سعودی عرب میں المناک حادثہ! مکہ سے مدینہ جارہی بس کی ٹینکر سےٹکر، 42 ہندوستانی معتمرین جاں بحق ،فہرست جاری

سعودی عرب میں پیر کے روز علی الصبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 42 ہندوستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا انداشہ ہے۔ ان میں سے کئی زائرین کے تلنگانہ کے حیدرآباد سے ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جارہی ایک بس مفریحات علاقے کے پاس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکراگئی۔

ابتدائی رپورٹوںکے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ کہ کئی زائرین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طورپر موقع واردات پر پہنچیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ اس خبر کے بعد سعودی عرب بالخصوص ہندوستان میں غم کی لہر دوڑ گئی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس واردات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کے رام کرشن راؤ اورڈی جی پی بی شیوادھر ریڈی کو پوری معلومات حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سلسلے میں ریاستی حکومت وزارت خارجہ (ایم ای اے)اور نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارتحانہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو معلومات فراہم کرانے کے لئے تلنگانہ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم بنایا گیاہے اور ہیلپ لائن نمبر (7997959754-9912919545) جاری کئے گئے ہیں۔

ادھرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سعودی بس حادثے پر افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے ’ایکس‘پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ 42 عازمین مکہ سے مدینہ جا ہے تھے کہ بس میں آگ لگ گئی… میں مرکزی حکومت، خاص طور پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لاشوں کو ہندوستان واپس لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں کا مناسب علاج ہو۔

Rahmathbee (GHMC colony)
Mariyam Fatima (Musheerabad)
Sara Begum (Kalapather)
Shehnaaz Begum (Asif Nagar)
Shoukat Begum (Asif Nagar)
Mohammed Moulana (Jhirra)
Sara Mahmood Al Amoudi (Asif Nagar)
Shahajehan Begum (Asif Nagar)
Salauddin Shaik (Ramnagar)
Mastan Mohammed (Falaknuma)
Zakiya Begum (Falaknuma)
Mohammed Ali (Jhirra)
Raheem Unnisa (Balanagar)
Ghousiya Begum (Asif Nagar)
Akther Begum (New Nallakunta)
Naseeruddin Shaik (New Nallakunta)
Abdul Khadeer Mohammed (Asif Nagar)
Abdul Shoeb Mohammed (Asif Nagar)
Humera Nazneen (Asif Nagar)
Sabiha Sultana (Langarhouse)
Shirahatti Abdul Gani Ahmed Saheb (Hubili Rural)
Rizwana Begum (Musherabad)
Irfan Ahmed (Langarhouse)
Parveen Begum (Rajendra Nagar)
Sohail Mohammed (Vattepally)
Shaik Zain Uddin (Vidya Nagar)
Farana Sultana (New Nallakunta)
Rida Tazeen (Vidyanagar)
Farheen Begum (Asif nagar)
Tasmia Tahreen (Vidyanagar)
Mohammed Manzoor (Asif Nagar)
Mohammed Shazain Ahmed (Musheerabad)
Izaan Ahmed (Asif Nagar)
Hamdan Ahmed (Langarhouse)
Huzaifa Jaffar Syed (Himayatsagar)
Zaheen Begum (Asif Nagar)
Shabana Begum (Himayatsagar)
Anees Fathima (Malakpet)
Ameena Begum (Malakpet)
Saleem Khan (Shalibanda)
Mohammed Shoaib ur Rahman (Shaikpet)
Rayees Begum (Golconda)
Umaiza Fatima (Musheerabad)
Sana Sultana (Musheerabad)
Uzairuddin Shaik (Musherabad)
Mehrish Fatima (Musherabad

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading