اہم خبر:امراو تی اجتماع سے لوٹ رہے افراد کی گاڑی حادثہ کا شکار ‘ شیخ شارق کا انتقال

کھامگاو¿ں / اکولہ 10 دسمبر(ذوالقرنین احمد)امراوتی میں جمعہ کے روز سے عالمی اجتماع جاری تھا۔ پیر کے روز دعا کے ساتھ اجتماع اختتام کو پہنچا، بلڈانہ ضلع کے چکھلی تعلقہ سے کئی افراد بھی اپنی ذاتی گاڑیوں میں اجتماع میں شرکت کیلے پہنچے تھے۔
IMG-20191210-WA0018
واپسی کے وقت آنے والی چکھلی کے عقیدت مندوں سے بھرا ٹاٹا گاڑی کو کھامگاو¿ں کے قریب ٹرک نے ٹکر ماردی ، جس میں ٹاٹا اک میں سوار 11 افراد اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئے
IMG-20191210-WA0008.jpg
جن میں سے سویرے فرنیچر والے شیخ شارق شیخ عمر 40 سال کی عمر میں چل بسے ، جبکہ چار لوگوں کی حالت تشویشناک ہے ، جنہیں اکولہ کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں آکولا کے رہائشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ان کا علاج جاری ہے۔ ساجد پٹھان جاوید زکریا نے عزیز بھائی اور صحافی شاہد اقبال ںے زخمی ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading