ناندیڑ (ورق تازہ نیوز)ضلع ناندیڑ کے سونکھیڑ علاقے میں ایک معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں سونکھیڑ پولیس اسٹیشن میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس میں درج شکایت کے مطابق 10 جون 2026 کو دوپہر کے وقت سُمیت مورگے پیٹرول پمپ کے قریب صادق علی خواجہ معین الدین کے بھائی کفایت علی ساکن پیر برہان نگر۔اندرا نگر کا دو افراد کے ساتھ کسی بات پر تنازع ہو گیا تھا۔ الزام ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزمان نے گالم گلوچ کرتے ہوئے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔
اس حملے میں شکایت کنندہ کا بھائی شدید زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دورانِ علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (BNS) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیش کی ذمہ داری متعلقہ پولیس افسر کے سپرد کی گئی ہے۔
شکایت میں بالاجی شیواجی مورے اور پون یادو کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔واقعہ کا ویڈیو اس لنک پر ہے۔👇👇👇👇
https://www.facebook.com/share/v/1DxAngGu8q/