MPCC Urdu News 1 May 23

شکست کے خوف سے شندے-فڈنویس حکومت الیکشن نہیں کرا رہی ہے: نانا پٹولے

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے 92 ہزار کروڑ کے ڈپازٹ پر بی جے پی کی نظر: اشوک چوہان

بی کے سی کے میدان میں مہا وکاس اگھاڑی کا تیسرا عظیم الشان ’وجرموٹھ‘جلسہ

ممبئی:مہاوکاس اگھاڑی کی تیسری ’وجرموٹھ‘جلسے کے دوران مخالفین نے پھر سے پرویگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی کو ملنے والی عوامی حمایت سے حکمران پارٹیاں خوفزدہ ہوگئی ہیں۔ اے پی ایم سی کے انتخاب میں شندے گروپ اور بی جے پی کو منھ کی کھانی پڑی اور کسانوں نے مہاوکاس اگھاڑی پر اعتماد ظاہر کیا۔گزشتہ تین سالوں میں ہونے والے ہرالیکشن میں حکمراں جماعت کی زبردست شکست ہورہی ہے، انہیں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اسی لیے وہ بلدیاتی انتخابات نہیں کرارہی ہے۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ناناپٹولے نے کہی ہیں۔ وہ بی کے سی میں منعقدہ مہاوکاس اگھاڑی کے ’برج موٹھ‘ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ کسان، متوسط طبقے کے لوگ، خواتین اور نوجوان سبھی حکمران پارٹی کے خلاف ہیں۔ ریاست کے کئی میونسپل کارپوریشنوں کی میعاد ختم ہوئے دو سال ہوچکے ہیں لیکن ایڈمنسٹریٹرکے ذریعے ان کے کام کاج چلائے جارہے ہیں۔تمام امور انتظامیہ کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ حکومت الیکشن اس لیے نہیں کرواتی کیونکہ اسے شکست کا ڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلطی کی وجہ سے کھارگھر میں لوگوں کی موت ہوئی لیکن ابھی تک ایک بھی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔ لیکن بارسو میں وہ عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ بارسو کا ریفائنری پروجیکٹ کوکن کی ترقی کے لیے نہیں ہے بلکہ حکومت کے ساتھیوں کے لیے ہے۔ریاست میں اگر آج الیکشن ہوجائے تو ریاست کی عوام اس حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیے بغیر نہیں رہے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے بھی بی جے پی شندے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی انتخابات اس بات کے شاہد ہیں کہ اگر ایم وی اے ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑے تو حکمران جماعت کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ودھان پریشد، اندھیری، قصبہ پیٹھ ضمنی انتخابات وبازار سمیتی کے انتخابات میں ایم وی اے نے جیت کر ہیٹ ٹرک حاصل کی ہے۔ اب ہم ممبئی سمیت دیگر میونسپل کارپویشنوں اور اسمبلی ولوک سبھا انتخابات جیت کر چھکا مارنا چاہتے ہیں۔ عوام ’آیارام گیارام‘ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبئی میونسپل کارپوریشن پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ قبضہ وہ ممبئی والوں کے لیے نہیں چاہتی ہے بلکہ ان کی نظریں ممبئی میونسپل کارپوریشن میں 92 ہزار کروڑ کے ڈپازٹ پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی مسلسل ڈبل انجن والی حکومت کہتی ہے لیکن ڈبل انجن کی ضرورت ان لوگوں کوہوتی ہے جو کمزور ہوتے ہیں۔ یہ ڈبل انجن کے لوگ بھٹک گئے ہیں۔اشوک چوہان نے کہا کہ کرناٹک میں تبدیلی کے آثار نمایاں نظر آنے لگے ہیں۔ کرناٹک کے نتائج ملک کی سیاست کے سمت کو تبدیل کردیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ نے کہا کہ جب اس ریاست کی حکومت کو سازش کے ذریعے گرایا گیا تو سونیا گاندھی نے سب سے پہلے ادھو ٹھاکرے کو یہ اعتماد دلایا کہ وہ ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہیں۔ جس پارٹی کے ساتھ شیو سینا کا 25 سال تک اتحاد تھا اس نے شیو سینا کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، یہ بی جے پی کی تاریخ ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور حکمران جماعت کو مل کر شکست دیں گے۔بھائی جگتاپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بھی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈپازٹ کاذکرکرکے یہ دکھایا کہ ان کا مقصد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم وی اے کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن اس کوشش میں وہ ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔اس جلسے سے سابق وزیر اعلیٰ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے،حزب اختلاف لیڈراجیت پوارنے بھی خطاب کیا جبکہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات، سابق وزراء سنیل کیدار، سابق وزیرجتیندر اواڈ، وزیر نسیم خان کے ساتھ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تینوں پارٹیوں کے تمام اہم لیڈران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد اس جلسے میں شریک ہوئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading