ناندیڑ ضلع کے لیےآج سے 4 مئی تک بارش کا یلو الرٹ

ناندیڑ:30اپریل ( ورقِ تازہ نیوز) علاقائی موسمیات مرکز ، ممبئی کی طرف سے 30 اپریل 2023 کو دوپہر 1بجے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ناندیڑ ضلع کے لیے اورنج الرٹ 30 اپریل 2023 اور 1، 2، 3 اور 4 مئی 2023 ءکو چار دن کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

30 اپریل 2023 کو ضلع میںتیز ہواوں، آسمانی بجلی اور گرج چمک کے طوفان کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، 1، 2، 3 اور 4 مئی 2023 کو، ضلع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سی درمیانی بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ناندیڑ ضلع میں گزشتہ کئی روز سے وقفہ بہ وقفہ زور دار بارش اور طوفانی ہواﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی وجہہ سے ناندیڑ ضلع کے مختلف مقامات پر کئی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ فصلوں کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ ایسے حالات میں کسان فکر مند ہوگئے ہیں۔

اسی طرح شہر میں بھی بارش اور طوفانی ہواﺅں کے باعث بار بار بجلی گل ہوجانے سے شہریان کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ راستوں پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔