سی اے اے پر عمل کرنا لازمی، کیرالہ اسمبلی کی قرارداد نامناسب: عارف محمد خان

ایودھیا: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر ملک میں جاری احتجاج کے درمیان کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ ایک بار قانون بن جانے کے بعد اس پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ عارف محمد خان ایودھیا کی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اودھ یونیورسٹی میں ’شری رام: عالمی سطح پر … Read more

میری بیٹیوں پر مقدمہ درج ہوا تو امت شاہ پر کیوں نہیں؟… منور رانا

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے میں شامل ہونے کی پاداش میں اپنی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج لکھے جانے کے بعد اردو کے نامور شاعر منور رانا نے امت شاہ کی لکھنؤ ریلی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جلسہ عام سے … Read more

شہریت قانون LIVE : امت شاہ کا چیلنج اکھلیش یادو نے کیا قبول

اکھلیش یادو نے شہریت قانون پر ڈیبیٹ کرنے کے امت شاہ کے چیلنج کو کیا قبول لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی پر امت شاہ کے ڈیبیٹ کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں … Read more

شہریت قانون LIVE: آسام معاملہ پر جواب کے لیے مودی حکومت کو ملا 2 ہفتے کا وقت

مرکزی حکومت سے جواب ملنے کے بعد اب پانچویں ہفتہ میں ہوگی سماعت: سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون پر اب چار ہفتے بعد یعنی پانچویں ہفتہ میں سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کا کہنا ہے کہ وہ نئی عرضیوں کے داخل ہونے پر روک نہیں لگا سکتے ہیں لیکن ہر کیس کے لیے … Read more

ہریانہ: جمنا نگر میں شہریت قانون مخالف مظاہرہ، تمام مذاہب کے ہزاروں لوگوں کی شرکت

جمنانگر: مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون سی اے اے ،این پی آراور این آر سی کی مخالفت میں دستور بچاو اور ملک بچاو کے موضوع پر مجلس احرار اسلام اور بھائی چارہ ایکتا منچ کے سانجھا بینر تلے ہریانہ کے جمنا نگر میں ایک مظاہرہ اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ … Read more

شہریت قانون LIVE: عرضیوں کو سپریم کورٹ نے الگ الگ کیٹگری میں کیا تقسیم، سنایا بڑا فیصلہ

شہریت قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیاں الگ الگ کیٹگری میں تقسیم سپریم کورٹ نے شہریت قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو کچھ الگ الگ کیٹگری یعنی زمرے میں تقسیم کر دیا ہے۔ اس کے تحت آسام، نارتھ ایسٹ کے مسئلے پر الگ سے سماعت ہوگی۔ علاوہ ازیں اتر پردیش میں جو شہریت قانون … Read more

شہریت قانون LIVE: سپریم کورٹ نے مودی حکومت کو جاری کیا نوٹس، جواب کے لیے 4 ہفتے کا وقت

سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے خلاف جاری کیا نوٹس، جواب کے لیے 4 ہفتے کا وقت شہریت ترمیمی قانون کے خلاف داخل عرضیوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکز کی مودی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ … Read more

شہریت قانون LIVE: سی اے اے کے خلاف کیرالہ کانگریس آج سپریم کورٹ میں داخل کرے گی عرضی

سی اے اے کے خلاف کیرالہ کانگریس آج سپریم کورٹ میں داخل کرے گی عرضی کانگریس لیڈر اور کیرالہ میں اپوزیشن لیڈر رمیش چینیتھال نے شہریت قانون سے متعلق ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ”آج ہم شہریت ترمیمی قانون ایکٹ کے خلاف سپریم … Read more

شہریت قانون LIVE: تقریباً 144 عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

تقریباً 144 عرضیوں پر سپریم کورٹ میں سماعت آج پورے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا و مظاہرہ جاری ہے اور آج اس تعلق سے انتہائی اہم دن ہے۔ آج سپریم کورٹ میں شہریت قانون کے خلاف داخل کم و بیش 144 عرضیوں پر سماعت ہونی ہے اور سبھی کی نظریں آج کی … Read more

کرسٹل ایوارڈ سے نوازی گیئں دیپیکا پادوکون

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔دیپیکا پاڈوکون کو ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے کرسٹل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ دیپیکا پاڈوکون کو یہ ایوارڈ ذہنی صحت کے بارے میں بیداری لانے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ انہوں نےانسٹاگرام پر اس ایوارڈ … Read more

حکومت اسپیکر کے اختیارات پر دوبارہ غور و خوض کرے : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو منگل کے روز مشورہ دیا کہ وہ اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اختیارات پر دوبارہ غوروخوض کرے۔سپریم کورٹ نے صلاح دی ہے کہ سبکدوش ججوں کی کمیٹی کو رکنیت رد کرنے یا برقرار رکھنے کا حق دیا جائے۔ یہ … Read more

پٹنہ: سبزی باغ میں سی اے اے کے خلاف دھرنا و احتجاج دسویں روز بھی جاری

پٹنہ: سی اے اے، این آر سی، این پی آر کے خلاف پٹنہ میں آج دسویں دن بھی دھرنا و احتجاج بلا توقف جاری رہا۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں دھرنا و مظاہرہ کا آج دسواں دن ہے۔ لوگ اپنے مطالبات کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے … Read more

دہلی کے ایل جی انیل بیجل کی شاہین باغ مظاہرہ واپس لینے کی اپیل

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے شہریت (ترمیمی) قانون (سي اےاے) اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سي) کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین سے تحریک واپس لینے کی اپیل کی۔ بیجل نے شاہین باغ مظاہرے کے مقام سے سات سات افراد کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے … Read more

بے بنیاد الزام لگا کر یوگی حکومت مزاحمت کی آواز دبانا چاہتی ہے: رہائی منچ

نئی دہلی: رہائی منچ کے صدر ایڈووکیٹ محمد شعیب نے آج صحافیوں سے پریس کلب میں بات چیت کی ۔ غیر آئینی شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں مہینہ بھر بعد جیل سے رہا ہونے پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ایمرجنسی میں جیل جانےکی وجہ سے جمہوریت کا علمبردار … Read more

کیجریوال کا پرچہ نامزدگی 7 گھنٹوں تک انتظار کے بعد داخل

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ جام نگر ہاؤس واقع الیکٹورل افسر کے دفتر دوپہر تقریباً 12 بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی غرض سے پہنچنے کیجریوال کو نئی دہلی اسمبلی حلقے سے بڑی … Read more

یو پی میں مظاہرین پر تشدد کرنے والے ’پُر اسرار‘ لوگ، ’پولیس مِتر‘ یا بھگوا غنڈے!

لکھنؤ / کانپور / مظفر نگر / بجنور: اتر پردیش میں 20 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر پھیلی بدامنی کے بعد یوپی پولیس کو متعدد سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ پولیس پر جس پر سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ پولیس نے مظاہرے کو کچلنے کے … Read more

مذہب کی بنیاد پر شہریت آئین کے خلاف: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے سلسلے میں مرکز کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے خلاف ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر … Read more

کیرالہ کے 8 سیاحوں کی نیپال میں موت، 5 نابالغ شامل

ترواننت پورم: نیپال کی سیر پر گئے کیرالہ سے گئے سیاحوں کے ایک گروپ کے 8 افراد کی منگل کی صبح ایک ہوٹل کے کمرے میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیاحوں کا ایک گروپ ترواننت پورم سے نیپال گیا تھا جہاں … Read more

دہلی الیکشن میں ’انجان آدمی پارٹی‘ کی دستک، کیجریوال کو ٹکر دے گا ’چک دے انڈیا‘ بوائے!

دہلی اسمبلی الیکشن میں کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے علاوہ کئی دیگر پارٹیاں بھی اپنے امیدوار اتار رہی ہیں۔ ان پارٹیوں میں سے ہی ایک ہے ’انجان آدمی پارٹی‘ جو اپنے نام کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کر رہی ہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق اس پارٹی … Read more

میوات: سی اے اے کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ، 8 کلومیٹر طویل مارچ

نوح (میوات): مرکزی حکومت کے ذریعے بنائے گئے متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک بھر میں جاری مظاہروں کے درمیان باشندگان میوات کی جانب سے بھی صدائے احتجاج بلند کیا جا رہا ہے۔ اس قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز مختلف تنظیموں کے ذریعے ہزاروں لوگوں نے مارچ … Read more

دبے گی کب تلک آوازِ آدم ہم بھی دیکھیں گے؟

شہریت ترمیمی قانون کے تعارف کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں صدائے احتجاج بلند ہونے لگی ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس جبر و استبداد اور ظلم و جور کا مقابلہ کرنے، صنف نازک کا ایک بڑا طبقہ سڑکوں، میدانوں اور بازاروں میں سرگرم عمل ہے۔ ان کو نہ گرمی کی … Read more

امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض عآپ کے رکن اسمبلی کمانڈو سریندر سنگھ کا استعفی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیڈر اور دہلی چھاؤنی اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی سریندر سنگھ ’کمانڈو‘ نے اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہ بنائے جانے سے ناراض ہوکر پارٹی سے استعفی دے دیا۔ اور این سی پی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریندر سنگھ نے عآپ کے کنوینر اور دہلی کے … Read more

شہریت قانون کسی بھی حال میں واپس نہیں ہوگا: امت شاہ

پورے ملک میں شہریت قانون کے خلاف کروڑوں افراد سڑک پر نکل آئے ہیں، لیکن مودی حکومت کسی بھی حال میں اس قانون کو واپس لینے یا اس میں رد و بدل کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے … Read more

گوا یونیورسٹی میں افغانی طالب علم کا قتل، پیدا ہوئے جے این یو جیسے حالات!

گوا یونیورسٹی میں ایک افغانی طالب علم کا چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد طلبا تنظیم این ایس یو نے جے این یو تشدد کے دہرانے کا خوف ظاہر کرتے ہوئے احاطہ میں سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق افغانی طالب علم مطیع اللہ اری پر یونیورسٹی … Read more

اتر پردیش: گھنے کہرے کے سبب ہوئے سڑک حادثات میں 10 افراد کی موت

لکھنؤ: اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں … Read more

شاہین باغ مظاہرہ: پیسہ لے کر احتجاج کرنے کے الزام پر خواتین برہم، امت مالویہ کو بھیجا نوٹس

مخالفت کی آواز بلند کرنے کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہو چکے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دھرنے پر بیٹھی خواتین نے بی جے پی آئی ٹی سیل چیف امت مالویہ کو ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس قانونی نوٹس میں مالویہ سے فوری … Read more

دارالعلوم دیوبند کی عمارت پر جلد لہرائے گا قومی پرچم، سرگرمیاں تیز!

دیوبند: ہندوستا ن میں اسلامی مذہبی تعلیم کے مشہور ومعروف ادارہ دارالعلوم دیوبند کی عمارت پر بہت جلد قومی پرچم لہراتا ہوا نظر آسکتا ہے۔ ضلع انتظامیہ اس سلسلہ میں دارالعلوم کے ذمہ داران سے بات چیت کررہی ہے اور اگرادارے کے ذمہ داران انتظامیہ کے مشورے پر عمل کرنے کو منظوری دے دی تو … Read more

پنجاب کی خواتین نے اپنے ’خون‘ سے شہریت قانون کے خلاف لکھا ’عہد نامہ‘

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پنجاب میں ہر روز ہزاروں خواتین سڑکوں پر آ کر احتجاج درج کر رہی ہیں۔ کئی دنوں سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مختلف شہروں میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں میں سبھی طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر سڑکوں پر … Read more