چکھلی ضلع بلڈانہ ۳ مارچ (ذوالقرنین احمد)بلڈانہ ضلع کے عازمین حج کیلئے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی تربیتی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۳ مارچ بروز اتوار صبح ۱۰ بجے پہلی نشست کا نعتیہ کلام سے آغاز ہوا اورنگ آباد سے مدعو کیے گئے خادمین حجاج کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی پروفیسر فیصل صاحب نے عازمین حج کوسفر کی تیاری حج کے نصاب کے بارے میں معلومات دی.
عازمین کو پیدل چلنے کی مشق کرنے، وضو، نماز،غسل، نماز جنازہ کا طریقہ سیکھنے کیلئے کہاں، ہر عازمین کو اپنے ساتھ ۲۲ کلو کے دو بیگ اور ۱۰ کلو کا ایک بیگ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے کہ بارے میں معلومات دی ۴۲ دن کے سفر میں ۲۶ یا ۲۷ روز مکہ مکرمہ ۵ یا ۶ دن ارکان حج ۸ دن مدینہ منورہ میں اور دو روز ہوائی جہاز کے سفر کے بارے معلومات فراہم کی۔
اکبر قادری صاحب نے عازمین حج سے لی گئی رقم کی تفصیلات پیش کی کہ رہنے کا خرچ ائیر کنڈیشن خیمہ کا پیسہ، بس سروسز لگیج پہنچانے کا خرچہ میٹرو سروس کا سفر وغیرہ کے بارے میں معلومات دی، مقرر خصوصی الحاج ساجد انور صاحب نے عازمین حج کو حج کی روانگی سے قبل حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی حقوق اللہ کی ادائیگی میں کمی ہو تو اللہ تعالی اپنے فضل سے معاف کر دے گا لیکن حقوق العباد کو اللہ معاف نہیں کریگا اسی لیے قرضوں کی ادائیگی قطع تعلقی کو ختم کرنے پر زور دیا، حج پر جانے سے قبل شہر بھرمیں دعوت وغیرہ جیسے غیر شرعی عمل کی سخت مزمت کی حج کیلئے احرام باندھنے عمرہ کی ادائیگی کے فرائض،واجبات دم کب لازم آتا ہے احرام کیسے ہونا چاہیے کیسے باندھنا چاہیے طواف کہاں سے شروع ہوتا ہے صفا و مروہ کے درمیان چکر لگانے شیطان کو کنکریاں مارنے حلق کرنے قربانی کرنے وغیرہ کی معلومات بہت ہی مؤثر انداز میں پیش کی، ضلع بھر سے تقریباً 250 عازمین حج نے نشست میں شرکت فرما کر استفادہ حاصل کیا۔
نشست کا اختتام مولانا آصف علی شاہ کے دعائیہ کلمات سے ہوا اس تربیتی نشست کا اہتمام انجمن خاکساران حرم کمیٹی چکھلی کی جانب سے کیا گیا نشست کو کامیاب بنانے میں الحاج محسن خان، محمد اویس باغبان، سید سعید سر، شاہنواز بھائی، مولانا آصف صاحب، وسیم بھائی، شہزاد خاں سر عرفات باغبان، وغیرہ نے بے لوث خدمات انجام دیں۔
