ کے ڈپٹی ایس پی بابو راؤ مہامونی نے بتایا کہ زخمیوں کو بلڈھانہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ … Read more

بلڈانہ، چکھلی سمیت پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن میں سختی’ غریب عوام کا استحصال

چکھلی (بلڈانہ) 22 فروری.(ذوالقرنین احمد)مہاراشٹر کے ودربھ کے علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کی خبروں کی وجہ سے انتطامیہ نے پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد کردی ہے۔ جبکہ دیگر ریاستوں میں اور بڑے بڑے شہروں میں سب کچھ نارمل حالات چل رہے ہیں۔ بلڈانہ ضلع میں بھی پھر سے رات … Read more

بلڈھانہ:بچوں کے اصلاحی گھر میں دو نابالغوں نے خودکشی کی

بلڈھانا،6 دسمبر(یواین آئی) مہاراشٹر میں بلڈھانا کے بچوں کے اصلاحی مرکز میں دو نابالغون کے مبینہ طورپر سے پھندا لگاکر خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو اس وقت اس واقعہ کا پتہ چلا جب ایک دیگر نابالغ نے دونوں کی لاشیں پھندے سے لٹکی دیکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیگاؤں … Read more

انتقال پر ملال

بلڈانہ ۲۱ جولائی (ذوالقرنین احمد) مدرسہ جامعہ اسلامیہ قاسم العلوم دھاڑ ضلع بلڈانہ کے مہتمم حافظ محمد مختار خان کی والدہ فخرالنساء کا 21 جولائی بروز منگل کو انتقال ہوگیا ۔ جن کی عمر تقریباً 95 سال تھی۔ نماز جنازہ مسجد عائشہ قبرستان میں ادا کی گئی ۔اور تدفین بھی اسی قبرستان میں کی گئی۔ … Read more

بلڈانہ ضلع سے اچھی خبر: ۵ کرونا متاثرین ہسپتال سے ڈسچارج

بلڈانہ/چکھلی ۲۰ اپریل پیر (ذوالقرنین احمد )بلڈانہ ضلع میں کرونا وائرس کے متاثرین جو بلڈانہ کے ضلع اسپتال میں قرنطینہ میں تھے جس میں سے ۱۷ اپریل کو بلڈانہ کے مرحوم عمر دراز سر کے اہل خانہ کے تین متاثرین کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیے گیے تھے اسکے بعد ۱۷ … Read more

بلڈانہ کے تین کرونا متاثرین صحتیاب ہوکر گھر لوٹے

بلڈانہ ۱۷ اپریل جمعہ- ذوالقرنین احمد. بلڈانہ ضلع میں گزشتہ مہینے ۶۵ سالہ عمر دراز سر کے انتقال کے بعد انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی اس وقت پورے ضلع میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا ، جو ضلع کے پہلے متاثر شخص تھے اس واقعہ کے بعد بلڈانہ ضلع میں انکے … Read more

مہاراشٹرمیں کوروناوائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی‘بلڈانہ کے مریض کی رپورٹ منفی

بلڈانہ:15مارچ(ورق تازہ نیوز)بلڈانہ کے ایک شہری کی کوروناوائر س سے موت کی اطلاع آئی تھی لیکن آج اتوار کو اس مشتبہ مریض کی جانچ رپورٹ آئی جو منفی رہی ۔ اس طرح بلڈانہ کے مقامی ڈاکٹروں کی جلد بازی سے اس شخص کو کوروناسے متاثرہ بتایاگیا جوسراسر غلط بیانی ہے ۔ اس رپورٹ سے واضح … Read more

بلڈانہ میں بھی شاھین باغ کی طرز پر احتجاج

بلڈانہ: کل جماعتی تنظیم بلڈانہ کے تحت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر جیستمبھ چوک میں دھرنا آندولن، امت کی مقدس پردہ نشیں خواتین نے شاہین باغ سے جو صدا دی ہے، اس ملت کے ہر نوجوان نے انکی آواز پر طارق بن زیاد کی طرح لبیک کہنا چاہیے ‌۔ وہ … Read more

اہم خبر:امراو تی اجتماع سے لوٹ رہے افراد کی گاڑی حادثہ کا شکار ‘ شیخ شارق کا انتقال

کھامگاو¿ں / اکولہ 10 دسمبر(ذوالقرنین احمد)امراوتی میں جمعہ کے روز سے عالمی اجتماع جاری تھا۔ پیر کے روز دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا، بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقہ سے کئی افراد بھی اپنی ذاتی گاڑیوں میں اجتماع میں شرکت کیلے پہنچے تھے۔ واپسی کے وقت آنے والی چکھلی کے عقیدت مندوں سے بھرا … Read more

چکھلی (بلڈانہ)میں تیراکی کے دوران 4 مسلم بچے ندی میں ڈوب کر فوت ، شہر میں غم کا ماحول

چکھلی(بلڈانہ)- (ذوالقرنین احمد) چکھلی میں آج بروز اتوار شہر کے جونا قبرستان کے قریب کھڑک کی ندی میں تیرنے گئے 4 بچوں کی ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی۔ آج اتوار کے روز بچے شہر کے قریب کی ندی میں تیرنے کیلے گیے تھے دوپہر میں 3 ساڑھے تین بجے انکے ڈوبنے کی خبر شہر میں … Read more

بلڈانہ ضلع کے مہکر شہر میں بارش سے مکان کی دیوار منہدم: مسلم خاندان کے تین افراد ہلاک

اکولہ:20ستمبر(سیداسرارحسین)۔بلڈانہ ضلع کے مہکر شہر میں تیز بارش کی وجہہ سے ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے ۔مہلوکین میں حاملہ خاتون ‘ چھ سال کا لڑکا اور 28 سالہ نوجوان شامل ہیں۔ کل شب دو بجے مہکر شہر میں … Read more

کانگریس بی جے پی جھڑپ : چکھلی رکن اسمبلی راہل بوندرے سمیت ۲۲۹ افراد کیخلاف کیس درج» ایم ایل اے سمیت کارکنان کی خودسپردگی

چکھلی ضلع بلڈانہ: (ذوالقرنین احمد)گزشتہ ہفتے شہر میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہوئی لفظی جھڑپ نے فساد کا رخ اختیار کرلیا تھا جس کو پولس نے بروقت کاروائی کرکے قابو میں کیا اور ۲۵۰ کے قریب افراد پر کیس درج کیا گیا تھا جس میں دونوں فریقین کے کارکنان شامل ہے پولس … Read more

بلڈانہ: خاکساران حرم کمیٹی کے زیرِ اہتمام حج تربیتی نشست کا کامیاب انعقاد

چکھلی ضلع بلڈانہ ۳ مارچ (ذوالقرنین احمد)بلڈانہ ضلع کے عازمین حج کیلئے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تربیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۳ مارچ بروز اتوار صبح ۱۰ بجے پہلی نشست کا نعتیہ کلام سے آغاز ہوا اورنگ آباد سے مدعو کیے گئے خادمین حجاج کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی پروفیسر … Read more

چکھلی : ثانیہ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ میں ویروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

چکھلی ضلع بلڈانہ 16 ذوالقرنین احمد کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعرات کو خودکش دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے کل 49 جوان ہلاک ہوئے جس کی تمام مذہی کے رہنماؤں نے اور سیاسی جماعتوں نے بھر پور مذمت کی اور حکومت سے ان ویروں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا کے دہشت … Read more

کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بلڈانہ ضلع کے دو جوان شہید

بلڈانہ ضلع ۱۵ فروری ذوالقرنین احمد گزشتہ روز کشمیر کے پلوامہ میں خودکش حملے میں سی آر پی ایف ۴۴ نوجوان شہید ہوگئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جس‌میں بھارتی فوج کے نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھے بتایا جارہا ہے حملہ آوروں کے پاس گاری میں … Read more

بلڈانہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح

بلڈانہ ۲۴ جنوری (ذوالقرنین احمد) بلڈانہ ضلع میں آج پاسپورٹ آفس کا افتتاح عمل میں آیا اس سے قبل تقریباً ودربھ کے افراد کو پاسپورٹ بنانے کے لئے 350 کلومیٹر کا سفر طے کر کے ناگپور جانا ہوتا تھا جس کی وجہ سے حج و عمرہ کیلئے جانے والے افراد کو پاسپورٹ بنانے کیلئے مالی … Read more

ایم آئی ایم چکھلی کے زیر اہتمام مسلم ریزرویشن دھرنا اندولن

چکھلی؛ضلع بلڈانہ 11 جنوری 2019(ذوالقرنین احمد) ایم آئی ایم چکھلی کے زیر اہتمام مسلم ریزرویشن کیلئے بروز جمعہ ۳ بجے سے ۵ تک تحصیل آفس کے سامنے دھرنا اندولن کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملکاپور بلڈانہ سے ایم آئی ایم کے ذمہ داروں نے شرکت کی. مسلمانوں کی پچھلی حکومتوں سے لے کر … Read more

جماعت اسلامی ہند چکھلی کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبی ص کا کامیاب انعقاد

چکھلی ضلع بلڈانہ ۲۱ دسمبر ذوالقرنین احمد چکھلی میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقرر خصوصی ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی صاحب اورنگ آباد کو مدعو کیا گیا تھا ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی … Read more

بلڈانہ: مسلم آرکشن سنگھرش سمیتی کا ضلع کلکٹر آفس پر دھرنا

بلڈانہ ۱۸ دسمبر: (ذوالقرنین احمد) مسلم آرکشن سنگھرش سمیتی کی جانب سے بلڈانہ ضلع کلکٹر آفس کے سامنے بروز منگل مسلم ریزرویشن کیلئے دھرنا اندولن کیا گیا جس میں مسلم آرکشن سنگھرش سمیتی ضلعی صدر عبید بھائی جان نے اپنی تقریر میں مسلم ریزرویشن کی مانگ کی مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے پر خوشی ظاہر … Read more