بلڈانہ کے تین کرونا متاثرین صحتیاب ہوکر گھر لوٹے

بلڈانہ ۱۷ اپریل جمعہ- ذوالقرنین احمد. بلڈانہ ضلع میں گزشتہ مہینے ۶۵ سالہ عمر دراز سر کے انتقال کے بعد انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی اس وقت پورے ضلع میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا ، جو ضلع کے پہلے متاثر شخص تھے اس واقعہ کے بعد بلڈانہ ضلع میں انکے اہل خانہ میں والدہ بیٹا اور بیٹی کو بھی قرنطینہ میں داخل کیا گیا تھا، ساتھ ہی جتنے افراد انکی تدفین میں شریک ہوئیں تھے ان سبھی افراد کے ٹیسٹ کیے گیے تھے۔ جن میں انکے اہل خانہ کی رپورٹ مثبت آئی تھی، اس میں ان کی 65 سالہ والدہ ، 13 سالہ بیٹی اور 10 سالہ بیٹا شامل ہیں۔
بدھ ، 15 اپریل کو ان کی دوسری رپورٹ منفی نکلی ، اور تیسری رپورٹ آج جمعہ ، 17 اپریل کو منفی سامنے آئی علاج کے بعد انکی تین کورونا رپورٹ منفی موصول ہوئی،

انہیں اسپتال سے آج ۱۸ روز قرنطینہ میں رکھنے کے بعد بلڈانہ ضلع کلکٹر سومند چندرا کی نگرانی میں ڈسچارج کیا گیا، اسی طرح ۱۷ متاثرین علاج کے دوران مثبت پائے گئے ہیں، گزشتہ روز ۱۹ متاثریں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

ضلع کلکٹر نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے ٹویٹ کے زریعے شہریان سے اپیل کی ہے کہ بیماری سے آگاہ رہے اس لڑائی کے خلاف مضبوط رہے ہم قابو پالے گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading