بلڈانہ:15مارچ(ورق تازہ نیوز)بلڈانہ کے ایک شہری کی کوروناوائر س سے موت کی اطلاع آئی تھی لیکن آج اتوار کو اس مشتبہ مریض کی جانچ رپورٹ آئی جو منفی رہی ۔ اس طرح بلڈانہ کے مقامی ڈاکٹروں کی جلد بازی سے اس شخص کو کوروناسے متاثرہ بتایاگیا جوسراسر غلط بیانی ہے ۔
اس رپورٹ سے واضح ہوجاتا ہے کہ مہاراشٹرمیں کورونا وائر س سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے ۔71 سالہ محمدنصیر محمدحنیف گزشتہ روزسعودی عرب سے بلڈانہ واپس آئے تھے انھیں بلڈ پریشراور ذیابطیس ہونے کی وجہہ سے طبعیت ناساز ہوگئی تھی اور مقامی اسپتال میںداخل کیاگیاتھاحالانکہ سعودی سے نکلتے وقت انکی اچھی طرح تشخیص کی گئی تھی اور انڈیا پہنچنے پر بھی ائیرپورٹ پرجانچ کی گئی لیکن ان میں کوروناوائرس نہیں پایاگیاتھا ۔ بلڈانہ کے جنرل اسپتال کے سو ل سرجن ودیگر عملہ کی جلد باز ی سے کل محمدنصیر کی موت کے بعد انھیں کوروناوائرس سے متاثر بتایاگیااوراسکی خبر سارے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلس پرنشرہوگئی تھی جس کے بعد بلڈانہ اور مہاراشٹر کے شہریوں میں کوروناوائرس کے تئیں شدید تشویش پائی جارہی تھی۔