چکھلی ضلع بلڈانہ ۲۱ دسمبر ذوالقرنین احمد
چکھلی میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مقرر خصوصی ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی صاحب اورنگ آباد کو مدعو کیا گیا تھا ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی صاحب نے اپنی تقریر میں آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے حالات حاضرہ میں مسلمانوں کی کیا ذمہ داریاں ہے اس پر خصوصی توجہ دلائی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ حالت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں یوسف علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام کی مثال دے کر یہ بات واضح کردی کہ کوئی آپ کا بال بھی بکا نہیں کر سکتا، مزید فرمایا کہ مسلم نوجوان کو آج کے موجودہ دور میں ترقی یافتہ دور میں ان فیلڈ کےاندر نمایا کردار ادا کرنا چاہیے جیسے طبی پیشہ وغیرہ جسمیں نئی نئی بیماریاں وجود میں آرہی ہے اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کے حقوق ادا کریں غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت پیش کریں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین ہے سارے عالم کیلئے رحمت ہیں اگر یہ بات غیروں تک نہیں پہنچائیں گئی تو ان لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کے انکے لیے رحمت کون ہے، مسلمانوں کو اپنے اخلاق و کردار کے زریعے بھی اسلام کی دعوت پیش کرنے کا آسان ترین اور متاثر کرنے والا طریقہ کار فرمایا غیر مسلم آج پیاسے ہیں اس دین کیلئے کیونکہ یہ دین بلا تفریق رنگ و نسل تمام کیلئے رہنمائی عطا کرتا ہے آخر میں تین باتوں کی تاکید فرمائی جس میں سامعین کو مخاطب کرکے فرمایا کے روزانہ ۱۸ گھنٹے کام کرنے کی عادت ڈالے مطالعہ کیلئے وقت مقرر کریں، حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک تہائی پیٹ بھر کر کھانا کھائے، اور روزانہ ورزش کریں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کو کمزور مومن سے زیادہ طاقتور مومن پسند ہیں۔ جلسہ میں ابتدائی کلمات چکھلی کے امیر مقامی ڈاکٹر شیخ اعجاز سر نے ادا کیے اور نظامت کے فرائض دانش علی خان نے انجام دیے جلسہ میں کامیاب بنانے میں جماعت اسلامی ہند چکھلی اور ایس آئی او یونٹ چکھلی نے انتھک کوشش کی۔