وہاٹس ایپ کو فون میں بغیر ایپ کے بھی ایسے استعمال کریں

آج کل ویسے تو کسی بھی فون میں میموری اسپیس کی کمی محسوس نہیں ہوتی لیکن کیونکہ سستے سے سستے اسمارٹ فون میں بھی کم از کم 8 جی بی انٹرنل میموری تو ملتی ہے لیکن کبھی۔کبھی ایساہوتا ہے کہ کچھ ویڈیوز یا فوٹوز زیادہ سیو کر لیتے ہیں تو اس کی وجہ سے میموری کم پڑنے لگتی ہے۔ ایسے میں اگر ہمیں کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوتو دقت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایسے میں آپ کو کچھ ایپس کو ڈلیٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور وہاٹس ایپ ان میں سے ایک ہو سکتا ہے لیکن ہو سکتا ہے آپ کے دماغ میں یہ آئے کہ وہاٹس ایپ ڈلیٹ کردیا تو لوگوں کو میسج کیسے کریں گے؟ تو ہم آپ کو آج ایسا طریقہ بتائیں جس سے آپ وہاٹس ایپ کو ڈلیٹ کرکے بھی لوگوں سے اسی طرح سے جڑے رہ پائیں گے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے اپنے موبائل فون پر بغیر ایپ کے وہاٹس ایپ کو چلا سکتے ہیں۔

اپنے فون میں وہاٹس ایپ کو ڈلیٹ کرنے سے پہلے کسی دوسرے فون پر وہاٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس کے بعد اپنے فون پر ویب۔وہاٹس ایپ ڈاٹ کام کو اوپن کر لیں۔ اب چونکہ آپ اسے موبائل میں اوپن کررہے ہیں اس لئے موبائل ورزن کھلے گا۔ لیکن آپ اسے ڈیسک ٹاپ ورزن میں آپ کو جو کیو آر کوڈ نظر آرہا ہے اسے دوسرے فون سے اسکین کرلیں۔ اسکین کرنے کے بعد اس فون میں بھی آپ کا وہاٹس ایپ کنکٹ ہوجائے گا۔۔ اور سارے چیٹ ایپ آپ کے فون پر کھل جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کیلئے آپ کو ویب سائٹ کو نوٹیفکیشن بھیجنے کیلئے اجازت (پرمیشن) دینی ہوگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading