ناندیڑ:گاڑی پورہ کالاپل روڈ کی توسیع کیلئے دُکانوں پر انہدامی کارروائی پر اسٹے

ناندیڑ:30اپریل ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے حبیب ٹاکیز کے قریب سے کالاپل تا گاڑی پورہ سڑک کی توسیع اور تعمیر کا کام پچھلے دنوں شروع کیا گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑک توسیع کے لیے انہدامی کارروائی شروع کی گئی تھی

جس سے مقامی افراد میں ناراضگی کا ماحول پیدا ہوچکا تھا۔ جانبدارانہ کارروائی کا الزام بلدیہ پر لگایا گیا تھا۔اس سلسلے میں ناندیڑ عدالت میں ایڈوکیٹ بلال کی جانب سے انہدامی کارروائی پر روک لگانے کی ایک درخواست دی گئی تھی۔

عدالت نے اس پر سماعت کرکے 6مئی تک انہدامی کارروائی پر روک لگانے کا فی الحال فیصلہ کیا ہے۔ اس سڑک توسیع کے لیے کئی دُکانیں اور مکانوں کو منہدم کیا جارہا تھا۔ مگر عدالت کے اسٹے کی وجہہ سے اب یہ کارروائی فی الحال رُک چکی ہے۔