خانہِ کعبہ کسی ہیرے کی مانند چمکتا نظر آ رہا ہے‘: خلا سے مسجدِ الحرام کی تصویر جس نے دنیا کو حیران کر دیا

خلا سے زمین پر نظر آنے والی بڑی قدرتی چیزوں میں عظیم مناظر شامل ہیں جن میں انسان کی تخلیق کردہ کچھ شاندار عمارتیں، جیسے اہرام مصر اور چین کی عظیم دیوار بھی نظر آتی ہیں۔ ان کے مقابلے میں سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع اسلام کی مقدس ترین عمارت خانہِ کعبہ بہت … Read more

دبئی کے ارب پتی شیخ کا بیٹا ہوٹل میں برتن کیوں دھوتا تھا؟ سن کر آپ کا غرور بھی ٹوٹ جائے گا

سوچئے… کروڑوں اور اربوں کی دولت، شاہانہ محل، وسیع بزنس ایمپائر—اور پھر بھی ایک باپ کہے کہ اس کا بیٹا ہوٹل میں برتن دھوتا رہا۔ سننے میں عجیب لگتا ہے نا؟ لیکن حقیقت یہی ہے۔ یو اے ای کے مشہور عرب بزنس ٹائیکون خلفان الخلیفہ الحبتور نے اپنی ایک ایسی کہانی سنائی ہے جس نے … Read more

عمران خان سے بہن عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقات: سابق وزیراعظم کی ’صحت ٹھیک مگر بہت غصے میں ہیں‘

تقریباً ایک مہینے بعد سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقات منگل کو ان کی بہن عظمیٰ خان سے کروا دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ’صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے، مگر وہ بہت غصے … Read more

اسرائیل امریکی فنڈنگ سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے,زہران ممدانی کی ٹرمپ سے دلچسپ ملاقات

واشنگٹن ۔ 22نومبر ( ایجنسیز یو این آئی) نیویارک کے پہلے نومنتخب مسلم میئر زہران ممدانی نے وائٹ ہاو¿س میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے روایتی ملاقات کی، جس دوران انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات اور امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں کے استعمال کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق … Read more

برطانیہ نے تارکین وطن سے متعلق بنائی سخت پالیسی، ہندوستانیوں پر پڑے گا منفی اثر

برطانیہ میں 430000 غیر یورپی تارکین وطن ہیں جن میں کچھ سال قبل کی بات ہے، برطانیہ میں رہنے والی پاکستانی تارک وطن کی بیٹی شبانہ محمود ’فری فلسطین‘ کے پوسٹر لے کر اسرائیل مخالف ریلیوں میں شامل ہوتی تھیں۔ وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی سخت ناقد تھیں۔ لیکن آج شبانہ محمود … Read more

سعودی عرب میں المناک حادثہ! مکہ سے مدینہ جارہی بس کی ٹینکر سےٹکر، 42 ہندوستانی معتمرین جاں بحق ،فہرست جاری

سعودی عرب میں پیر کے روز علی الصبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 42 ہندوستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا انداشہ ہے۔ ان میں سے کئی زائرین کے تلنگانہ کے حیدرآباد سے ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جارہی ایک بس … Read more

153 فلسطینیوں کو جوہانسبرگ پہنچانے والی ’پراسرار فلائٹ‘ جس پر جنوبی افریقہ کے صدر بھی حیران ہیں

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوس کا کہنا ہے اُن کا ملک پراسرار انداز میں 153 فلسطینیوں کو جوہانسبرگ لانے والے جہاز کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔واضح رہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 153 فلسطینیوں کو لے کر ایک چارٹر طیارہ جنوبی افریقہ پہنچ گیا تھا جن میں سے کئی فلسطینی باشندے یہاں … Read more

پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر مہاراشٹر کے 8 ماہی گیر حراست میں

ممبئی:(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے 8 ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعے کی تصدیق ریاست کے ماہی گیری کے وزیر نیتیش رانے نے کی ہے۔ وزیر رانے نے بتایا کہ "پال گھر کے یہ ماہی گیر … Read more

امریکہ کے 40 ہزار فوجی سمندر میں لاپتہ، تلاش کی مہم شروع — آخر ماجرا کیا ہے؟

امریکہ نے ایک نہایت حساس اور تاریخی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ہے دوسری عالمی جنگ سے لے کر اب تک سمندر میں لاپتہ ہونے والے اپنے فوجیوں کا سراغ لگانا۔ اندازہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران مختلف جنگوں میں 40 ہزار سے زائد امریکی فوجی سمندر میں لاپتہ ہوگئے … Read more

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت 37 افراد کے خلاف ترکیہ نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا

استنبول: (ایجنسیز) اسرائیل اور حماس کے دوران طویل عرصہ سے جاری جنگ کے بعد حال ہی میں جنگ بندی ہوئی ہے۔ اب ترکیہ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ترکیہ نے جمعہ (7 نومبر) کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کی حکومت … Read more

اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے: یو این کی تشویش

اسرائیلی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک بار پھر شروع ہو گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے ان بڑھتے ہوئے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، صرف اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 264 حملے کیے، جو … Read more

مصر کے ساتھ سرحد پر ممنوعہ فوجی زون… اسرائیل کا مقصد کیا ہے؟

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کی جانب سے مصر کے ساتھ سرحدی علاقے کو "فوجی زون” قرار دینے اور ڈورن حملوں کے خلاف مشغولیت کے قوانین میں تبدیلی کرنے کے فیصلے نے کئی سیکیورٹی و سفارتی سوالات کو جنم دیا ہے۔ کاتز نے سرحدی صورت حال کو "خطرناک” قرار دیا، جسے ماہرین نے غیر معمولی … Read more

انڈونیشیا کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکہ، درجنوں اسکولی طلبا سمیت 54 افراد زخمی

بم دھماکہ کی وجہ سے بڑی تعداد میں طلبا زخمی ہوئے ہیں، جو قریب کے ہی اسکول میں پڑھائی کرتے ہیں۔ مقامی پولیس کو مسجد احاطہ میں ایک اے کے-47 اور کچھ بلیٹ پروف جیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں نمازِ جمعہ کے دوران ایک مسجد میں بم دھماکہ سے افرا تفری … Read more

میں رحم نہیں کر سکتا، ہمارا کام صرف قتل کرنا ہے‘: سوڈان کا بدنام زمانہ مسلح گروہ، ایک ’بے رحم‘ کمانڈر اور قتل عام پر جشن کی لرزہ خیز ویڈیوز

انتباہ: اس خبر میں قتلِ عام کی کچھ تکلیف دہ تفصیلات شامل ہیں ایک ٹرک کے پیچھے سوار جنگجو نو لاشوں کے قریب سے تیزرفتاری سے گزرتے ہوئے قہقہ لگاتے ہیں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے ’یہاں دیکھو، اس قتل عام کو دیکھو۔‘وہ کیمرہ کا رخ اپنی جانب کرتا ہے اور ساتھ میں دیگر … Read more

غزالہ ہاشمی: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ورجینیا کی پہلی مسلمان لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

ڈیموکریٹ امیدوار زہران ممدانی کی نیویارک کا میئر بننے کی چکاچوند نے امریکہ میں دیگر انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی جیت کو ماند کر دیا ہے۔تاہم زہران کے علاوہ غزالہ ہاشمی بھی ایک ایسی سیاستدان ہیں جن کا تعلق انڈیا سے ہے اور انھوں نے رپبلکن امیدوار جان ریڈ کو شکست دے کر ورجینیا میں … Read more

زہران ممدانی: نیویارک کے پہلے مسلمان میئر جو کبھی ’مسٹر الائچی‘ کے نام سے جانے جاتے تھے

زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے ساتھ ساتھ ایک صدی میں کم عمر ترین میئر بن کر تاریخ رقم کی ہے۔اس مرتبہ امریکہ کے اس اہم ترین شہر کا میئر بننے کی دوڑ نے معمول سے زیادہ توجہ پائی۔نیویارک کی ریاستی اسمبلی کے 34 سالہ رکن ممدانی نے سال کا آغاز … Read more

غزالہ ہاشمی کی تاریخی جیت: ورجینیا کی پہلی ہندوستانی نژاد مسلم لیفٹیننٹ گورنر منتخب

امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی نے منگل کو تاریخ رقم کر دی، جب انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا انتخاب جیت کر ایسا کرنے والی ریاست کی پہلی ہندوستانی نژاد اور مسلم خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ہاشمی نے ریپبلکن امیدوار جان ریڈ، جو رچمنڈ کے معروف نشریاتی تجزیہ … Read more

بنگلہ دیش کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں گانے اور ڈانس کے ٹیچرس کی نئی تقرریاں منسوخ

بنگلہ دیش کے پرائمری اسکولوں میں اب گانے اور ڈانس کے ٹیچرس کی نئی تقرریاں نہیں ہوں گی، کیونکہ حکومت نے نئی تقرریوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں عبوری حکومت نے پرائمری اسکولوں میں گانے اور ڈانس ٹیچر کی تقرری کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن … Read more

شاہ چارلس کی بھائی شہزادہ اینڈریو کے خلاف سخت کاروائی، ’پرنس‘ کا لقب، شاہی رہائش اور تمام مراعات واپس

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان سے ’پرنس‘ کا لقبا واپس لے لیا ہے اور شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ان الزامات کے بعد لیا گیا جن میں … Read more

ایچ-1بی کے بعد ٹرمپ حکومت کے ایک اور نئے اصول سے ہندوستانی شہری مشکل میں ہزاروں پیشہ وروں پر بے روزگاری کی لٹکی تلوار

واشنٹن:امریکہ کے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی (ڈی ایچ ایس) نے ایک تبدیلی نافذ کی ہے، جس کے تحت اگر وقت پر ان کی ملازمت سے متعلق اجازت نامہ کی تجدید کو منظوری نہیں دی گئی تو ہزاروں ہندوستانی پیشہ وروں اور ان پر منحصر افراد کو کام کرنا بند کرنا پڑے گا۔ واضح رہے … Read more

قاری امجد پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک: مفتی مزاحم کے نام سے مشہور طالبان کمانڈر کون تھے؟

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈر سمیت چار جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔جمعرات کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان سے شدت پسندوں کا ایک … Read more

بےگناہی ثابت کرنے کے لیے بیوہ کو شوہر کی لاش کے غسل کا پانی پلانے کا واقعہ: ’ملزمان عدالت میں اپنے عمل کا حساب دیں گے‘

نائجیریا میں ’او اومامہ‘ نامی برادری کے افراد نے ایک بیوہ خاتون کو وہ پانی پینے پر مجبور کیا جسے اُن کے شوہر کی میت کو غسل دینے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔یہ واقعہ چیکا ندوبوئسی نامی خاتون کے ساتھ رونما ہوا ہے اور اس سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا … Read more

غزہ میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی بمباری میں 24 بچوں سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی جان بحق

غزہ پر اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری میں کم از کم 90 سے زائد فلسطینی شہری جان بحق ہو گئے ہیں، جن میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے واضح خلاف ورزی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ الجزیرہ نے غزہ کے طبی ذرائع … Read more

دنیا کے وہ تین لوگ جو بغیر پاسپورٹ کسی بھی ملک کا سفر کر سکتے ہیں

لندن ۔ (ورق تازہ نیوز)دنیا میں کہیں بھی جانا ہو تو سب سے پہلے پاسپورٹ، ویزا اور ایئرپورٹ کی سخت سیکیورٹی سے گزرنا لازمی ہوتا ہے۔ البتہ کچھ ملکوں کے درمیان ویزا کی شرائط نرم ضرور ہوتی ہیں، مگر اس کے باوجود یہ تمام عمل عام شہریوں کے لیے لازمی ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور … Read more

فلسطینی سرزمین پر بیرونی نگرانی یا استبدادی تسلط قبول نہیں کیا جائے گا:تحریک فتح

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاقِ رائے کی کوششوں کے ایک روز بعد تحریک فتح نے ہفتے کے روز ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ تحریک نے کہا کہ بعض فلسطینی جماعتوں کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات اس حقیقت کی تصدیق کرتے … Read more

اسرائیل نے غزہ میں چکن اور گوشت کی فراہمی کو قیدیوں کی لاشوں سےمشروط کردیا

اگرچہ غزہ میں فائر بندی کا معاہدہ نافذ ہے، لیکن اسرائیل کی جانب سے محاصرے اور غذائی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق ہفتے کے روز بھی اسرائیلی فورسز نے معاہدے کے تحت روزانہ داخل ہونے والے چھ سو امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک … Read more

فون میں بیوی کا نام "موٹی ” رکھنے پر ،شوہر کو طلاق کا نوٹس جاری

ترکی میں ایک انوکھا اور دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کا نام اپنے موبائل فون میں "ٹومبک” یعنی "موٹی” کے نام سے محفوظ کیا تھا۔ اسی بات پر ناراض ہو کر بیوی نے شوہر کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔ معمولی گھریلو جھگڑا اب "جذباتی تشدد” (Emotional Abuse) کے … Read more

دو سالہ جنگ، زیرِ زمین سرنگوں کا جال اور بکھری ہوئی قیادت: کیا غزہ پر آہنی گرفت رکھنے والی حماس واقعی اقتدار چھوڑ دے گی؟

ایک گروہ جو تقریباً بیس برس سے غزہ کی پٹی پر حکمرانی کر رہا ہے، 20 لاکھ فلسطینیوں پر آہنی ہاتھ سے حکومت کر چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ بارہا جنگیں لڑ چکا ہے، وہ اچانک ہتھیار ڈال کر اقتدار سے دستبردار کیسے ہو سکتا ہے؟ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے … Read more