اپنا میڈیکل کالج، بیٹے کے نام کے آگے ڈاکٹر — موٹےگاؤکر کے خواب دیکھ کر لگے گا جھٹکا؛ کروڑوں کی…

لاتور ۔ (ورق تازہ نیوز)ملک بھر میں سنسنی پھیلانے والے NEET UG پیپر لیک معاملے کے تانے بانے اب مہاراشٹر کے شہر لاتور تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم معاملے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاتؤر کے مشہور رینوکائی کیریئر سینٹر کے ڈائریکٹر شیوراج رگھوناتھ موٹےگاؤکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی بی آئی نے انہیں اتوار، 17 مئی کو شام کے وقت پونے سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق طویل پوچھ تاچھ کے بعد چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ موٹےگاؤکر نے امتحان سے تقریباً دس دن پہلے ہی سوالیہ پرچہ حاصل کر لیا تھا۔ مزید حیران کن بات یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے یہ پورا کھیل اپنے بیٹے کو ڈاکٹر بنانے کے لیے رچایا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ کئی طلبہ کو ڈاکٹر بنانے والی کوچنگ چلانے والے موٹےگاؤکر خود ڈاکٹر نہیں تھے۔ اسی وجہ سے وہ خود میڈیکل کالج قائم نہیں کر سکتے تھے، لہٰذا وہ اپنے بیٹے کو ایم بی بی ایس کروا کر یہ خواب پورا کرنا چاہتے تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ موٹےگاؤکر پانچ ایکڑ سے زائد اراضی پر میڈیکل کالج تعمیر کر رہے تھے، جس کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد تعلیمی نظام پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے، اور سی بی آئی اس کیس کی مزید گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading