ناندیڑ:دارالعلوم غوثیہ رضویہ میں علمائے کرام کی اہم نشست حضرت مفتی محمد تراب الدین صاحب رضوی (صدرجماعت رضائے مصطفی ناندیڑ )کی دعوت پر آج بتاریخ 15,ستمبر 2026بروز منگل بعد عشاء دارالعلوم غوثیہ رضویہ ناندیڑ میں علماء وآئمہ کرام اور مفتیان عظام کی ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔
تلاوت کلام پاک کے بعد حضرت مفتی تراب الدین صاحب رضوی نے اولا مٹینگ میں موجود تمام علماء وآئمہ کرام اور مفتیان عظام کی شرکت پر اظہار مسرت فرمایا ساتھ ہی مٹینگ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ۔۔حضرت نے اہل سنن کی شیرازہ بندی،و فروغ سنیت کی خاطر ،دنیائے سنیت کی عبقری شخصیت ،حضور قائد ملت ۔ قاضی القضاة فی الھند کی سربراہی میں آل مراٹھوارہ سنی کانفرنس کے انعقاد کا منصوبہ اور خاکہ پیش کیا نیز موجود علماءو ائمہ کی رائے لی جس پر سبھی نے خوشی ظاہر کی ۔واضح ہوکہ اس ضمن میں 9,ستمبر بروز چہار شنبہ کو بھی احاطہ دارالعلوم میں ایک مختصر مشارتی نشست رکھی گئ تھی جس میں شہر کے علماء کےعلاوہ بطور خاص نرسی،نائیگاوں سے حضرت مفتی اسلام صاحب مصباحی اورحضرت قاری شاہد رضا صاحب و مولانا محبوب صاحب نے شرکت کیا ۔ اور قدم بقدم ساتھ رہنے وہر ممکن تعاون کا اظہارفرمایا،
مجلس میں موجود بیشتر علماء نے دسمبر میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے متعلق بے حدمفید مشورے دئے اور باہمی تعاون سے اس پروگرام کوکامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
باالخصوص۔مفتی مرتضی صاحب رضوی مصباحی۔ مفتی منشاد احمد مصباحی صاحب ۔مفتی سید احمد علی رضوی مفتی رفیق صاحب برکاتی۔مفتی حافظ عبد العظیم صاحب رضوی مفتی عاشق علی صاحب،قاری عبد القادر صاحب قاری عبد الرشید صاحب مولانا صادق صاحب مولانا جان محمد صاحب مولا شاھجہاں صاحب مولانا خواجہ علی صاحب مولانا ایوب صاحب مولانا عالم صاحب نے کانفرنس کی تمام تر ذمہ داریوں کو اپنے کاندھوں پر لیا بعدہ باتفاق آراء یہ طئے کیا گیاکہ ان شاء اللہ العزیز بہت جلد اسکے لئے حضور قائد ملت کے معتمد خاص حضرت سید عبد الصمد صاحب سے رابطہ کیا جائے ۔ساتھ ہی حضور غیاث ملت مد ظلہ النورانی و ممتاز الفقہاء حضور محدث کبیر دام ظلہ العالی اور دیگر عمائدین اہل سنن سے رابطے کئے جائیں اور چند ہی دنوں کے اندر اشتہار کے و دیگر ذرائع کا استعمال کیا جا ئے نیز اطراف واکناف اور تعلقہ جات سے میں کا طرح کام ہو اس پر آئندہ نشست میں غور و خوص کیا جائے گا ۔
اخیر میں صلوة وسلام اور نقیب اہل سنت حضرت مفتی تراب الدین صاحب رضوی کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آ یا "۔مجلس ان موقر علماء کے علاوہ حسب ذیل علماء و ائمہ اور دیگر حضرات شریک رہے _حافظ سرفراز۔حافظ فیروز۔حافظ کامران حافظ واعظ حافظ مولی علی ۔مولانا اشفاق۔حافظ عبد الصمد۔ مولانا عبد الحلیم حافظ شکیل۔ حافظ رضوان حافظ واعظ ۔مولانا خورشید بھی موجود تھے