بلڈانہ ضلع ۱۵ فروری
ذوالقرنین احمد
گزشتہ روز کشمیر کے پلوامہ میں خودکش حملے میں سی آر پی ایف ۴۴ نوجوان شہید ہوگئے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جسمیں بھارتی فوج کے نوجوان اپنی جان گنوا بیٹھے بتایا جارہا ہے حملہ آوروں کے پاس گاری میں بھاری تعداد میں 60 کلو دھماکہ خیز مادہ تھا جسے سی آر پی ایف کے قافلے پر چڑھا دیا گیا۔

بلڈانہ ضلع کے بھی دو جوان شہید ہوئے ہیں جس میں سنجے راجپوت اور نتین راتھوڑ، بھی شامل ہیں ہم تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام کے اہل خانہ کی ہر ممکن کوشش کریں سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی سلامتی پر توجہ دیں جمہوریت کے تحفظ کے طرف توجہ دیں۔ یاد رہے سنجے راجپوت ملکاپور کے اور نتین راٹھور لونار کے رہنے والے تھے۔
