کانگریس بی جے پی جھڑپ : چکھلی رکن اسمبلی راہل بوندرے سمیت ۲۲۹ افراد کیخلاف کیس درج» ایم ایل اے سمیت کارکنان کی خودسپردگی

چکھلی ضلع بلڈانہ: (ذوالقرنین احمد)گزشتہ ہفتے شہر میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہوئی لفظی جھڑپ نے فساد کا رخ اختیار کرلیا تھا جس کو پولس نے بروقت کاروائی کرکے قابو میں کیا اور ۲۵۰ کے قریب افراد پر کیس درج کیا گیا تھا جس میں دونوں فریقین کے کارکنان شامل ہے پولس نے گرفتاری کی مہم تیز کردی تھی اور شہر کے ماحول کو خراب ہونے سے قبل بروقت کاروائی کی۔ کیس درج ہونے کے بعد دونوں فریقین کے کارکنان فرار تھے ۳ مارچ کو دوپہر ۴ بجے مقامی انورادھا انجینئرنگ کالج سے رکن اسمبلی راہل بوندرے کو گرفتا کیا گیا۔

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ایم ایل اے راہل بوندرے سمیت ۲۲۹ افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا دو ہفتے قبل چکھلی تعلقہ کے دھوترا بھنگوجی دیہات کی ضلع پریشد اسکول میں ۲۲ فروری کے ایک پروگرام میں کانگریس کے ضلع صدر رکن اسمبلی راہل بوندرے اور بی جے پی کی ضلع پریشد خاتون اور بہبودی اطفال کمیٹی کی چیرمین شویتا مہالے کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی تھی جس کا اثر شہر بھرمیں دیکھائی دیا بی جے پی اور کانگریس کے فریقین نے مقامی پولس اسٹیشن میں معاملے کو لیکر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور پولس پر پتھراؤ کیا پولس کو حالات پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کرنا پڑا

پی ایس آئی موہن پاٹل کی شکایت پر رکن اسمبلی سمیت دونوں فریقین کے ۲۲۹ کارکنان کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر کیس درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد پولس نے مطلوبہ افراد کی گرفتاری کیلئے مہم تیز کردی تھی جس میں رکن اسمبلی راہل بوندرے سمیت دونوں فریقین کے کارکنان شامل ہیں در اثنا رکن اسمبلی راہل بوندرے سمیت کانگریس کارکنان نے خودسپردگی کرلی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading