سابق صدر مدرس ایم اے غفار کے خدمات سے سبکدوش ہونے پر 4مئی کوناندیڑمیں تعلیمی کانفرنس اورمشاعرہ

ناندیڑ:2 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ‘ ضلع پریشد ہائی اسکول اتوارہ ناندیڑ کے سابق صدرمدرس ایم ۔اے ۔غفار کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے کے موقع پر 4 مئی شام 6 بجے اردو گھر ناندیڑ میں تعلیمی کانفرنس اور عظیم الشان مشاعرہ رکھا گیا … Read more

کرناٹک کانگریس کے صدر شیوکمار کے ہیلی کاپٹر سے عقاب ٹکرایا ٗ ویڈیو دیکھیں

کولار: کولار ضلع میں کرناٹک کانگریس کے صدر شیوکمار کے ہیلی کاپٹر سے عقاب ٹکرانے کے بعد اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ پائلٹ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ میں کامیاب رہا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شیوکمار بنگلورو کے ایچ اے ایل … Read more

میں نے اسے مارا، غسل خانے میں کھال اتاری”مصر میں بیٹے کو پکا کے کھانے والی عورت

مصر کی شرقیہ گورنری میں ایک عورت نے اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد اسے کھا جانے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم کی تفصیلات بیان کی ہیں۔قاہرہ 4نیوز ویب سائٹ سمیت مقامی میڈیا کے مطابق اس نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ”جب میں نے اس کے سر پر کلہاڑی ماری … Read more

نماز کے لیے علیحدہ کمرہ کس بنیاد پر مختص کیا گیا؟ ہائی کورٹ کا جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی سے سوال

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست کی قانون ساز اسمبلی میں نماز ادا کرنے کے لیے علیحدہ کمرہ مختص کرنے پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے قانون ساز اسمبلی سے زبانی طور پر یہ سوال کیا کہ یہ بندوبست کس بنیاد پر کیا گیا ہے؟ اس معاملہ پر دائر ایک عرضی پر چیف جسٹس … Read more

MPCC Urdu News 2 May 23

ریاست کی موجودہ صورتحال پر بحث کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایاجائے: نانا پٹولے چھتیس گڑھ کی طرح مراٹھا برادری کو بھی ریزرویشن کا فائدہ ملنا چاہیے: اشوک چوہان کانگریس کے وفد کا ریاست کے گورنر سے ملاقات اور مطالبہ ممبئی:مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ تقریب کے دوران کھارگھر میں ہوئی 14 لوگوں کی موت سرکاری … Read more

مصر میں ماہرین فلکیات نے حج اور عید الاضحی کی تاریخوں کا اعلان کردیا

اسلامی دنیا میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے پہلے روز سے ہی حج اور عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے سرچ انجنوں پر "عید الاضحی کی تاریخ 2023” … Read more

چیٹ بوٹس جلد ہی ہم سے زیادہ ذہین ہوں گے:‘ مصنوعی ذہانت کے ’گاڈ فادر‘ گوگل سے مستعفی

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی (اے آئی) کے ’گاڈ فادر‘ سمجھے جانے والے ماہر نے اس کے بڑھتے خطرات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اپنی ملازمت چھوڑ دی ہے۔ 75 سالہ ماہر ٹیکنالوجی جیفری ہنٹن نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ وہ گوگل سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انھیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں … Read more

اہم خبر: شرد پوار کا این سی پی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان

ممبئی: این سی پی کے صدر ایم پی شرد پوار نے آج ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ شرد پوار نے اعلان کیا کہ وہ این سی پی صدر کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ یہ اعلان ممبئی کے وائی بی چوہان سینٹر میں کتاب ‘لوک ماجا باتھی’ کی رونمائی کے موقع پر کیا گیا۔ … Read more

بی آر ایس، مہاراشٹر میں کسی سے بھی انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی(بی آر ایس) کے سربراہ وتلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے پیر کے روز کہاکہ مہاراشٹرا میں ان کی پارٹی، کسی دوسری سیاسی جماعت سے مفاہمت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسی ریاست کے تمام 288 اسمبلی حلقہ جات میں بی آر ایس کے تنظیمی نیٹ ورک کو مستحکم بنانے … Read more

سعودی عرب: طائف ۔ الباحہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ،6 حقیقی بھائی جاں بحق

سعودی عرب میں طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر آج سوموار کے روز ہونے والے المناک ٹریک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام حقیقی بھائی ہیں۔حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہوا۔ حادثے میں والدین اور دیگر … Read more

اورنگ آباد:کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں نوجوان پر جان لیوا حملہ 10افراد کے خلاف جنسی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج

اورنگ آباد:1/ مئی۔ (ورقِ تازہ نیوز) گزشتہ رات کٹ کٹ گیٹ علاقہ میں واقع نیو گیلیکسی میڈیکل میں کام کرنے والا نوجوان ابرار دیشمکھ پرعلاقہ کے ہی 10تا 20افراد نے دھوکے سے فون کرکے بلاکر اس پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ جس میں مذکورہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں گھاٹی اسپتال میں شریک کروایا … Read more

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیو شنز کے مدرسہ پلس تحریک کا جامعہ اسلامیہ دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر (ناندیڑ )میں سنٹر قائم

ناندیڑ:(حامداظہر) ملک کا معروف و مشہور تعلیمی ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کرناٹک کا 12 سالہ مجرب و کامیاب پروگرام ” حفظ القرآن پلس ” کے زود أثر اچھے نتائج کو دیکھتے ہوئے شاہین گروپ کے چیئرمین جناب ڈاکٹر عبد القدیر صاحب نے ملک کے دانشوران اور اکابرین علماء کرام کے مفید مشورے … Read more

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی پارلیمانی رکنیت منسوخ، نوٹیفکیشن جاری

لکھنؤ:اتر پردیش کے غازی پور کورٹ سے گینگسٹر معاملے میں 4 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد بی ایس پی رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی لوک سبھا رکنیت رد ہو گئی ہے۔ انھیں لوک سبھا رکن کی شکل میں نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے ان کی پارلیمانی رکنیت رد … Read more

کرناٹک: قبل از انتخاب سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت، بومئی اپنے پیشروؤں کے مقابلے سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ

بنگلورو:کرناٹک میں اسمبلی انتخاب 10 مئی کو ہونا ہے، اور اس سے ٹھیک پہلے کنڑ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ایڈینا‘ نے قبل از انتخاب سروے کرایا ہے جو بی جے پی کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔ اس سروے کے مطابق 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کو 132 سے 140 سیٹیں ملنے کا امکان ہے … Read more

MPCC Urdu News 1 May 23

شکست کے خوف سے شندے-فڈنویس حکومت الیکشن نہیں کرا رہی ہے: نانا پٹولے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 92 ہزار کروڑ کے ڈپازٹ پر بی جے پی کی نظر: اشوک چوہان بی کے سی کے میدان میں مہا وکاس اگھاڑی کا تیسرا عظیم الشان ’وجرموٹھ‘جلسہ ممبئی:مہاوکاس اگھاڑی کی تیسری ’وجرموٹھ‘جلسے کے دوران مخالفین نے پھر سے … Read more

NCP Urdu News 1 May 23

بازارسمیتیوں کے نتائج آئندہ حکومت کی نوید ہیں: جینت پاٹل ممبئی: بازارسمیتیوں کے نتائج سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی طاقت کتنی کم ہے۔ یہ مہا وکاس اگھاڑی کے متحد رہنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ دوسری جانب 40ایم ایل ایز کے ساتھ بی جے پی کے … Read more

لاتور نیوز

حضرت سورت شاہ اردو اسکول اوسہ کے ذاکر زرگر خدمات سے سبکدوش… وداعی تقریب لاتور(محمد مسلم کبیر) حضرت سورت شاہ اردو اسکول اوسہ کے سینئر ٹیچر ذاکر زرگر اپنی37 سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد آج بلحاظ عمر خدمات سے بحسن وخوبی سبکدوش ہو گئے۔اس اعتبار سے منعقدہ الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی سوسائٹی کے … Read more

سپریم کورٹ کو شادی منسوخ کرنے کا حق حاصل

نئی دہلی:سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کو براہ راست شادی کو کالعدم قرار دینے کا حق ہے۔ اگر شادی کا تسلسل ناممکن ہو تو سپریم کورٹ اپنی طرف سے طلاق کا حکم دے سکتاہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ آرٹیکل 142 کے تحت خصوصی اختیارات … Read more

قبر پر لگے تالے کی وائرل ہونے والی تصویر پاکستان کی نہیں، بلکہ حیدرآباد کی ہے

حیدرآباد: ایک مقامی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی قبر کی تصاویر ہندوستان کے شہر حیدرآباد کی ہے نہ کہ پاکستان کی ہے۔ ہفتے کے روز میڈیا کے ایک حصے نے یہ خبر چلائی کہ پاکستان میں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کی حفاظت کے لیے … Read more

ملک کے تمام حصوں میں اگلے چار دنوں تک بارش ہوگی :آئی ایم ڈی

نئی دہلی:1/ مئی ۔ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث ملک کے تقریباً تمام حصوں میں گزشتہ دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔ جو کہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اگلے چار دنوں تک ملک کی تقریباً تمام ریاستوں میں بارش کی توقع ہے۔ آئی … Read more

یہ ہماری کہانی نہیں،‘ فلم "دا کیرالہ اسٹوری” کو پروپیگنڈا کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

انڈیا میں بنائی جانے والی فلم ’دا کیرالہ سٹوری‘ رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ہے لیکن ریلیز سے قبل ہی اس کی کہانی متنازع ہو چکی ہے۔فلم ’دا کیرالہ سٹوری‘ اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور انڈین ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینارائے وجئے ین نے اسے ’پروپیگنڈا‘ قرار دے دیا ہے۔ … Read more

مصر میں فحش ویڈیو چینل چلانے والی یوٹیوبر کو تین سال قید اور ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ

مصر کی ایک اکنامک کورٹ نے "انوش ڈائریز” کے نام سے یو ٹیوب پر فحش مواد پر مشتمل چینل چلانے والی خاتون کو تین سال قید اور ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے خاتون، جسے "انوش” کہا جاتا ہے کو ناشائستہ تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے کے الزام میں سزا کے برابر … Read more

ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی

کوپن ہیگن: 30 اپریل:ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن مجید اور ترکیہ کے پرچم کے خلاف اشتعال انگیز حملہ کیا گیا۔ترکیہ کے کوپن ہیگن سفارت خانہ کے روبرو ترک پرچم اور قرآن پر دوبارہ حملہ ڈنمارک کے اسلامو فوبیا اور انتہائی قوم پرست پیٹریوٹرن گار لائیو (پیٹریئٹس آن ائیر) نامی گروپ کے ایک رکن نے … Read more

ناندیڑ:گاڑی پورہ کالاپل روڈ کی توسیع کیلئے دُکانوں پر انہدامی کارروائی پر اسٹے

ناندیڑ:30اپریل ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے حبیب ٹاکیز کے قریب سے کالاپل تا گاڑی پورہ سڑک کی توسیع اور تعمیر کا کام پچھلے دنوں شروع کیا گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑک توسیع کے لیے انہدامی کارروائی شروع کی گئی تھی جس سے مقامی افراد میں ناراضگی کا ماحول پیدا ہوچکا تھا۔ … Read more

ناندیڑ بازار سمیتی پر مہاوکاس آگھاڑی کا قبضہ

ناندیڑ:30اپریل ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع کے حمایت نگر، بھوکر، کنٹور، نائیگاﺅں، ناندیڑ زراعت مارکٹ کمیٹی کے الیکشن بروز جمعہ کو منعقد ہوئے تھے۔ رائے دہی کے بعد گزشتہ کل حمایت نگر، بھوکر، کنٹور مارکٹ کمیٹی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا۔ نائیگاﺅں میں وسنت راﺅ چوہان کی قیادت میں کانگریس کے نامزد 18اُمیدوار … Read more

ناندیڑ ضلع کے لیےآج سے 4 مئی تک بارش کا یلو الرٹ

ناندیڑ:30اپریل ( ورقِ تازہ نیوز) علاقائی موسمیات مرکز ، ممبئی کی طرف سے 30 اپریل 2023 کو دوپہر 1بجے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ناندیڑ ضلع کے لیے اورنج الرٹ 30 اپریل 2023 اور 1، 2، 3 اور 4 مئی 2023 ءکو چار دن کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ 30 اپریل … Read more

نلگنڈہ میں قادیانیت سے متاثرہ گھرانے کا قبولِ اسلام

نلگنڈہ: 30 اپریل: قادیانیت سے شدید متاثرہ دیہات کاسلہ پہاڑ کے متوطن شیخ ابراھیم ولد محبوب علی عمر 47 سال نے مفتی سید صدیق احمد مظاہری کی مسلسل محنت کے بعد کل دفتر دارالعلوم نلگنڈہ میں اپنی اہلیہ سفینہ عمر 37سال‘2 بیٹیاں ثانیہ 19 سال عافیہ 16سال اور بیٹا امجد 10 سال کے ساتھ خطیب … Read more

یوپی بلدیاتی انتخابات: 11 مسلمانوں کو میئر کے امیدوار بنائے جانے پر مایاوتی کا ردعمل، ’فرقہ پرست جماعتوں کی نیند اڑ گئی!

لکھنؤ: اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے درمیان انتخابی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کی مہم کی کمان سنبھال لی ہے۔ دوسری طرف سماج وادی پارٹی نے ہر ضلع میں اپنے لیڈروں کو متحرک کر دیا ہے۔ دریں اثنا، بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے … Read more