بلڈھانہ:بچوں کے اصلاحی گھر میں دو نابالغوں نے خودکشی کی

بلڈھانا،6 دسمبر(یواین آئی) مہاراشٹر میں بلڈھانا کے بچوں کے اصلاحی مرکز میں دو نابالغون کے مبینہ طورپر سے پھندا لگاکر خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کو اس وقت اس واقعہ کا پتہ چلا جب ایک دیگر نابالغ نے دونوں کی لاشیں پھندے سے لٹکی دیکھیں۔


انہوں نے بتایا کہ شیگاؤں کے رہنے والے دونوں نابالغ چوری کے الزام میں حراست میں لئے گئے تھے۔بچوں کے حقوق کے بورڈ کے حکم پر انہیں پانچ دسمبر کو بلڈھانا کے اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا تھا۔ وہ ذہنی تناؤ سے گزر رہے تھے۔دونوں کو ڈر تھا کہ انہیں پوری زندگی اصلاحی مرکز میں ہی گزارنی پڑے گی،جس سے وہ تناؤ میں تھے۔بلڈھانا پولیس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کررہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading