اکولہ:20ستمبر(سیداسرارحسین)۔بلڈانہ ضلع کے مہکر شہر میں تیز بارش کی وجہہ سے ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے ۔مہلوکین میں حاملہ خاتون ‘ چھ سال کا لڑکا اور 28 سالہ نوجوان شامل ہیں۔
کل شب دو بجے مہکر شہر میں طوفانی بارش ہورہی تھی ۔شہر کے امام باڑہ چوک میں ایک مکان کی دیواراچانک منہدم ہوگئی جس کی وجہہ سے محو خواب پانچ افراد دب گئے اورتین افراد کی موت ہوگئی اور دو زخمی ہوئے ۔

اس واقعہ کی اطلاع جیسے ہی شہر میں پھیلی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ یہاں جمع ہوگئے ۔پولس نے مقامی افرادکی مدد سے راحتی کام انجام دئےے اور مٹی کے ڈھیر میںدبے سبھی افراد کو باہر نکالا ۔
مہلوکین میں شیخ آصف شیخ اشرف عمر 28سال ‘ انکی بیوی شائستہ عمر25سال اور6 سال کا بیٹا جنید شیخ شامل ہیں جبکہ شیخ طاہر شیخ اشرف عمر20سال ‘سوزان شیخ آصف عمر8 سال زخمی ہوئے انھیں مقامی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔
