ایران نے پانچ بیلسٹک میزائل داغے ہیں: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایران نے اس کی جانب پانچ بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ملک کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35 ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کی مجموعی تعداد 438 ہو چکی ہے جبکہ ڈرون حملوں کی تعداد 2012 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع کیے گئے حملوں کے بعد سے خلیجی خطے میں امریکہ کے اتحادیوں کے خلاف ایران کی جوابی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

تازہ بریفنگ کے مطابق ان کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات میں ایک فوجی ٹھیکے دار اور نو شہریوں سمیت مسلح افواج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading